Tag: سالار

  • ’سالار‘ کی ریکارڈ کمائی، باہوبلی، کے جی ایف، پشپا جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

    ’سالار‘ کی ریکارڈ کمائی، باہوبلی، کے جی ایف، پشپا جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سالار‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے باہوبلی، کے جی ایف اور پشپا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    بھارتی ساؤتھ انڈسٹری کے سپراسٹار پربھاس کی نئی فلم سالار پارٹ ون نہ صرف بھارت بلکہ عالمی باکس آفس پر بھی کمائی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ سالار نے چھ دنوں میں عالمی باکس آفس پر 500 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرتے ہوئے باہوبلی، پشپا اور کے جی ایف چیپٹر ون جیسی فلموں کو مات دیدی ہے۔

    پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم میں پربھاس ایک بہترین ایکشن ہیرو کے روپ میں نظر آئے ہیں۔ فلم میں ان کے ایکشن سین اور پرفارمنس کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ باہوبلی کے بعد اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔

    سالار پارٹ پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پین انڈیا کے سپر اسٹار پربھاس کو ان کے بہترین روپ میں پیش کرتی ہے۔ فلم میں ان کے ایکشن سیکوئنس اور پرفارمنس کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    سالار پارٹ ون دنیا بھر میں تابڑ توڑ کمائی کرتے ہوئے عالمی باکس آفس پر دیگر پین انڈیا فلموں سے محض چھ دنوں میں کہیں آگے نکل گئی ہے۔

    سالار نے KGF چیپٹر ون (250 کروڑ روپے)، پشپا (365 کروڑ روپے)، باہوبلی: پارٹ ون (168.24 کروڑ روپے)، آدی پورش (412.22 کروڑ روپے) اور کنتارا (400.9 کروڑ روپے) کو کمائی کی ریس میں پیچھے چھور دیا ہے۔

    فلم نے تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، اور ہندی سمیت ہر زبان میں بہترین کارکردگی دکھائی اور شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ تاہم بیرون ملک مارکیٹ میں اس کی کارکردگی شاندار رہی۔

    واضح رہے کہ فلم سالار نے دنیا بھر سے پہلے دن 178 کروڑ روپے کمائے تھے جو کہ 2023 میں کسی بھی بھارتی فلم کی عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی بھی تھی۔

  • ’سالار‘ کے کلائمکس سین میں فلم کے دوسرے حصے کا ٹائٹل سامنے آگیا

    ’سالار‘ کے کلائمکس سین میں فلم کے دوسرے حصے کا ٹائٹل سامنے آگیا

    ساؤتھ سپر اسٹار پربھاس اور پرشانت نیل کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’سالار‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے، اب فلم کے دوسرے حصے کا نام بھی سامنے اآگیا.

    ایکشن انٹرٹینر کو ناقدین اور مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے، ’سالار‘ کے آخر میں، فلم میکرز نے اس کے دوسرے حصے کے ٹائٹل کو ظاہر کیا ہے۔ ریلیز سے قبل انٹرویوز کے دوران ہدایت کار پرشانت نیل نے بتایا تھا کہ دوسرے حصے کی شوٹنگ ابھی باقی ہے اور اس پر کام بعد میں شروع کیا جائے گا۔

    فلم میکرز نے ’سالار’ کو دو حصوں میں ریلیز کرنے فیصلہ تھا۔ میکرز نے اس بات کا اعلان اس وقت ہی کردیا تھا جب سال کے شروع میں فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا۔

    فلم ’سالار‘ کے آخری مناظر دیکھ کر اس وقت مداحوں کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب انھیں اس سیریز کی اگلی فلم کے ٹائٹل کی معلومات بھی مل گئیں۔

    فلم کے دوسرے حصے کو ’سالار: پارٹ 2 – شورینگا پروم‘، واضح رہے کہ شورینگا وہ قبیلہ ہے جس سے پربھاس کا تعلق ہے۔ دوسرا حصے میں یہ دکھایا جائے گا کہ کس طرح پربھاس کا دیوا وردھا (پرتھوی راج) کا دشمن بن جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ پرشانت نیل نے فلم ’سالار: پارٹ 1 – سیز فائر‘ کو تحریر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

    اس ایکشن مووی میں پربھاس، پرتھوی راج سوکمرن اور شروتی ہاسن نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی روی بسرور نے ترتیب دی ہے۔

    فلم نے دنیا بھر میں پہلے دن 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ تین دن کے اندر پربھاس کی فلم دنیا بھر سے 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بنز کرچکی ہے۔

  • پربھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے حوالے سے نئی تاریخ سامنے آگئی

    پربھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے حوالے سے نئی تاریخ سامنے آگئی

    شائقین ’سالار پارٹ ون: سیز فائر‘‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد بے چینی سے اس کے سینما میں ریلیز ہونے کا انتظار کررہے تھے مگر انھیں فلم دیکھنے کے لیے اب مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پربھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے حوالے سے نئی تاریخ سامنے آئی ہے، قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ اب فلم کی ریلیز کو نومبر 2023 تک آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

    فلم میں پربھاس ُکے جی ایف چیپٹر ون اور ٹو‘‘ بنانے والے مشہور ہدایت کار پرشانت نیل کے ساتھ کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے فلم بین اسے تھیٹرز میں دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

    گینکسٹر کی کہانی پر مبنی ایکشن تھرلر سالار کے ٹریلیر میں کے جی ایف فرنچائز کے کولار گولڈ فیلڈز کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس سے یہ اندازہ ہوتا کہ فلم پرشانت نیل کی ‘کے جی ایف یونیورس‘ کے آس پاس ہی گھومے گی۔

    ٹریلر دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بھی پان انڈیا فلم ہے جس میں ایسا مسالا ڈالا گیا ہے جسے بھارت بھر کے شائقین پسند کرتے ہیں، تاہم فلم کی ریلیز میں تاخیر اور نومبر 2023 کی تاریخ سامنے آنے کی خبروں نے شائقین کو تھوڑا مایوس کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ ’سالار پارٹ ون: سیز فائر‘‘ بھارتی انڈسٹری کی بڑی فلموں میں سے ایک گردانی جارہی ہے جس کی وجہ پربھاس اور پرشانت نیل کی جوڑی ہے جو کہ پہلی بار کسی فلم کے لیے یکجا ہوئی ہے۔

  • باہو بلی کی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ

    باہو بلی کی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ

    پین انڈین فلم باہو بلی سے شہرت پانے والے تیلگو اداکار پربھاس کی نئی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کے مقبول ترین اسٹار پربھاس کی اگلی فلم سالار اپنے بے مثال ایکشن مناظر کی وجہ سے پہلے ہی ہیڈ لائنز کی زینت بنی ہوئی ہے۔

    پرشانت نیل کی تحریر کردہ اور انہی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس کے مد مقابل شروتی ہاسن مرکزی کردار میں ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کا ایک منظر سمندر میں پیچھا کرنے اور لڑائی کا ہے اور افواہوں کے مطابق، فلم کی پروڈکشن ٹیم نے اس ایک ایکشن سین پر تقریباً 20 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

    فلم کے سیکوئل کے بارے میں بھی افواہیں ہیں کہ ایمازون اور نیٹفلکس فلم کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    ان پلیٹ فارمز نے سالار کی پروڈکشن ٹیم کو فلم کے حقوق کے لیے 200 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

    سالار کا باضابطہ طور پر 2020 میں اعلان کیا گیا تھا، یہ فلم کنڑ فلم انڈسٹری میں پربھاس کا ڈیبیو ہوگی۔ فلم کی موسیقی روی بسرور نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی سینماٹو گرافی کا کام بھون گوڑا کو سونپا گیا ہے۔

    باہو بلی اداکار کو مبینہ طور پر سالار کے لیے 100 کروڑ روپے کی فیس مل رہی ہے جبکہ انہیں فلم کی کمائی کا 10 فیصد حصہ بھی ملے گا۔