جدہ میں سالانہ ریڈ سی فلم کا میلہ سج گیا گلیمر اور اسٹائل سے سجی شام میں بالی اور ہالی ووڈ ستاروں نے چار چاند لگادئیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ ستاروں نے چار چاند لگادئیے، جس میں انڈسٹری کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
nbsp;
ریڈی سی فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ شخصیت وون ڈیزل، ول اسمتھ سمیت بالی ووڈ کی کرینہ کپور اور عامر خان نے بھی شرکت کی جبکہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب بالی ووڈ کی کرینہ کپور کی تصاویر بھارتی سوشل میڈیا پیچ پر خوب وائرل ہے جس میں اداکارہ کو جامنی رنگ کا خوبصورت بولڈ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ریڈ سی فلم فیسٹیول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ ’میں پچھلے سال یہاں آئی تھی، جو بالکل حیرت انگیز تھا لیکن اس بار، یہ اور بھی بڑا لگتا ہے، اور یہاں دنیا بھر سے مختلف قسم کی فلمیں ہیں، جو بےحد اچھی ہیں، اور میں بہت پرجوش ہوں۔
View this post on Instagram
ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن جمانہ الرشید کا کہنا ہے اس سال فیسٹیول کا موضوع ’’نئی کہانیاں اور نئے چہرے‘‘ ہے، جو مختلف ثقافتوں اور نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جدہ میں جاری سالانہ ریڈ سی فلم فیسٹول میں 14 دسمبر تک 32 ممالک کی 142 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔