Tag: سازش

  • الحدیدہ ہوائی اڈے پر حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام

    الحدیدہ ہوائی اڈے پر حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام

    صنعاء : الحدیدہ میں حوثی خود کش بمباروں نے ہوائی اڈے کے اندر دراندازی کی کوشش کی مگر انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یمن کی جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے ساحلی شہر الحدیدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔

    یمن میں مزاحمتی فورسز کے میڈیا وار سیل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے الحدیدہ ہوائی اڈے پر دہشت گردی کی سازش کے لیے چھ شدت پسندوں کو بھیجا تھا مگر سیکیورٹی فورسز نے حوثی شرپسندوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی خود کش بمباروں نے ہوائی اڈے کے اندر دراندازی کی کوشش کی مگر انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک کردیا گیا۔

    میڈیا وار سیل کے مطابق حوثیوں کی طرف سے دہشت گردی کی تازہ کوشش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب حوثیوں اور حکومت کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کی کوششیں جاری ہیں۔

    حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو دانستہ طورپر ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ الحدیدہ ہوائی اڈے کے بیشتر مقامات پر مشترکہ مزاحمتی فورسز کا کنٹرول ہے جب کہ ہوائی اڈے کی شمالی سمت میں بعض عمارتوں پر حوثی ملیشیا کے جنگجو بدستور قابض ہیں۔

  • الجزائر کی خاتون سیاست دان کو ملک کے خلاف سازش کے الزام میں قید کی سزا

    الجزائر کی خاتون سیاست دان کو ملک کے خلاف سازش کے الزام میں قید کی سزا

    الجزائر : الجزائر کی ایک فوجی عدالت نے سرکردہ خاتون سیاسی رہنما اور لیبر پارٹی کی جنرل سیکرٹری لویزہ حنون کو ملک کے خلاف سازش کے الزام میں جیل میں ڈال دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لویزہ حنون کو ملک کے خلاف سازش کیس میں زیر حراست دیگر تین ملزمان کی موجودگی میں فوجی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ لویزہ حنون کی عدالت میں طلبی سے قبل فوج نے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کے بھائی سعید بوتفلیقہ، ملٹری انٹیلی جنس کے سابق چیف جنرل عثمان طرطاق اور جنرل محمد مدین کی گرفتاری اورعدالت میں پیشی کے بعد عمل میں لائی گئی۔

    خیال رہے کہ تینوں متذکرہ شخصیات پر ملک اور فوج کے خلاف سازش کرنے کا الزام عاید کیا گیا اور انہیں اسی الزام میں قید کیا گیا ہے۔

    الجزائری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے خلاف سازش کیس کے دیگر ملزمان کے ساتھ لویزہ حنون کو بھی فوجی عدالت میں طلب کیا گیا، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حنون کو ملزمہ کے طور پر پیش کیا گیا یا گواہ کے طورپر عدالت طلب کیا گیا۔

    لیبر پارٹی کی طرف سے جلد ہی ایک پریس ریلیز جاری کی جائے گی جس میں جماعت کی قیادت بالخصوص جنرل سیکرٹری لویزہ حنون کے خلاف جاری الزامات کے بارے میں وضاحت کی جائے گی۔

    فوجی عدالت کے جج نے سابق صدر کے مشیر اور ان کے بھائی سعید بوتفلیقہ، جنرل محمد مدین المعروف جنرل توفیق جو 25 سال تک الجزائرمیں انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے اور جنرل عثمان طرطاق المعروف جنرل بشیر کو مل کے خلاف سازش کے الزام میں جیل میں ڈال دیا ہے۔

  • آرمینی باشندوں کے قتل کا الزام سعودی عرب کو بدنام کرنے کی سازش ہے، سعودی حکام

    آرمینی باشندوں کے قتل کا الزام سعودی عرب کو بدنام کرنے کی سازش ہے، سعودی حکام

    باکو : سعودی حکام نے آذربائیجان میں آرمینی باشندوں کے قتل عام کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت پروپیگنڈہ کر کے سعودی عرب کو بدنام کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے سوشل میڈیا اور دوسرے غیر مستند ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن میں متعین سعودی سفیر ریما بنت بندر نے کانگریس میں ایک بل کی حمایت کی ہے جس میں خلافت عثمانیہ کے دورمیں اس کی فوج کے ہاتھوں آرمینی باشندوں کے قتل عام کا اعتراف کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان میں موجود سعودی سفارت خانے کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ برادر ملک آذر بائیجان کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف مسلمہ ہے۔ اس طرح کے الزامات اور دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔

    خاتون سعودی سفیر ریما بنت بندر بن سلطان نے امریکا میں سفیر مقرر ہونے کے بعد ابھی تک کسی امریکی رکن کانگریس سے ملاقات نہیں کی۔ اس کے علاوہ ریما بنت بندر نے آرمینی باشندوں کے قتل عام سے متعلق کوئی بیان بھی نہیں دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کے حوالے سے بعض ذرائع ابلاغ کی طرف سے من گھڑت پروپیگنڈہ کرکے سعودی عرب کو بدنام کرنے اور مسلمان ممالک اور سعودیہ کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • جعلی دستاویزات پر آٹھ تیل بردار جہاز یمن لانے کی حوثی سازش ناکام

    جعلی دستاویزات پر آٹھ تیل بردار جہاز یمن لانے کی حوثی سازش ناکام

    صنعاء : یمن کی آئینی حکومت نے ایران نواز حوثی جنگجوؤں کی جعلی دستاویزات کے تحت 8 تیل بردار جہاز یمن لانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے مغربی بندرگاہ الحدیدہ کے راستے تیل سے لدے 8 بحری جہاز جعلی دستاویزات کے تحت یمن لانے کی کوشش کی گئی تھی مگر سیکیورٹی فورسز نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یمنی حکومت کے زیرانتظام سپریم اقتصادی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغی جعلی دستاویزات کے ذریعے بحری جہاز یمن میں داخل کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہے ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران حوثی باغی حکومت کی اجازت کے بغیر جعلی کاغذات کے ذریعے بحری جہاز الحدیدہ میں لانے کی کوشش کرتے رہے ہیں

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج نے کارروائی کرکے حوثیوں کے لیے کام کرنے والے بحری جہازوں کے عملے کو حراست میں لیا اور حوثیوں کو تیل کی سپلائی ناکام بنائی۔

    کمیٹی نے بیان میں مزید کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نقل وحمل کا اجازت نامہ حاصل کرنے اور حکومتی وضع کردہ آرڈر 75 کے میکیزم پر عمل درآمد کے بغیر حوثیوں کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات ملک میں داخل کرنے کی غیرقانونی کوشش کی گئی۔

    سپریم اقتصادی کمیٹی کا بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کی اجازت سے 5 بحری جہازوں پر لدے 89 ہزار ٹن تیل کو ملک میں لانے کی اجازت دی گئی، اس کے علاوہ دو بحری جہازوں پر 40 ہزار ٹن ڈیزل اور 10 ہزار ٹن پٹرول لایا گیا۔

  • سعودی صحافی کا قتل ریاست کو بدنام کرنے کےلیے ڈرامہ ہے، ولید بخاری

    سعودی صحافی کا قتل ریاست کو بدنام کرنے کےلیے ڈرامہ ہے، ولید بخاری

    بیروت : لبنان میں موجود سعودی عرب کے قائم مقامم سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اخبار میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والے سعودی صحافی کی گمشدگی ریاست کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنان میں تعینات سعودی عرب کے قائم مقام سفیر ولید بخاری نے واشنگٹن پوسٹ سے منسلک سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق کہا ہے کہ جمال خاشقجی کا ترکی میں لاپتہ ہونا ریاست کے خلاف غیر ملکیوں کی منظم سازش ہے۔

    قائم مقام سفیر ولید بخاری نے جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سعودی عرب کو بدنام کرنے کے لیے کی گئی منصوبہ بندی ہے۔

    لبنان میں تعینات سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی شہری کی گمشدگی کے ڈرامے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر غیرمعمولی طور پر پذیرائی کی جارہی ہے جس کا مقصد سعودی عرب کا غلط چہرہ پیش کرنا ہے جس میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کئی صارفین نے سعودی صحافی کے قتل کے دعوؤں کو بھی سازش قرار دیا ہے اور ان لوگوں کو مصری یتنظیم اخوان المسلمون کے افکار سے متاثر قرار دیا ہے جو ریاست کو بدنام کرنا چاہے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل محمد بن سلمان کی پالیسیوں ہدف تنقید بنانے والے معروف صحافی جمال خاشقجیترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سفارت خانے کے دورے پر گئے اور لاپتہ ہوگئے، صحافی کے اہل خانہ کا خیال ہے کہ ولی عہد پر تنقید کرنے کے جرم میں سعودی حکام نے ہی جمال خاشقجی کو گرفتار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی صحافی کی گمشدگی سے متعلق ابتدائی تحقیقات میں ترک پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جمال خاشقجی مبینہ طور پر قتل ہوگئے اور انہیں قتل کرنے والی ٹیم اسی روز واپس چلی گئی۔

  • نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنا ملک کےخلاف سازش ہے‘ رانا تنویر

    نوازشریف کواقتدارسےالگ کرنا ملک کےخلاف سازش ہے‘ رانا تنویر

    شیخوپورہ : وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرکےحکومت بنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیروزوالا کے رچنا ٹاؤن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف اورمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنا انتقامی کارروائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام بھگوڑوں کا ڈالاجاتا ہے، حاضر ہونے والوں کا نہیں ڈالا جاتا۔

    وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی کیا حیثیت ہے ؟ مسلم لیگ ن سینیٹ کا ٹکٹ کیوں آفر کرتی ؟۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے اور روزانہ یوٹرن کی سیاست اب ٹھس ہوگئی ہے، عمران خان نے تسلیم کیا سیاسی دھڑوں کے چھوڑ جانے سے لودھراں میں ہارے۔

    رانا تنویرحسین نے کہا کہ نواز شریف کواقتدارسے الگ کرنا ملک کے خلاف سازش ہے۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مجھ جیسا کارکن ووٹ کی طاقت کا اندازہ لگا سکتا ہے، ذاتی مفاد کے لیے ووٹ کی طاقت کواستعمال نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے دیے گئے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدارآئے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ 2014 سے سن رہے ہیں الیکشن نہیں ہوں گے، آئندہ ماہ سینیٹ الیکشن اورجولائی میں عام انتخابات ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قبل از انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے، احسن اقبال

    قبل از انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے، احسن اقبال

    نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جوں جوں انتخابات قریب آ رہے ہیں ایسی سازشیں سامنے آرہی ہیں جن کا مقصد انتخابات کے قیام کو غیر یقینی بنانا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ جمہوریت کے خلاف بہت بڑا پھندا ہے.

    احسن اقبال نے کہا کہ جلد سینیٹ سے نئی حلقہ بندی سے متعلق قانون کی منظوری دے دی جائے گی اور اگر کسی جماعت نے اس میں رکاوٹ ڈالی تو ان کا یہ عمل جمہوریت کے خلاف سازش سمجھا جائے گا جس پر انہیں تاریخ کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا.

    وفاقی وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب ملک میں اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھیں گے جب کہ دشمن قوتیں مذہبی فسادات انتشار پیدا کرکے ملک کو کمزور کر رہی ہیں.

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نے پاکستان کے دشمن قوتوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں اور ہم سب نے ملک میں امن اور استحکام کو قائم رکھتے ہوئے ہم سب نے مل کر ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے.

  • ن لیگ نے نہ کسی سےمحاذ آرائی کی اورنہ کرےگی‘ خواجہ سعدرفیق

    ن لیگ نے نہ کسی سےمحاذ آرائی کی اورنہ کرےگی‘ خواجہ سعدرفیق

    لاہور : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف اور ان کے خاندان پر فرد جرم عائد کرنا سازش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نہ کسی سے محاذ آرائی کی اورنہ کرےگی، باہمی لڑائیاں ملک کونقصان پہنچارہی ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف اوران کےخاندان پرفردجرم عائد کرنا سازش ہے، شریف خاندان کے خلاف سازش میں غیرملکی اورملکی عناصرملوث ہیں۔

    وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رائی کا پہاڑبنانا بند کیا جائے، نام نہاد احتساب ڈرامہ مسترد کرتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف پرجمہوریت،ریاست کا دفاع کرنے کی اصل فرد جرم کی جائے، کچھ لوگ چاہتے ہیں ن لیگ خاموشی سے مار کھاتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی قبول نہیں کرسکتے۔


    اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا‘ اسپیکرقومی اسمبلی


    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک اور قوم کے محسنوں کو رسوا کرکے سزائیں دینا ہماری اندوھناک روایت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • کوئی سازش ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی ‘شہبازشریف

    کوئی سازش ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی ‘شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقی کےراستےمیں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتیں تو پاکستان بلندیوں پرہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت کا عزم کررکھا ہے کوئی سازش ہمیں خدمت خلق کرنے سے نہیں روک سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نےاپنا ہرلمحہ عوام کی خدمت اورملک کی ترقی کےلیے وقف کررکھا ہے اور عوام کی بےلوث خدمت کی اورآئندہ بھی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کےمینڈیٹ کی لاج رکھیں گےاورتوقعات پرپورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےگزشتہ 4 سال میں اقدامات سےمعیشت مضبوط ہوئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقی کےسفرکونقصان پہنچانےوالےعوام کومنہ دکھانےکےقابل نہیں رہیں گے۔


    ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہرچور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نے غریب قوم کاخون چوسا، 2018 میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔


    نوازشریف کو لیڈرشپ سے کوئی نہیں ہٹا سکتا، چوہدری نثار


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنا جلد وضاحت پیش کروں گا، نوازشریف سے وزیراعظم کاعہدہ لیا گیا مگر اُن سے لیڈر شپ کوئی نہیں چھین سکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • روزنیا سیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں‘ شہباز شریف

    روزنیا سیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں‘ شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ دھرنوں، لاک ڈاؤن، سول نافرمانی اور احتجاج کےذریعےترقی روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ روزسیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نےاحتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کران عناصر کے منفی عزائم کوناکام بنایا جبکہ پے درپے شکستوں سے نیازی صاحب نےکوئی سبق نہیں سیکھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے خلاف سازش پرنیازی صاحب کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے مخالفین جان لیں منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا۔


    وزیر اعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرناہے،عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔