Tag: سالانہ امتحانات

  • میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

    لاہور(24 جولائی 2025): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن اور بورڈ کے چیئرمین زید بن مقصود نے تقریب کی صدارت کی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا۔

    رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

    لاہور کے بورڈ میں رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔

    ڈپٹی کمشنر ملتان نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا، امتحان میں ایک لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک ہوئے، تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق دنیا پور کے طالب علم ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی، حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    حافظہ عشبہ فاطمہ نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اسبہا فاطمہ، میرب فاطمہ اور خدیجہ بھی 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کی حق دار ٹھہریں۔

    کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات مثبت رہے، رواں سال رول نمبر سلپ پر کیو آر کوڈ لگا کر پیپر لیے گئے، رواں سال 11 ہزار سے زائد سٹاف نے امتحان میں ڈیوٹیاں دیں۔

    آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ

    میٹرک کے نتائج کی تلاش میں کل ملک بھر میں اسٹوڈنٹس آن لائن ویب سائیٹس پر وزٹ کریں گے۔ میٹرک کے آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے اسٹوڈنٹس کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ https://www.biselahore.com/ پر جانا ہوگا۔

    جہاں ویب سائٹ کھلتے ہی صفحہ اول پر میٹرک رزلٹ 2025 کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو کلک کرنے سے رول نمبر باکس اوپن ہو جائے گا۔

     اس رولنمبر باکس میں طلبا کو اپنا رول نمبر درج کر کے اینٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا مطلوبہ نتیجہ سکرین پر آ جائے گا۔

  • میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں

    میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں

    نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے تعلیمی سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے امیدوار نتیجہ آن لائن بھی چیک کر سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیت اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے تعلیمی سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

    امیدواروں کو اپنے امتحانی نتائج معلوم کرنے کے لیے بورڈ یا متعلقہ اسکول جانے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ آن لائن یا بذریعہ ایس ایم ایس بھی اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔

    طالب علم فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ https://pakobserver.net/fbise-matric-result-2025-announced-check-by-sms-online/ پر اپنا رول نمبر کی انٹری کر کے اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ طلبہ کی سہولت کے لیے فیڈرل بورڈ نے ایک ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کرائی ہے۔

    اس ایس ایم ایس سروس کے ذریعہ امیدوار اپنا پیغام اس ترتیب سے “FB [space] Roll Number” لکھ کر 5050 پر بھیجیں اور اپنا رزلٹ براہ راست اپنے موبائل فون پر حاصل کریں۔

    اس کے علاوہ ٹیلیفون ایکسچینج 051-9269555 سے 59 تک نمبر پر کال کر کے بھی نتیجہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔

    سیکنڈری ایجوکیشن پاکستان کے تعلیمی سال میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور فیڈرل بورڈ ان امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے رزلٹ پروسیسنگ سسٹم کے ذریعہ طلبہ کی کارکردگی کو جانچتا ہے۔

    ملک بھر سے ہر سال طلبہ کی بڑی تعداد فیڈرل بورڈ کے تحت امتحانات میں شرکت کرتی ہے۔

  • رواں سال میٹرک کے امتحان دینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    رواں سال میٹرک کے امتحان دینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور: میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی، جس کے تحت یکم اپریل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔

    یکم اپریل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگا ، پہلا پیپرعربی اور سوکس کا ہوگا۔

    ڈیٹ شیٹ کے تحت میٹرک کا آخری پیپر 17 اپریل کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔

    اس کے ساتھ نہم کے پیپرز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، پہلا پیپر ہوم اکنامکس کا لیا جائے گا۔

    نہم کے امتحانات 10 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ پریکٹیکل امتحانات کا آغاز12مئی سے ہوگا۔

  • سعودی عرب میں سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

    سعودی عرب میں سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں سرکاری، پرائیوٹ اورانٹرنیشنل اسکولوں کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا، نتائج کا اعلان 30 جون 2022 کو ہوگا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے سرکاری، پرائیوٹ اورانٹرنیشنل اسکولوں کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کی منظوری دے دی، اسپیشل ٹریننگ پروگراموں اور تعلیم بالغاں کے مراکز کے امتحانات کی تاریخیں بھی جاری کردی گئیں۔

    20 ذی القعدہ 1443 ہجری مطابق 19 جون 2022 اتوار سے طلبہ و طالبات کے پریکٹیکل اور زبانی امتحانات شروع ہوں گے۔

    تحریری امتحانات کا آغاز 26 جون 2022 بروز اتوار سے ہوگا، یکم ذی الحج 1443 ہجری مطابق 30 جون 2022 تک جاری رہیں گے، نتائج کا اعلان جمعرات 30 جون کو ہی ہوگا۔

    وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ہمارے اساتذہ و دفتری عملے، طلبہ و طالبات کے سرپرستوں نے تعلیمی سال کو کامیاب بنانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔ اس پر وزارت سب کی شکر گزار ہے۔

  • نقل، کسی اور کو امتحان میں بٹھانے پر 1 سے 3 سال پابندی کا عندیہ

    نقل، کسی اور کو امتحان میں بٹھانے پر 1 سے 3 سال پابندی کا عندیہ

    کراچی: سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل اور کسی اور کو اپنی جگہ امتحان دینے کے لیے بٹھانے پر 1 سے 3 سال پابندی کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی خبروں پر سنجیدہ سے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر جامعات بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کسی اور کو امتحان میں بٹھانے پر ایک سے 3 سال کی پابندی لگانے جا رہے ہیں۔

    اسماعیل راہو نے کہا سندھ میں نقل روکنے کے لیے مزید سخت فیصلے لینے ہوں گے، اور بچوں کو نقل جیسی بیماری سے بچانا ہوگا، وزیر جامعات بورڈ کا کہنا تھا کہ نقل کرانے والے اساتذہ، والدین اور مافیاز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ سکھر کے امتحانی مراکز میں ایک دن میں نقل کرنے والے طلبہ کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا، اور 400 سے زائد موبائل فون پکڑے گئے، کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، اور نوابشاہ میں 196 طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے۔

    اسماعیل راہو نے مزید بتایا کہ 61 افراد ایسے بھی پکڑے گئے ہیں جو کسی اور کی جگہ امتحان دے رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ میرپورخاص میں ایک بھی نقل کا کیس سامنے نہیں آیا، وزیر بورڈز سندھ اسماعیل راہونے کہا کہ سندھ میں نقل روکنے کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں، ٹیموں کو امتحانی مراکز میں الرٹ کر دیا گیا ہے، اور ایسا قانون بنانے جا رہے ہیں کہ سندھ سے مستقبل میں نقل کا خاتمہ ہو جائے۔

    واضح رہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے 445 امتحانی مراکز میں سالانہ امتحانات جاری ہیں، جس میں تقریباً 3 لاکھ 65 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔

  • اسکولوں میں سالانہ امتحانات کب سے ہوں گے ؟ اعلان ہوگیا

    اسکولوں میں سالانہ امتحانات کب سے ہوں گے ؟ اعلان ہوگیا

    لاہور : پنجاب کے سرکاری ونجی اسکولوں میں سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا گیا ، امتحانات 9 مئی سے شروع ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ونجی اسکولوں میں 9 مئی سے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا گیا ، سالانہ امتحانات کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہیں گے۔

    سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا ، تمام اسکولوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کا امتحان منعقد ہوں گے۔

    متحانات کیلئے سوالیہ پیپرز 25 اپریل کوسرکاری اسکولوں فراہم کیئے جائیں گے جبکہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

    خیال رہے کرونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعدملک بھر کی طرح لاہور کے بھی تمام سرکاری اورغیر سرکاری اسکولوں کو پہلی سے پانچویں تک کےبچوں کے لئے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

    بچوں کا کہنا ہے کہ اسکول دوبارہ کھولنے پر بہت زیادہ خوش ہیں دوستوں کو ملنے کے ساتھ پڑھائی بھی کریں گے، ریگولر کلاسز ہوں گی ہم بہت خوش ہیں ، بچوں کی ہفتے بھر کلاسز ہونے پر والدین بھی خوش ہیں۔

    بچوں کی اسکولوں میں سو فیصد حاضری حکومت کا احسن اقدام ہے اب اسکول انتظامیہ اور والدین کو کرونا ایس او پی مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کے ماسک کو یقینی بنانا ہو گی۔

  • نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا

    کراچی: جماعت نہم (سائنس گروپ) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (SSC-Part I) جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا

    اس موقع پر ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

    چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلبہ و طالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس bsek لکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

    رواں برس سائنس گروپ میں 157255 طلبہ و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 153417 طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے، امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 82143 طلبہ اور 71274 طالبات شامل تھیں، جب کہ غیر حاضر طلبہ و طالبات کی تعداد 3838 رہی۔

    تمام پرچوں میں کامیاب طلبہ و طالبات کی تعداد 145949 رہی اور کامیابی کا تناسب 95.13 فی صد رہا۔

    اسی طرح ایک پرچے میں 917، دو پرچوں میں 86، تین پرچوں میں 347 طلبہ و طالبات ناکام ہوئے، جب کہ تمام پرچوں میں 6118 طلبہ و طالبات فیل قرار پائے۔

  • انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان

    انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 99.86 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا، پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 32 ہزار 653 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

    امتحانات میں 32 ہزار 606 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 99.86 فیصد رہا۔

    کووڈ 19 کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے، طلبا کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبا کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیے گئے ہیں۔

    بارہویں جماعت کے پرچوں میں 3 فیصد اضافی نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

    انٹر میڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 میں 1 ہزار 72 امیدوار اے ون گریڈ، 2 ہزار 256 اے گریڈ، 3 ہزار 494 بی گریڈ، 4 ہزار 566 سی گریڈ، 11 ہزار 673 ڈی گریڈ اور 9 ہزار 503 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

    42 امیدوار پاس قرار پائے، رواں برس پروموشن پالیسی کے مطابق طلبا کو پوزیشنز نہیں دی گئیں۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔

    امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں، ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔