Tag: سالانہ 12 لاکھ آمدن

  • سالانہ 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ اہم خبر

    سالانہ 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ اہم خبر

    اسلام آباد: سالانہ 12 لاکھ آمدن والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، نئے بجٹ میں انکم ٹیکس دگنا کردیا گیا، اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال حکومت خسارہ کنٹرول میں ناکام رہی، گزشتہ مالی سال بجٹ خسارہ 6900 ارب روپے تک محدود کرنے کا ہدف تھا جبکہ بجٹ خسارہ 7800 ارب روپے رہا، خسارہ 6.5 فیصد کے ہدف کی بجائے 7.4 فیصد رہا.

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے بجٹ میں سالانہ 12 لاکھ کی آمدنی  پر انکم ٹیکس سلیب دگنا کردیا گیا، سالانہ 12 لاکھ آمدن والے سلیب پر ٹیکس 1.2 کی بجائے 2.5 فیصد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ سالانہ 22 لاکھ آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 6.3 سے بڑھا کر 8.1 فیصد، سالانہ 32 لاکھ آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 10.7 سے بڑھا کر 13.4 فیصد کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق سالانہ 42 لاکھ آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 18.2 سے بڑھا کر 22.7 فیصد ،سالانہ 62 لاکھ آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 22.4 سے بڑھا کر 25.8 فیصد کردی ہے۔

    اس کے علاوہ سالانہ 12 ملین آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 26.3 سے بڑھا کر 31.6 فیصد اور سالانہ 15 ملین آمدن والے سلیب پر ٹیکس کی شرح 28.3 سے بڑھا کر 33.11 فیصد کردی گئی ہے۔