Tag: ساس اور بہو

  • بہو اپنی ساس کا دل کیسے جیت سکتی ہے؟

    بہو اپنی ساس کا دل کیسے جیت سکتی ہے؟

    دنیا کے تقریباً ہر معاشرے میں ساس اور بہو کا رشتہ بہت نازک سمجھا جاتا ہے، جس میں دونوں جانب سے تلخیاں دیکھنے میں آتی ہیں، تاہم ایسا بھی ہوتا ہے کہ معاملات کو بہتر انداز سے نمٹانے سے یہ رشتہ مثالی بھی بن جاتا ہے۔

    اکثر موقعوں پر بہو کے لیے ساس کسی بڑی کسوٹی سے کم نہیں ہوتی، جس پر پورا اترنا بڑی جان جوکھم کا کام ہے لیکن سمجھدار لڑکیاں صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مصلحت اور برد باری سے کام لیتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز انڈسٹری کی معروف اور سیئنر اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ کس طرح ایک بہو اپنی ساس کا دل جیت سکتی ہے۔

    انہوں نے اپنی بہو کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کی شادی کے موقع پر میں نے بہو کیلئے جتنے بھی جوڑے بنائے تھے وہ اس نے بہت شوق اور لگن سے پہنے، جس سے میرا دل بھی بہت خوش ہوا۔

    اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ ہم کسی کیلیے بہت محبت یا چاہت سے کوئی چیز خریدتے ہیں اور لینے والا بھی اس کو بہت اچھے طریقے اور پسندیدگی سے استعمال کرے تو ہماری ساری محنت وصول ہوجاتی ہے۔

    بیٹے کی شادی کے بعد جب بہو خاندان کا حصہ بنتی ہے تو ایک نئے رشتے کا اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم اکثر اوقات ایسا لگتا ہے کہ ماں اپنے بیٹے کی شادی کرکے صرف ساس بن کے رہ جاتی ہے۔
    نئے ماحول اور نئے گھر میں اپنی جگہ بنانے کے لیے لڑکی کو اعتماد اور سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ایسے میں شوہر کے بعد دوسرا سہارا بھی ساس کی صورت میں درکار ہوتا ہے، یقیناً ایک بہو کے لیے ساس کے مزاج کو سمجھنا مشکل ترین کام ہے، اس لیے اس مرحلے کو سمجھ داری سے انجام دیا جائے، کیوں کہ تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔