Tag: سالگرہ

  • نوجوان کو سانپ کی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا

    نوجوان کو سانپ کی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا

    بھارت میں سانپ کی مبینہ سالگرہ منانا اور اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئرکرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نوجوان کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فارسٹ گارڈ کرن گروالے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے نوجوان کی شناخت راج صاحب راؤ واگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو دھولے ضلع کے شیرپور تعلقہ میں واقع بوریڈی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 29 جولائی کو ناگ پنچمی کے دن اس نوجوان نے گاؤں کے قریب سے ایک سانپ پکڑا تھا، یہ ایک بھارتی کوبرا تھا، وہ اسے گھر لے آیا اور کیک کاٹ کر اس کا ‘برتھ ڈے’ منایا۔ اس کے بعد اس نے اس کا برتھ ڈے تقریب کا ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کی نوٹس میں جیسے ہی یہ معاملہ آیا، فاریسٹ گارڈ گروالے کی قیادت میں ایک ٹیم نے مذکورہ نوجوان کے گھر چھاپہ مار کر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

    اہلکاروں نے اس کے گھر سے پلاسٹک کے دو باکس اور ایک موبائل فون کو بھی قبضے میں لے لیا، جنہیں وہ سانپ پکڑ کر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

    وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ، 1972 کی دفعہ 9 اور 51 (1) کے تحت سانپ کی ویڈیو وائرل کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    خوفناک ریچھ گھر کا دروازہ کھول کر اندر آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران واگھ نے دعویٰ کیا کہ اس نے سانپ کو اس کی ”سالگرہ” منانے کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا تھا۔

    ملزم کو گرفتار کرکے شیرپور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسے دو دن کے لیے انڈین فاریسٹ سروس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

  • اماراتی شہزادی  نے بیٹی کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    اماراتی شہزادی نے بیٹی کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کردیں۔

    اماراری شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کی بیٹی مہرہ ایک برس کی ہوگئیں، انہوں نے بیٹی کی سالگرہ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیں۔

    اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے شہزادی شیخہ مہرہ نے انہیں اپنا ’فرشتہ‘ قرار دیا ہے۔ اماراتی شہزادی کے یہاں گزشتہ سال یکم مئی کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

    اس سے قبل اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

    اردن کے شاہی خاندان میں ایک نیا رکن شامل ہوا، ہاشمی دربار نے اعلان کیا کہ شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیہ کی بیٹی شہزادی ایمان نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔

    شہزادی ایمان اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ہاں ہونے والی ننھی شہزادی کا نام ’امینہ‘ رکھا گیا، شاہی خاندان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

    بچی کی پیدائش عقبہ کے شہزادہ ہاشم بن عبداللہ II اسپتال میں ہوئی، ملکہ رانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”میری پیاری ایمان اب ماں ہے۔ ہم اپنے خاندان کی نئی نعمت آمنہ سے مل کر شکر گزار اور بہت خوش ہیں۔ جمیل اور ایمان کو مبارک ہو، خدا آپ کو اور آپ کی ننھی بچی کو خوش رکھے۔“

  • اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے سے چند لمحے قبل نوجوان قتل

    اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے سے چند لمحے قبل نوجوان قتل

    23 ویں سالگرہ منانے والے نوجوان کو کیک کاٹنے سے چند لمحے قبل بے دردی سے قتل کر دیا گیا باپ کو پہلے ہی دھمکی دے دی تھی۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں 23 ویں سالگرہ منانے والے نوجوان منیش برجاپتی کو اپنی خوشیاں پوری طرح سے منانے کا موقع بھی نہ ملا اور کیک کاٹنے سے چند لمحے قبل اس پر گولیاں برسا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گوکل پور گاؤں میں منیش اپنے اہل خانہ ور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانے کی تیاری کر رہا تھا اور کیک بھی میز پر سجایا جا چکا تھا۔ قبل اس کے کہ منیش کیک پر چھری چلاتا، اس کی زندگی پر ہی چھری چلا دی گئی۔

    کیک کاٹنے سے چند لمحے قبل دیپو نامی ملزم اس کے گھر کے باہر پہنچا اور نوجوان کو آواز دے کر بلایا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ دو قبل منیش سے ہونے والی لڑائی کو ختم کرنے آیا ہے اور اس سے بات کرنا چاہتا ہے۔

    یہ سن کر منیش جیسے ہی گھر سے باہر آیا تو دیپو کے ساتھ موٹر سائیکل پر آنے والے دو دیگر ملزمان شیوم اور ہرش نے نوجوان پر فائر کھول دیے اور اس پر گولیاں برسا کر فرار ہوگئے۔

    خون میں لت پت منیش کو اہلخانہ اور دوست فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئے تاہم دوران علاج وہ چل بسا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    ایس پی رورل نے بتایا کہ 2 ماہ قبل دونوں فریقین کے درمیان لڑائی ہوئی تھی اور یہ قتل اسی دشمنی کی بنا پر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب مقتول کے بڑے بھائی گگن نے بتایا کہ ملزم اس کے چھوٹے بھائی منیش کو کئی دنوں سے دھمکیاں دے رہا تھا۔ تھانے میں اس نے ہمارے والد کو بھی دھمکی دی تھی کہ اپنے بیٹے کے لیے کفن کا بندوبست کرلے۔ منیش کو گولی مار دی جائے گی۔

    انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی الٹا انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

  • صبور علی نے سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    صبور علی نے سالگرہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے گزشتہ شب اپنی 30 ویں سالگرہ منائی، جس کی تصاویر انہوں نے مداحوں سے بھی شیئر کیں۔

    اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے شوہر علی انصاری کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تھیم وائٹ اینڈ بلیک رکھی ہے۔

    معروف اداکارہ نے خود بھی سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے لذیذ اور خوبصورت نظر آنے والے کیک اور سرخ پھولوں کے گلدستے نے تصاویر کو چار چاند لگا دیے۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان خوبصورت تصاویر کے کمنٹ باکس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت مداح بھی نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبور کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

    صبور نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ممیکری کر رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: ’اس میں اتنا ہسنے والی کیا بات ہے؟‘

    ویڈیو میں کہتی ہیں کہ تمھیں پتا ہے ہم لڑکیوں کو منانا بہت مشکل ہوتا ہے، کیوں کہ کبھی کبھی ہمیں خود نہیں پتا ہوتا کہ ہم ناراض کیوں ہیں۔

    واضح رہے کہ علی انصاری اور صبور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

  • مہوش حیات نے سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کردی

    مہوش حیات نے سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کردی

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    معروف اداکارہ نے 6 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی جس میں ان کی والدہ سمیت شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی۔

    اداکاروں نے سالگرہ کے موقع پر انہیں خوب مبارک باد دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو ان کے چاہنے والوں نے مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سنجے دت کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے دونوں ملکوں کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    پاکستانی اداکارہ اور سنجے دت کی تصویر پر مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کہ دونوں کسی ممکنہ پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

    افسوس ہے مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، اداکارہ میرا

    اداکاروں کی جانب سے کسی نئے پروجیکٹ کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی لیکن مداح اس سے متعلق پرامید ہیں۔

  • شاہ رخ خان نے اپنے مداح کی خواہش پوری کردی

    شاہ رخ خان نے اپنے مداح کی خواہش پوری کردی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان 2 نومبر کو 59 سال کے ہو گئے۔ اداکار نے اپنی سالگرہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ منائی، لیکن ایک مداح نے ان سے ملنے کے لیے 95 دن انتظار کرنے کے بعد خصوصی تحفہ وصول کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والا شیر محمد نام کا ایک مداح ان سے ملنے کے لیے اداکار کے گھر منت کے باہر 95 دن تک انتظار کر تا رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی جانب سے اس فین کو خصوصی تحفہ ملا اور شاہ رخ خان نے اس پرستار سے نہ صرف ملاقات کی بلکہ اسکے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کا یہ مداح 95 دنوں سے ان کی رہائش گاہ منت کے باہر ان سے ملاقات کا منتظر تھا اور بلآخر کنگ خان سے اسکی ملاقات ہوگئی۔

    شاہ رخ کے اس مداح نے بتایا کہ اس مداح کا پسندیدہ فلم کوئلہ ہے، بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ وہ ایک پلے کارڈ شاہ رخ خان کا منتظر رہا کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔

  • عالیہ نے رنبیر کی سالگرہ پر راہا کیساتھ اب تک کی بہترین تصویر شیئر کردی

    عالیہ نے رنبیر کی سالگرہ پر راہا کیساتھ اب تک کی بہترین تصویر شیئر کردی

    بالی ووڈ کی سپراسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کی سالگرہ پر ان کی اور بیٹی راہا کپور کی اب تک کی سب سے بہترین تصویر شیئر کردی۔

    رنبیر کپور 28 ستمبر کو اپنی 42ویں سالگرہ منارہے ہیں، ان کے مداح اور ساتھ فنکار اس موقع پر ان کے لیے پیار کا اظہار کررہے ہیں، ایسے میں عالیہ بھٹ نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کےلیے انسٹاگراہم پر ایک دلکش فیملی پوسٹ شیئر کی جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    سالگرہ پر رنبیر کے پرستاروں کو بھی بہترین تحفہ ملا ہے، ہفتے کے روز ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے 42 ویں سالگرہ کے موقع پر سب سے پیاری خاندانی تصویروں کا ایک سیٹ شیئر کیا۔

    ان تصاویر میں رنبیر کی بہترین فیملی لائف کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں، پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تینوں ایک درخت کو گلے لگا رہے ہیں اور صرف راہا کیمرے کے لیے پوزنگ پر فوکس کر رہی ہیں۔

    دوسری تصویر میں رنبیر کے بازوؤں میں راہا نظر آرہی ہیں جبکہ وہ کسی غیرملکی سیاحتی مقام پر نظر آرہے ہیں، تیسری تصویر میں عالیہ رنبیر کی گود میں بیٹھی ہیں مسکراہی ہیں۔

    عالیہ بھٹ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’بعض اوقات آپ کو صرف اس کی ضرورت ہوتی ہے کوئی آپ کو گلے لگائے، آپ زندگی میں محسوس کریں آپ ایک ہیں، سالگرہ مبارک ہو۔

    رنبیر کپور کو کئی دیگر مشہور شخصیات نے بھی مبارکباد دی جن میں کرن جوہر، گنیت مونگا اور کچھ دوسرے لوگ شامل ہیں، ایک مداح نے اس تصویر پر لکھا کہ ’دن کی بہترین تصویر۔‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’میرے پسندیدہ اداکار کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

  • شہروز سبزواری نے صدف کنول کی سالگرہ یادگار بنادی

    شہروز سبزواری نے صدف کنول کی سالگرہ یادگار بنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی دوسری اہلیہ و پاکستانی ماڈل صدف کنول کی سالگرہ یادگار بنادی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول آج 29 اگست کو اپنی 31 ویں سالگرہ منارہی ہیں، اس موقعے پر ان کے شوہر شہروز سبزواری نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر جاری ہے۔

    اداکار شہروز سبزواری نے 10 تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں صدف کنول کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کا آغاز صدف اور شہروز کی سیلفی سے ہوتا ہے جس میں یہ جوڑا ایک ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہا ہے۔

    جبکہ دیگر تصاویر میں ڈنر نائٹ، صدف کنول کا پوز، میوزک کانسرٹ انجوائے کرتے برتھ ڈے گرل کی ویڈیو، ننھی زہرہ کیساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات، صبح کے ناشتہ سمیت قیمتی لمحات شامل ہیں۔۔

    اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لیپشن میں لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میری زندگی میں آنے کیلئے آپکا شکریہ۔’

    یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے اپنی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سائرہ یوسف سے 2020 میں علحیدگی کے بعد پاکستانی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی زہرہ سال 2022 میں پیدا ہوئی۔

  • بادشاہ چارلس کی سالگرہ نومبر کی جگہ جون میں کیوں منائی گئی؟

    بادشاہ چارلس کی سالگرہ نومبر کی جگہ جون میں کیوں منائی گئی؟

    لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ پر لندن میں ’ٹروپنگ دی کلر‘ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، بارش کے باوجود ہزاروں افراد بادشاہ کی ایک جھلک دیکھنےکے لیے شاہراہ پر جمع ہو گئے تھے، عوام نے بادشاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس کی اصل تاریخ پیدائش 14 نومبر ہے، تاہم برطانوی بادشاہوں کی عام طور پر گرمیوں کے مہینوں میں دوسری ’سالگرہ‘ بھی ہوتی ہے، موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے بادشاہ کی برتھ ڈے کی تقریبات جون میں رکھی جاتی ہیں۔

    جون میں بادشاہ کی سالگرہ منانے کی ابتدا 1748 میں کی گئی، جون کے دوسرے ہفتے کے روز برطانوی فوج شاہی خاندان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پریڈ کرتی ہے، سالگرہ کے موقع پر شاہی فضائیہ کے طیاروں نے کنگ چارلس کو سلامی دی۔

    کینسر کی تشخیص کے بعد شہزادی کیٹ میڈلٹن بھی 5 ماہ بعد منظر عام پر آئیں، وہ پرنس ولیم کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئیں، شہزادی کیٹ جنوری میں سرجری، کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی بار کسی تقریب میں شریک ہوئی ہیں۔

    سالگرہ کے موقع پر 11 بجے بادشاہ چارلس کا شاہی جلوس بکنگھم پیلس سے برآمد ہوا، کنگ چارلس نے برطانوی شاہی افواج کا معائنہ کیا، انھیں سلیوٹ پیش کیا، کنگ چارلس کی سالگرہ کی تقریب کو ’’ٹروپنگ دی کلر پریڈ‘‘ کے نام سے پکارا گیا۔ اس موقع پر 1400 فوجی، 200 گھوڑے اور 400 سازندوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ برطانوی بادشاہ کی باضابطہ سالگرہ منانے کا سلسلہ 260 سال سے بھی زائد عرصے سے جاری ہے، بادشاہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بکنگھم پیلس کی بالکونی پر آ کر باہر افراد کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہیں۔

    دوسری طرف بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے موقع پر بادشاہت کے خلاف شہریوں نے مظاہرہ بھی کیا، بادشاہت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے ’’ناٹ مائی کنگ‘‘ کے نعرے لگائے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ، کتنے برس کے ہو گئے؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ، کتنے برس کے ہو گئے؟

    فلوریڈا: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کی رات اپنی سالگرہ ویسٹ پام بیچ پر اپنے مداحوں کے ایک گروپ کے ساتھ منائی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 78 برس کے ہو گئے ہیں، فلوریڈا میں ٹرمپ کے حامیوں نے سالگرہ کا اہتمام کیا۔

    ٹرمپ نے سالگرہ کے موقع پر ریلی سے خطاب میں صدر جو بائیڈن کو نااہل اور کرپٹ ترین صدر قرار دے دیا، اور اپنی تقریر کا بڑا حصہ ان کا مذاق اڑانے کے لیے وقف کیا۔ واضح رہے کہ 81 سالہ صدر جو بائیڈن کو دوسری مدت سنبھالنے کے لیے ایک کمزور شخصیت سمجھا جا رہا ہے۔

    ٹرمپ نے کہا ہمارا ملک نااہل لوگوں کی وجہ سے تباہ ہو رہا ہے، اس لیے تمام صدور کی اہلیت کے ٹیسٹ ہونے چاہئیں، انھوں نے کہا کہ جو بائیڈن دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہے ہیں، مشرقی وسطیٰ جل رہا ہے، چین اور ایران مزید طاقت ور ہو رہے ہیں۔

    ٹرمپ نے کہا جو بائیڈن کی وجہ سے آج دنیا امریکا پر ہنس رہی ہے، لیکن ہم جلد صدر بائیڈن کو وائٹ ہاؤس سے نکالیں گے۔