Tag: سالانہ رپورٹ جاری

  • سال 2023 مالی طور پر کیسا رہا؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

    سال 2023 مالی طور پر کیسا رہا؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

    بینک دولت پاکستان نے اپنی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2022-23ء میں متعدد معاشی مشکلات کے پیش نظر مالی سال 2023 کو غیرمعمولی طور پر چیلنجنگ قرار دیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی حالات کو دیرینہ ساختی کمزوریوں نے مزید دشوار بنادیا اور معاشی سرگرمیوں میں سکڑاؤ کے حالات کے سبب مہنگائی مسلسل بلند سطح پر رہی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے مالی سال23-2022کی سالانہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مالی سال2023معاشی مسائل کی وجہ سے چیلنجنگ رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹرکچرل کمزوریوں کی وجہ سے معیشت پوری سنبھل نہ سکی، مہنگائی کا مسئلہ عالمی سطح پر رہا، جس سے ملکی معیشت بھی متاثر ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق معیشت پر قدرتی آفات سیلاب، اجناس کی عالمی قیمت اور آئی ایم ایف جائزے میں تاخیر کا منفی اثر پڑا،معاشی کمزوریوں کی وجہ سے ایکسٹرنل اکاؤنٹ اضافی دباؤ کا شکار رہا۔

    اس کے علاوہ قومی سطح پر مہنگائی میں اضافے کی مجموعی شرح29.2فیصد رہی، سیاسی بےیقینی کاروباری اعتماد میں کمی سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی مجموعی پیداوار نظرثانی ہدف سے بھی2فیصد کم رہی، مالی سال میں اہداف سے کم آمدنی رہی، بجٹ خسارے کا سامنا رہا، سبسڈیز میں کمی بھی بجٹ اہداف سے کم کی گئی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا سبب بننے والی معاشی سرگرمیوں کی بلند شرح سود سےحوصلہ شکنی کی گئی اور پالیسی ریٹ میں سوا8فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق روپے پردباؤ کم کرنے کے لئے مقامی طلب اور درآمدات میں کمی کی گئی، طلب اور درآمدات کم کرکے بیرونی قرض کی ادائیگیاں پوری کی گئیں۔

  • کراچی پولیس نے شہر میں  لوٹ مارکی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے شہر میں لوٹ مارکی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    کراچی : پولیس نے اس سال سڑکوں پرلٹنے والوں کاریکارڈ جاری کردیا، کتنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھینیں، کتنے لوگ موبائل فون سے محروم ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے دوہزار پندرہ میں چھینی جانے والی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کی رپورٹ تو جاری کردی۔ لیکن ان جرائم کو روکنے کے لئے اقدامات کون کرے گا؟

    رہورٹ کے مطابق موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں رواں سال ریکارڈ اضافہ ہوا، دوہزار پندرہ میں سینتیس ہزار چار سو افراد کو ان کے موبائل فونز سے محروم کردیا گیا۔

    رواں سال دوہزار ایک سات گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں، بیس ہزار سات سو پچانوے موٹرسائیکل سوار اپنی موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو لوگ لٹ گئے ان کے زخموں پر مرہم کون رکھے گا؟ کب شہریوں کو یہ سکون ہوگا کہ ان کی جان ومال اس شہر بے اماں میں محفوظ ہیں؟

    رپورٹ شائع کرنے سے جرائم کم نہیں ہوتے۔ اس کے لئے اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔ پولیس کا کام تو ہے ہی شہریوں کو تحفظ دینا۔

  • پاکستان ایک بار پھر صحافیوں کے لئے خطرناک ملک قرار

    پاکستان ایک بار پھر صحافیوں کے لئے خطرناک ملک قرار

    اسلام آباد: آزادیٔ صحافت سے متعلق رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں ایک بار پھر پاکستان کو صحافیوں کے لئے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ملک ہے، صحافیوں کی حفاظت سے متعلق ایک سواسی ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نمبر ایک سوانسٹھواں ہے۔

    افریقی ممالک، افغانستان،عراق اور بھارت کو پاکستان سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹرزودآؤٹ بارڈرزکی ڈائریکٹر ڈٰیفلین یگلینڈ نے اے آروائی نیوز سے گفتگومیں کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو قتل کیا جارہا ہے، پاکستان میں صحافیوں کی حفاظت کے بارے میں تشویش ہے، حکومت آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

    مشکل اور خطرناک حالات میں ذمہ داریاں انجام دینے والے پاکستانی صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے لئے اریٹریا کو دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔