Tag: سالانہ منصوبہ بندی

  • وفاقی ترقیاتی بجٹ کی سفارشات کی تیاری، 26 مئی کا اجلاس ملتوی

    وفاقی ترقیاتی بجٹ کی سفارشات کی تیاری، 26 مئی کا اجلاس ملتوی

    اسلام آباد: سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا 26 مئی کو شیڈول اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہو گیا، کمیٹی اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کی جائیں گی۔

    سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آئندہ سال کا سالانہ معاشی پلان تجویزکرے گی، اجلاس میں رواں سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ اور سالانہ معاشی پلان کا جائزہ لیا جائے گا، اور وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے۔


    وفاق کا بجٹ 2 کے بجائے 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان


    اجلاس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئے سال کے معاشی شرح نمو کے ہدف کا جائزہ لیا جائے گا، نئے سال کے لیے زرعی، صنعتی اور سروسز کے شعبوں کے اہداف کا تعین کیا جائے گا۔


    آئی ایم ایف چاہتا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، نتھن پورٹر


    ذرائع کے مطابق اے پی سی سی میں آئندہ سال کے لیے مہنگائی کا ہدف بھی تجویز کیا جائے گا، اے پی سی سی کی سفارشات بعد ازاں منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔

  • اسلام آباد : سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے کیے جائیں گے

    اسلام آباد : سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلے کیے جائیں گے

    اسلام آباد : سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس میں گیارہ ترقیاتی منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی سے متعلق رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں ترقیاتی منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں کراچی ریڈ لائن بس سروس منصوبہ بھی شامل ہیں، مذکورہ منصوبے پر77ارب 59کروڑ روپے لاگت آئے گی، کراچی یلو لائن بس سروس منصوبہ پیش کیا جائے گا،
    منصوبے پر 61 ارب 43 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں پشاور طورخم موٹر وے منصوبہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، ایجنڈا کے مطابق پنجاب سٹیز پروگرام کا32ارب53کروڑ روپے کا منصوبہ پیش ہو گا اور اسلام آباد میں خون کی شفاف منتقلی کا منصوبہ پیش کیا جائے گا۔