Tag: سال

  • ’’14 کروڑ سال‘‘ قدیم درخت دریافت

    ’’14 کروڑ سال‘‘ قدیم درخت دریافت

    ماہرین ارضیات نے ایک ایسا درخت دریافت کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ 14 کروڑ سال قدیم ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ماہرین ارضیات نے جھارکھنڈ کے گاؤں برسیا میں ایک ایسا درخت دریافت کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی عمر 10 کروڑ سے ساڑھے 14 کروڑ برس ہو سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ماہر ارضیات ڈاکٹر رنجیت کمار سنگھ اور فاریسٹ رینجر رام چندر پاسوان کو گاؤں برسیا سے ایک ’پیٹریفائیڈ سنگوارہ (فوصل)‘ ملا ہے۔ یہ دریافت حیاتیاتی تاریخ کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

    اس دریافت کے بعد ارضیاتی اور قدرتی ماحول کے محققین اور دیگر نے اس علاقے کا تفصیلی سروے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ مزید اہم معلومات جمع کی جا سکیں اور علاقے کی ارضیاتی سرگرمی، ماحولیاتی تحفظ، حیاتیاتی تنوع اور ارضیاتی تاریخ کو محفوظ کیا جا سکے۔

    ڈاکٹر رنجیت کمار سنگھ کا اس دریافت کے بعد کہنا ہے کہ پاکوڑ ضلع پیٹریفائیڈ سنگوارہ سے مالا مال ہے۔

    انہوں نے مذکورہ علاقے میں مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے اور تجویز پیش کی ہے کہ اس علاقے کو سائنس اور سائنسی فہم میں دلچسپی رکھنے والے عام لوگوں کے لیے محفوظ کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس اہم وراثت کا مطالعہ اور قدر کر سکیں۔

    فاریسٹ رینجر رام چندر پاسوان نے بھی مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے کی حفاظت میں تعاون کریں اور کسی بھی غیرقانونی سرگرمی سے بچیں جو اس اہم مقام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دریافت سے اس علاقے میں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے، جس سے مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/the-child-swallowed-13-coins/

  • 1000 سال بعد انسان کیسا دکھائی دے گا؟ سائنسدانوں کا حیرت انگیز دعویٰ

    1000 سال بعد انسان کیسا دکھائی دے گا؟ سائنسدانوں کا حیرت انگیز دعویٰ

    دنیا جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے مستقبل کی کھوج بڑھتی جا رہی ہے سائنسدانوں نے ایک ہزار سال بعد کے انسانوں کا تصوری خاکہ پیش کیا ہے۔

    انسان کئی دہائیوں نے کائنات کے راز جاننے اور خلا تسخیر کرنے کے لیے کوشاں ہے اور جب سے مصنوعی ذہانت وجود میں آئی ہے، تب سے وہ مستقبل کی کھوج میں بھی لگ گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں اور مصنوعی ذہانت اے آئی نے اگلے ایک ہزار سال بعد دنیا میں موجود انسانوں کو تصوری خاکہ پیش کر دیا ہے جس کے مطابق وہ موجودہ حالت کے برعکس زیادہ پرکشش ہوں گے۔

    سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آج انسان جیسا دکھائی دیتا ہے، ایک ہزار سال بعد قدرتی ارتقا کے نتیجے میں وہ آج سے زیادہ پرکشش دکھائی دے گا۔

    اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ مردوں اور خواتین میں وہ خوبیاں شامل ہوتی جائیں گی جو انہیں ایک دوسرے کے لیے مزید جاذب نظر بنائیں گے، جیسا کہ مردوں کے چوڑے جبڑے اور متناسب چہرے جب کہ خواتین کی جلد ہموار اور چمکدار ہو جائے گی۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ زیادہ گرمی کے باعث مستقبل میں انسانوں کی جلد کا رنگ گہرا ہو جائے گا۔

    ایسے ہی کچھ ماہرین نے خوفناک پیشگوئیاں بھی کی ہیں۔ کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کے باعث انسان کے سوچنے کی صلاحیت کم اور دماغ کا سائز سکڑ سکتا ہے۔

    کچھ سائنسدانوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ ایک ہزار سال بعد کا انسان پالتو بندروں کی طرح ہو سکتے ہیں، جو زیادہ سوچنے کے بجائے خودکار نظام پر انحصار کریں گے۔

    ایک یہ امکان بھی پیش کیا گیا ہے کہ مستقبل میں کچھ علاقوں میں انسانوں کا قد چھوٹا بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ ان کا جلد بالغ ہونا ہے جو انکی جسمانی نشوونما پر اثر انداز ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/after-heart-attack-a-patient-worried-for-office/

  • آپ کی زندگی کے 2 بہترین سال کون سے ہیں؟

    آپ کی زندگی کے 2 بہترین سال کون سے ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں آپ کی زندگی کے 2 بہترین سال کون سے ہیں؟

    شاید آپ کا جواب ہو کہ وہ وقت جو آپ نے کالج میں گزارا، یا وہ وقت جب آپ کسی تفریحی مقام پر گئے، یا پھر وہ جب آپ نے اپنی پسندیدہ نوکری حاصل کی۔

    ماہرین نے بالآخر اس بات کا جواب ڈھونڈ لیا ہے کہ کسی انسان کی زندگی کے سب سے بہترین سال کون سے ہوتے ہیں۔

    لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پالیٹیکل سائنس نے 17 سے 85 سال کے درمیان 23 ہزار افراد کا انٹرویو کیا۔ ان افراد سے ان کی زندگی، عادات، تعلقات اور اپنی زندگی سے وابستہ امیدوں کے بارے میں دریافت کیا گیا۔

    انٹرویو کے بعد ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ انسان کی زندگی کے وہ 2 سال بہترین ہوتے ہیں جب وہ 23 اور 69 سال کی عمر میں ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 23 سال کی عمر میں لوگ جوش و جذبے سے بھرپور اور مستقبل کے بارے میں نہایت پرامید ہوتے ہیں۔

    اس عمر میں وہ چیلنجز قبول کرنے سے نہیں گھبراتے، جبکہ ہر کام کو نہایت دلجمعی سے انجام دیتے ہیں۔

    اسی طرح 69 سال کی عمر وہ عمر ہوتی ہے جب انسان تمام بے معنی ذہنی دباؤ اور پریشانیوں سے آزاد ہوجاتا ہے اور تمام عمر کی گئی اپنی محنت کا پھل کھاتا ہے۔

    آپ اس تحقیق سے کتنے متفق ہیں؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔