Tag: سالگرہ

  • لیجنڈ باکسرمحمد علی آج اپنی بہترویں سالگرہ منارہے ہیں

    لیجنڈ باکسرمحمد علی آج اپنی بہترویں سالگرہ منارہے ہیں

    محمد علی۔ کھیلوں کی دنیا میں یہ نام کسی کے لئے نیا نہیں ہے۔ باکسنگ میں محمد علی کو شہنشاہ مانا جاتا ہے۔ کنگ آف رنگ کہلانے والے محمد علی کو صدی کا عظیم کھلاڑی قرار دیا جاچکا ہے۔ مسلمان اور سیاہ فام آج بھی محمد علی کو اپنا ہیرو سمجھتے ہیں۔لیجنڈ باکسر محمد علی آج اپنی بہترویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    ان کے زور دار مکے آج تک کوئی نہیں بھول پایا ہے۔ سترہ جنوری انیس سو بیالیس کو امریکہ کے شہر لوئسویل میں پیدا ہونے والے محمد علی باکسنگ رنگ میں حریفوں کے لئے دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

    محمد علی کے کیرئیر میں بہت سے نشیب وفراز بھی آئے۔ انیس سو ساٹھ میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد انہیں نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا۔

    انیس سو پجھتر میں محمد علی نے باقاعدہ اسلام قبول کرلیا۔ چالیس سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ باکسنگ میں محمد علی کی زندگی بیس سال رہی جس کے دوران انہوں نے چھپن مقابلے جیتے اور سینتیس میں ناک آوٹ کیا۔

     

  • بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون آج28ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون آج28ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    بالی ووڈ میں خوبصورت اداوٴں اور جاندار اداکاری سے قدم جمانے والی دپیکا پڈوکون آج اپنی اٹھائیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

    دیپکا پڈکون نےدوہزار سات میں بالی ووڈ میں قدم رکھااور پہلی فلم اوم شانتی اوم میں شاندار اداکاری کر کے مداحوں کے دل جیت لئے۔ جس کے بعد دپیکا پرکامیابی کے دروازے کھلتے چلے گئے اور انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں کیں جن میں بچنا اے حسینوں ، لو آج کل، ہاوٴس فل اور کاک ٹیل جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

    دیپکا پڈ وکون کی کامیابی کا سلسلہ یہاں ہی نہیں رکا بلکہ سال دوہزار تیرہ ایک اور کامیاب سال ثابت ہوا اور انہوں نے ریس ٹو یہ جوانی ہے دیوانی، چنائے ایکسپریس اور رام لیلا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    گانے کا گذشتہ سال مجموعی طور پر ان کی فلموں نے باکس آفس پر پانچ سو کڑور سے زائد کا بزنس کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

     

  • ذوالفقارعلی بھٹو مرحوم کی 86ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    ذوالفقارعلی بھٹو مرحوم کی 86ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

    پیپلزپارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی 86ویں سالگرہ پاکستانی سیاست کو ڈرائینگ روم سے نکال کر عوام میں لانےوالے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی چھیاسی ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔

    ذوالفقار علی بھٹو صوبہ سندھ کے ایک با اثرخاندان میں 5جنوری 1928ءکو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ ذوالفقارعلی بھٹونے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز30 سال کی عمرمیں صدر ایوب خان کے دور میں حکومت میں شامل سب سے کم عمر وزیرکی حیثیت سے کیا۔

    ۔1965۔کی جنگ کے دوران وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اور ایوب خان کے مشیر تھے۔ انہوں نے اس دوران دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔1967ءمیں انھوں نے پیپلزپارٹی کی بنیادرکھی اورپاکستا نی عوام کو طاقت کاسرچشمہ قرار دیکر پورے ملک میں انقلابی جدوجہد کے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

    سقوط ڈھاکہ کے بعد20 دسمبر 1971ءسے 13 اگست 1973ءتک ذوالفقارعلی بھٹوصدر پاکستان کے منصب پر فائز رہے۔1973ءکا متفقہ آئین بھٹوحکومت کا سب سے بڑاکارنامہ تصورکیا جاتا ہے، جسکے بعد انہوں نے عہدہ صدارت چھوڑ کر 14 اگست 1973ءکو وزیر اعظم کی حیثیت سے حکومتی اختیارات سنبھالے۔

    انہوں نےمسلم امہ کودنیاکےنقشےپرباوقارملت کادرجہ دینےکےلیےمسلم بلاک بنانےکی حکمت عملی شروع اور اس کےلیےانہوں نےسعودی عرب، سے فلسطین اور انڈونیشیا ودیگرمسلم ممالک کےسربراہان کےساتھ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کوفروغ دیابلکہ انہیں مسلم بلاک کےتشکیل پرآمادہ کیامگران کایہ خواب تکمیل نہ پاسکا اوربیرونی اشارے پران کی حکومت کاتختہ الٹ دیاگیا۔

    پانچ جولائی1977 ءکو جنرل ضیا الحق نے مارشل لاءنافذ کرکے بھٹوحکومت کوبرطرف کردیا۔فوجی حکومت کے دورمیں 4اپریل 1979ءکو ذوالفقارعلی بھٹوکو نواب محمد احمد خاں کے قتل کے الزام میں راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی ۔

    آ ج مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کا عہد قصہ ءپا رینہ لگتا ہے لیکن ملکی معیشت ، دفاع اورخارجہ پالیسی پرنظرڈا لنے سے محسوس ہو تا ہے کہ اگر چہ بھٹو اس دنیا میں نہیں ،مگر اپنے عمل اور غیرمعمو لی خدما ت کی وجہ سے وہ لو گو ں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی جوہری پروگرام کا سنگ بنیاد بھی ان کے بڑے کارناموں میں سے ایک ہے۔
     

  • بالی ووڈ اسٹار سلمان خان 48ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان 48ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ کے سب سے مقبول بیچلر اور انٹرنیٹ پر راج کرنے والے سلمان خان آج اپنی اڑتالیسویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    بالی ووڈ کےدبنگ خان اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، ایکشن ہو یا تھرل، رومینس ہوا یا ٹریجڈی سلو بھائی کی ہر فلم ہٹ ہوتی ہے، سلمان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا لیکن شہرت فلم میں نے پیارکیا سے ملی، پھر تو ہٹ فلمز کی ایک لمبی لسٹ بن گئی۔

    ساجن، انداز اپنا اپنا، کرن ارجن، ہم دل دے چکے صنم، بیوی نمبر ون، تیرے نام ،وانٹڈ ، دبنگ، ریڈی،باڈی گارڈ اور ایک تھا ٹائیگرسپرہٹ ہیں، سلمان کی جو فلم ہٹ ہوئی اسی ہیروئن کے ساتھ سلمان خان کا دل بھی لگ جاتا اسی لئے انہیں پلے بوائے کا ٹائیٹل بھی ملا، لیکن دلہن نہ ملی۔

    سنیماکے پردے پرمارپیٹ کرتے، ناچتے گاتے سلمان خان کو اب تک کئی بار ایشیا کے پرکشش مرد کا خطاب مل چکا ہے، دبنگ خان نے بینگ ہیومن این جی او سے کئی بچوں کی مدد کی۔