Tag: ساف چیمپئن شپ فائنل میں بھارت فاتح

  • ساف چیمپئن شپ فائنل: بھارت نے پنلٹی شوٹ آئوٹ پر کویت کو مات دیدی

    ساف چیمپئن شپ فائنل: بھارت نے پنلٹی شوٹ آئوٹ پر کویت کو مات دیدی

    نئی دہلی: ساف چیمپئن شپ 2023 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کویت کو شکست دیدی، پنلٹی شوٹ آئوٹ تک جانے والا مقابلہ 5-4 سے بھارت کے نام رہا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلور کے سری کانتیویرا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے حتمی مقابلے میں بھارت نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کویت کی فٹبال ٹیم کو زیر کرتے ہوئے ساف چیمپئن شپ 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    کویت نے میچ کے آغاز میں جارحانہ کھیل کا مظاہر کیا اور اسے 14 ویں منٹ میں ہی شبیب الخالدی کے گول کے باعث ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، اس کے بعد بھارتی پلیئرز نے بھی کویت کے گول پوسٹ پر حملے شروع کردیے۔

    بھارت کے لالیانزوالا چینگٹےنے 38ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا، اس کے بعد بھی دونوں ٹیموں نے کافی کوششیں کیں پر گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں جبکہ اضافی وقت میں بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

    فائنل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا جس میں بھارت نے 5-4 سے کامیابی حاصل کی جب کہ بھارتی گول کیپر نے آخری لمحات میں پنالٹی روک کر اس فتح کو ممکن بنایا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے نویں بار ساف چیمپئن شپ کی ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل کیا ہے، ایونٹ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارت کے کپتان سنیل چھتری کو گولڈن بوٹ اور گولڈن بال کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔