Tag: سالگرہ کی مبارک باد

  • ’اس مرتبہ باؤنسر نہیں، سالگرہ کی مبارک باد‘

    ’اس مرتبہ باؤنسر نہیں، سالگرہ کی مبارک باد‘

    راولپنڈی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کو ان کی 50 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے برائن لارا کو لیجنڈری بلے باز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ صرف تین مواقعوں پر آپ کو بولنگ کرانے کا موقع ملا، ایک نیٹ سیشن اور ہوسکتا ہے اس بار باؤنسر نہیں۔

    شعیب اختر نے ستمبر 2004 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں برائن لارا کو خطرناک باؤنسر کرائی تھی جو ان کے سر پر لگی تھی لارا اس کے بعد بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

    شعیب اختر نے ٹویٹر پر باؤنسر لگنے کے بعد برائن لارا کے گرنے کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    واضح رہے کہ برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 131 ٹیسٹ اور 299 ون ڈے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں بالتریب 11 ہزار 953 اور 10 ہزار 405 رنز بنائے۔

    ٹیسٹ میچ میں لارا کا بڑا انفرادی اسکور 400 ناٹ آؤٹ اور ایک روزہ میچ میں 169 ہے۔

    یاد رہے کہ شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں خطرناک بولنگ اسپیل کرتے ہوئے متعدد بلے باز جن میں گیری کرسٹن، گنگولی، سچن ٹنڈولکر کو اپنی طوفانی باؤنسر سے پریشان کیے رکھا۔