Tag: سافٹ ویئر انجینئر

  • سی ای او کو قتل کرنے والے سافٹ ویئر انجینئر کا اہم بیان

    سی ای او کو قتل کرنے والے سافٹ ویئر انجینئر کا اہم بیان

    کراچی : شارع فیصل پر واقع ایک پلازہ میں گزشتہ روز سافٹ وئیر ہاؤس کے سی ای او کے قتل کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    کمپنی کے سابق سافٹ ویئر انجینئر قاتل شعیب کا بیان اے آر وائی نیوز پر نشر کردیا گیا، ملزم شعیب نے بتایا کہ کمپنی میں3ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی تھی۔

    ملزم شعیب نے بتایا کہ مجھے ڈپریشن کی بیماری ہے، ڈاکٹر نے ایک ماہ اسپتال میں داخل ہونے کا کہا تھا۔

    اس نے بتایا کہ میں بیماری کی وجہ سے دو ہفتے کے بعد دفتر گیا اور سی ای او سے اپنی رکی ہوئی تنخواہ مانگی، تنخواہ مانگنے پر مجھے ڈیڑھ گھنٹے تک انتظارکروایا گیا اور طنز کرنے لگے، آخر میں کہا گیا تنخواہ نہیں مل سکتی۔

    ملزم شعیب کا کہنا ہے کہ میں دفتر کے کچن سے چھری اٹھا کر لایا سی ای او نوید کو اسی سے قتل کیا، سی ای او نوید نے مجھے دھکا بھی دیا تھا۔

    اس نے بتایا کہ کمپنی میں جنوری کے بعد2سے3ماہ بعد ایک تنخواہ ملتی ہے، میں 7ماہ سے کمپنی میں بطور سافٹ وئیر انجینئر کام کر رہا تھا۔

    واضح رہے کہ مقتول نوید خان غیر ملکی سافٹ وئیر کمپنی کے پاکستان آفس کا سی ای او تھا جبکہ ملزم شعیب کمپنی کا سابق ملازم تھا۔

    ،مزید پڑھیں : مقتول سی ای او کے بھائی نے ساری کہانی بتادی

    پولیس کے مطابق شام کے وقت ملزم شعیب دفتر آیا اور سی ای او نوید کے کمرے میں داخل ہوا، تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے نوید کو شدید زخمی کردیا جو اسپتال میں بعد ازاں دم توڑ گیا۔

     

  • تنخواہ کی عدم ادائیگی پر سافٹ ویئر انجینئر نے کمپنی کے سی ای او کو قتل کردیا

    تنخواہ کی عدم ادائیگی پر سافٹ ویئر انجینئر نے کمپنی کے سی ای او کو قتل کردیا

    کراچی : شارع فیصل پر واقع ایک دفتر میں سافٹ ویئر انجینئر نے کمپنی کے سی ای او کو قتل کردیا، واقعہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کا شاخسانہ نکلا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تنخواہ کی عدم ادائیگی پر مشتعل سافٹ ویئر انجینئر نے کمپنی کے سی ای او کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نوید خان غیر ملکی سافٹ وئیر کمپنی کے پاکستان آفس کا سی ای او تھا جبکہ ملزم شعیب کمپنی کا سابق ملازم تھا، ہیڈ آفس سے تاحال کسی ملازم کی تنخواہ نہیں آئی تھی۔

    پولیس کے مطابق شام کے وقت ملزم شعیب دفتر آیا اور سیدھا سی ای او نوید کے کمرے میں داخل ہوا، تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے نوید کو شدید زخمی کردیا۔

    زخمی نوید اپنی جان بچانے کی خاطر دفتر سے باہر نکلا اور عمارت بیسمنٹ تک جاکر زمین پر گرگیا، زخمی سی ای او نوید کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

    ملزم واردات کے بعد آلہ قتل سمیت دفتر میں ہی موجود رہا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم شعیب اور مقتول نوید خان دونوں اسی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر تھے، مقتول سی ای او نوید6بھائیوں میں تیسرے نمبر پر اور 3 بچوں کا باپ تھا۔