Tag: ساس

  • بہو کو زندہ جلا کر مارنے والی ساس، نند اور شوہر کو عمر قید

    بہو کو زندہ جلا کر مارنے والی ساس، نند اور شوہر کو عمر قید

    ٹنڈوالہیار (28 جولائی 2025): عدالت نے خاتون کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے جرم میں شوہر ساس اور نند کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کی مقامی عدالت میں ارم خانزادہ نامی خاتون کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کو زندہ جلانے کا جرم ثابت ہونے پر مقتولہ کے شوہر، ساس اور نند کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

    عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس نے مجرمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2021 میں ٹنڈوالہیار کی مدینہ کالونی میں ارم خانزادہ نامی شادی شدہ خاتون کو گھر میں آگ لگا کر قتل کیا گیا تھا۔

  • ڈسکہ: ساس کی جانب سے بہو کے قتل نے پورے ملک کو ہلا دیا، خوفناک انکشافات

    ڈسکہ: ساس کی جانب سے بہو کے قتل نے پورے ملک کو ہلا دیا، خوفناک انکشافات

    ڈسکہ میں ساس اور نند نے 7 ماہ کی حاملہ بہو کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے نہر میں پھینک دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی مرلاں میں بہو کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑکے کرکے بوریوں میں پھینکنے والے تینوں ملزموں کو موترہ پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ساس مقتولہ کی خالہ بھی تھی۔

    مقتولہ زہرا ایک بچے کی ماں اور سات ماہ کی حاملہ تھی۔

    ساس صغراں بی بی اور نند یاسمین نے قتل کیا، لاش کے بازو ٹانگیں کاٹ کر الگ کیں اور شناخت چھپانے کے لیے سر کو تن سے جدا کرکے چولہے پر جلایا گیا۔

    لاش کے ٹکڑوں کو دو بوریوں میں بند کرکے رات ہونے پر ساس صغراں بی بی نواسے عبداللہ کی موٹرسائیکل پر لاد کر نالے میں پھینک آئی اور زہرا کے بارے میں آشنا کے ساتھ بھاگ جانے کی افواہیں پھیلائیں۔

    گوجرانوالہ کے گاؤں کوٹ منڈ کی رہائشی 26 سالہ زہرہ کی شادی کوٹلی مرلاں کے قدیر سے چار سال قبل ہوئی تھی جبکہ شوہر قدیر ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے۔

    پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا اور سب انسپکٹر کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا تاہم لاش ملنے پر پہلے سے درج مقدمے میں 302 اور 201 کی دفعات شامل کرلی گئیں۔

    پولیس نے ماں، بیٹی اور نواسے عبداللہ کو گرفتار کرلیا ہے جو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پولیس کی تحویل میں ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز رانا غلام مصطفیٰ کے مطابق مقتولہ کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے جس سے پولیس کا رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

    افسوسناک واقعے پر اینکر پرسن ماریہ میمن کا کہنا ہے کہ اس کیس میں پولیس کے کردار کی تعریف کرنی چاہیے کہ انہوں نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے۔

    سفاک چچا نے کلہاڑی کے وار سے 2 معصوم بھتیجوں کو بے دردی سے قتل کر دیا

  • پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں، گیلپ سروے

    پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں، گیلپ سروے

    گیلپ پاکستان کے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 69 فیصد بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں۔

    معروف ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی آراء جاننے کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش اور مطمئن ہیں، انہوں نے ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط قرار دیا ہے۔

    14 فیصد خواتین نے جواب دینے سے انکار کردیا اور بیچ کا راستہ نکالتے ہوئے ساس کے تعلق کو نہ مضبوط نہ کمزور قرار دیا جبکہ 11 فیصد خواتین نے اپنی ساس سے تعلق میں سرد مہری کی شکایت کی اور رشتے کو کمزور کہا۔

    ساس کے ساتھ تعلق کو 30 سال تک کی عمر کی 80 فیصد بہوؤں نے مثالی قرار دیا، البتہ 50 سال سے زائد عمر کی 50 فیصد بہوؤں نے کمزور رشتے کی شکایت کی۔

    سروے میں ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط کہنے والوں میں دیہی اور 30 سال کی عمر کی خواتین کی شرح زیادہ رہی۔ دیہات میں 72 فیصد اور شہروں میں 64 فیصد بہوؤں نے تعلق کو مضبوط کہا۔

    پاکستان میں مخالف سیاسی جماعتوں کے حامی افراد کے درمیان شادی مشکل ہو گئی، گیلپ سروے

    مجموعی طور 52 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں ساس بہو کے تعلق کو مضبوط جبکہ 27 فیصد نے کمزور کہا، 19 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سے انکار کردیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی ساس انتقال کر گئیں

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ساس انتقال کر گئیں

    امریکا کی سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی والدہ امالیجا ناوس گزشتہ کچھ دنوں سے بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امالیجا ناوز کی موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے، سابق خاتون اوّل کی والدہ کی موت ریاست فلوریڈا میں ہوئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں میلانیا ٹرمپ نے اپنی والدہ کو ایک مضبوط خاتون قرار دیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں وہ وائٹ ہاؤس کے اوپر کے حصے میں بھی رہی تھیں اور ان کے سابق صدر سے بہت اچھے تعلقات تھے۔

  • ساس پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، بہو گرفتار

    ساس پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، بہو گرفتار

    کیرالہ: عمر رسیدہ خاتون کو سرعام زدوکوب کرنے والی بہو کے کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے ایک مرتبہ پھر بہو کے ہاتھوں معمر ساس پر تشدد کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    یہ شرمناک واقعہ کیرالہ کے ایک ضلع میں پیش آیا، 37 سالہ منجو نے اپنی 80سالہ ساس پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا یر وائرل ہوگئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں 80 سالہ معمر خاتون کو ایک کمرے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں منجو اور دو بچے بھی موجود تھے۔

    منجو کو بوڑھی عورت پر چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ اسے کمرے سے باہر جانے کو کہتی ہے جب اس کی ساس بات نہیں سنتی تو منجو خاتون کو پیچھے سے دھکا مار کر گرا دیتی ہے۔

    کیرالہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد منجو کو جمعرات کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینئر سٹیزنز ایکٹ کی دفعہ 24 اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 308 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کس نے بنائی ہے، تاہم ملزم کو اس شخص کی طرف قابل اعتراض اشارہ بھی دیکھا گیا۔

    پولیس افسر کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر منجو بوڑھی عورت کو کچھ عرصے سے تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی، دریں اثنا، کیرالہ ہیومن رائٹس کمیشن نے اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر حملہ کے واقعہ میں اپنے طور پر مقدمہ درج کردیا ہے۔

  • بیوی کو ساتھ جانے کی اجازت نہ دینے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

    بیوی کو ساتھ جانے کی اجازت نہ دینے پر داماد نے ساس کو قتل کر دیا

    بھارت کی ریاست راجھستان میں ایک شخص نے بیوی کو اپنے ساتھ جانے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر مبینہ طور پر اپنی ساس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے ادے پور میں پیش آیا، پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ ایشور سنگھ نے مبینہ طور پر پیر کو یہ جرم  انجام دیا، جوڑے نے اس سال مئی میں شادی کی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ پیر کو ایشور سنگھ اپنی بیوی کو اپنے گاؤں لے جانے کے لیے آیا تھا لیکن اس کی ساس گیتا کنور نے اپنی بیٹی کو اپنے داماد کے ساتھ بھیجنے سے انکار کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنی ساس کو راضی کیا اور بیوی کو واپس گاؤں لے آیا، شام کو جب بیٹی نے ماں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو فون بند جارہا تھا جس کے بعد اس نے ایشور سنگھ کو بھی فون کیا لیکن اس کا موبائل بند تھا۔

    بیوی کی شکایت پر پولیس کو گیتا کنور کی تلاشی شروع کی جس کی لاش راجسمند کے ایک ڈمپنگ یارڈ سے ملی،  بیٹی نے پولس اسٹیشن میں ملزم شوہر ایشور سنگھ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا، ڈی ایس پی چیتنا بھٹی نے کہا کہ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے تلاشی لے رہی ہے۔

    پولیس  نے مزید کہا کہ منگل کی صبح لاش کو ادے پور کے ایم بی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

  • ساس نے کہا چائے گرم نہیں ہے اور بہو نے کردیا قتل

    ساس نے کہا چائے گرم نہیں ہے اور بہو نے کردیا قتل

    نئی دہلی: معمولی بات پر بہو نے اپنی ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

     یہ واقعہ بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں پیش آیا جہاں بہو کا اپنی ساس سے معمولی سی بات پر نوک جھوک شروع ہوا جس کے بعد اس نے اپنی ساس کا قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو کی رہنے والی گنوکا نامی خاتون کی شادی سائیکل شاپ کے مالک سے ہوئی، خاتون دماغی طورپر ٹھیک نہیں تھی اور اس کا علاج کروایا جارہا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نے معمول کے مطابق اپنی ساس کو چائے دی، ساس نے کہا کہ چائے ٹھنڈی ہے جس پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوئی۔

    بات بات میں بات اتنی آگے بڑھ گئی کہ بہو  نے آہنی سلاخ سے اپنی ساس پر حملہ کرکے قتل کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے ملزم خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • ساس سے ناراض داماد الیکٹرک پول پر چڑھ گیا

    ساس سے ناراض داماد الیکٹرک پول پر چڑھ گیا

    کوٹ میرج کرنے کے بعد سسرال والوں کی جانب سے جہیز نہ ملنے پر ایک شخص الیکٹرک پول پر چڑھ کر وائر  بیٹھ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سسرال والوں کی جانب سے سونا نہ دینے پر داماد  الیکٹرک پول پر چڑھ کر وائروں پر بیٹھ گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔

    روپرٹ کے مطابق گاندھی نگر کا رہنے والا شیکھر الیکٹریشن کا کام کرتا ہے، وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور ان دونوں نےشادی کر لی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ لو میریج کی وجہ سے ساس نے اسے سونا نہیں دیا جس پر وہ برہم ہوگیا اور کھمبے پر چڑھ کر ہائی ٹینشن وائروں پر بیٹھ گیا۔

     مقامی لوگوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی اور الیکٹرک سپلائی بند کروائی، جس کے بعد مقامی پولیس نے اسے پول نے نیچے اتارا۔

  • ساس نے بہو سے محبت کی مثال قائم کردی

    ساس نے بہو سے محبت کی مثال قائم کردی

    بھارتی معاشرے میں بیوہ کی دوبارہ شادی ہونا ایک ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے، گو کہ تعلیم کے فروغ کے بعد یہ رجحان بدل رہا ہے البتہ کم تعلیم یافتہ علاقوں میں اب بھی اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔

    تاہم بھارت میں ہی ایک خاتون نے اپنی کم عمر بیوہ ہوجانے والی بہو کی نہ صرف تعلیم مکمل کروائی بلکہ اس کی دوبارہ شادی بھی کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر سیکار کی رہائشی کملا دیوی نے اپنی بیوہ بہو سنیتا کو نہ صرف مزید تعلیم دلوائی بلکہ اس کی دوبارہ شادی بھی کروادی۔

    کملا دیوی کے چھوٹے بیٹے شبہم کی شادی 25 مئی 2016 کو سنیتا سے ہوئی تھی، شادی کے بعد وہ ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کرغزستان گیا لیکن بدقسمتی سے 6 ماہ کے اندر برین اسٹروک کی وجہ سے وہاں اس کی موت ہوگئی۔

    بیٹے کی موت کے بعد کملا دیوی نے بہو کا بھرپور ساتھ دیا اور اسے مزید تعلیم دلوائی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد سنیتا لیکچرار مقرر ہوئی۔

    کملا دیوی نے سنیتا کی شادی اور بیوگی کے 5 سال بعد گزشتہ ماہ اس کی دوبارہ شادی کروا کر خوشی خوشی رخصت کردیا۔

    سنیتا کا کہنا تھا کہ شوہرکی موت کے بعد ساس نے مجھے بیٹی جیسا پیار دیا جبکہ انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے کے لیے میری دوبارہ شادی کروا دی جس پر میں بہت خوش ہوں۔

  • ساس سے نفرت، سفاک بہو کے ہاتھوں کمسن بیٹے کا بھیانک قتل

    ساس سے نفرت، سفاک بہو کے ہاتھوں کمسن بیٹے کا بھیانک قتل

    نئی دہلی: بھارت میں کمسن بیٹے کا دادی سے پیار کرنا جرم بن گیا، سفاک بہو نے نفرت میں آکر اپنے بچے کو موت گھاٹ اتار دیا اور خود بھی گھر سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ماں نے سفاکی کی تمام حدیدں پار کردیں، اپنے ہی معصوم بچے کو اس بنیاد پر قتل کردیا کہ وہ ماں سے زیادہ دادی سے پیار کرتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ماں نے 6 سالہ بچے کو چھری کے پے درپے وار کرکے ہلا کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچہ ماں سے زیادہ دادی کے قریب تھا اور اس سے زیادہ پیار کرتا تھا جو اس کی ماں کو برداشت نہ ہوا اور قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ماں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور گھر سے چھلانگ لگا دی تاہم اسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ ’کلوندر‘ نامی خاتون کا شوہر ’سرجیت سندھ‘ یورپی ملک اٹلی میں ملازمت کرتا ہے، وہ اپنے بیوی بچے کو اپنے پاس بلانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    ساس اور بہو کے درمیان ماضی سے ہی گھریلوں ناچاکیاں رہی تھیں اور آپس میں لڑنا جھگڑنا معمول بن چکا تھا۔ پولیس نے بچے کے قتل کا مقدمہ ماں کے خلاف درج کرلیا ہے۔