Tag: ساس کا قتل

  • رشتے کے تنازع پر ساس کو قتل کرنے پر مجرم کو سزائے موت

    رشتے کے تنازع پر ساس کو قتل کرنے پر مجرم کو سزائے موت

    کراچی: رشتے کے تنازع پر ساس کو قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے سزائے موت دیدی، رشتےدار کو زخمی کرنے پر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے رشتے کے تنازع پر ساس کی جان لینے والے شخص کو سزائے موت کا حکم سنایا، رشتےدار کو زخمی کرنے پر مجرم فرید کو 7 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی۔

     

    10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

     

    علاوہ ازیں مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، مفرور ملزم کی گرفتاری سے متعلق ہر 15 روز بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    2018 میں 2 افراد نے ساس کو قتل کیا تھا، مقتولہ کے بھائی نے پیرآباد تھانے میں مذکورہ قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/4-sentence-to-death-spreading-religious-hatred-social-media/

  • ساس کو قتل کرکے لاش بکسے میں بند کرکے فرار ہونیوالا شخص گرفتار

    ساس کو قتل کرکے لاش بکسے میں بند کرکے فرار ہونیوالا شخص گرفتار

    لاہور: ساس کو قتل کر کے اس کی لاش کو بکسے میں بند کر کے فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ سبزہ زار پولیس نے 2 ماہ سے مفرور ملزم عقیل کو گرفتار کیا، ملزم نے ہنجروال میں 15 فروری کو اپنی ساس کو بےدردی سے قتل کیا تھا۔

    ایس ایس پی اقبال ٹاؤن نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ ملزم نے نہ صرف ساس کو قتل کیا بلکہ اسکے بعد لاش کو بکسے میں بند کرکے بھاگ گیا تھا۔

    مقتولہ کی بیٹی عائشہ تسلیم کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔