Tag: سال نو کا جشن

  • سال نو کا جشن : کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی

    سال نو کا جشن : کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے24افراد زخمی ہوگئے جن میں 19 مرد،2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سال نو کے آغاز پر کراچی میں رات بجتے ہی مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں اب تک 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ہوائی فائرنگ سے3افراد زخمی ہوئے۔ طارق روڈ، شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے2خواتین اور اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال میں ہوائی فائرنگ سے2افراد زخمی ہوئے۔

    اس کے علاوہ عزیزآباد میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ، گلزار ہجری اور کورنگی نمبر6میں 2افراد جبکہ لیاری اور آرام باغ میں ہوائی فائرنگ سے 3افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگرہ تاج اور ڈینسوہال میں ہوائی فائرنگ سے 2افراد جبکہ نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، ملیر، لانڈھی، نشتر روڈ میں ہوائی فائرنگ سے 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • دنیا بھر میں سال نو کا جشن آج کیسے منایا جائے گا؟

    دنیا بھر میں سال نو کا جشن آج کیسے منایا جائے گا؟

    دنیا بھر میں آج سال نو کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا مگر کچھ ممالک میں انتہائی مختلف انداز بھی اختیار کیے جائیں گے۔

    دنیا بھر میں نئے سال کے یادگاراستقبال کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ کہیں پھولوں بھری پریڈ ہو گی تو کہیں کرسٹل اسکوائر بال کو رنگ ونور سے بھر دیا جائے گا۔

    دنیا بھر میں نئے سال 2025 کو نئی امیدوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کے لیے لوگ پرجوش ہیں۔ امریکا کا ٹائمز اسکوئر بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے روشنیوں سے سج گیا تو لند کا تاریخی گھنٹہ گھر بگ بین بھی گونج اٹھا ہے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رنگا رنگ فلاور پریڈ کی تیاریاں کی گئیں جہاں پھولوں سے بھرے فلوٹس سے نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نصب کرسٹل بال کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ کرسٹل بال کو زمین سے 130 فٹ کی بلندی پر پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

    700 پاؤنڈ وزنی اور 2488 کرسٹلز سے سجا بال آج شام مقامی وقت کے مطابق سارے رنگ بکھیرے گا۔

    امریکا کی جنوب مشرقی ریاست جارجیا میں نئے سال کا استقبال ایک بہت بڑے دھماکے سے کیا جائے گا۔ 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب 12 بجتے ہی ایک 16 سالہ خالی عمارت کو دھماکے سے اڑایا جائے گا۔

    رومانیہ میں نئے سال پر شیطان کو بھگانے کے لیے شہری بھالو کا روپ دھار کر رقص کریں گے اور دیگر لوگ ان پر جھاڑو ماریں گے۔ ڈانس کرتے بھالوؤں پر جھاڑے مارنے کا رواج عرصہ دراز سے اب تک برقرار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/2025-welcome-first-and-last-in-the-world/

  • ’کراچی میں آج سال نو کا جشن عالمی طرز پر منایا جائے گا‘

    ’کراچی میں آج سال نو کا جشن عالمی طرز پر منایا جائے گا‘

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں سال نو کا جشن عالمی طرز پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 کو نئی امیدوں کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سال نو کا جشن عالمی طرز پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شہر قائد میں لندن، پیرس اور نیویارک کی طرح شاندار آتشبازی ہوگی اور ہم 2025 کو امید اور روشنی کی کرنوں کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس سال نو کے استقبال کے لیے شاندار آتشبازی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر قوالی کی یادگار محفل بھی منعقد کی جائے گی، جس میں معروف قوال افضل صابری اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سال نو کے جشن کے لیے تاریخی اسٹیج کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور میں تمام شہریوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ہمارے ساتھ نئے سال کا جشن منائیں۔

    گورنر سندھ نے عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھوں گا۔ گورنر ہاؤس میں کلچرل پروگرامز شہریوں کو امید اور حوصلہ دینے کی ایک کاوش ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/new-year-night-karachi-police-strategy/

  • جشنِ سالِ نو، دبئی میں تیاریاں عروج پر، عام تعطیل، پارکنگ فیس معاف

    جشنِ سالِ نو، دبئی میں تیاریاں عروج پر، عام تعطیل، پارکنگ فیس معاف

    دبئی : نئے سال کی آمد کی خوشی میں ابو ظہبی میں 31 دسمبر 2017 اور یکم جنوری 2017 کو پارکنگ فیس معاف کردی گئی ہے۔

    اس بات کا اعلان ابوظہبی انتظامیہ نے پریس ریلیز میں کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2017 کی شام سے 2 جنوری صبح 8 بجے تک پارکنگ فیس ختم کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لیے سرکاری ملازمین کے لیے 31 دسمبر 2017 اور یکم جنوری 2018 کو جب کہ پرائیوٹ اداروں کے لیے صرف یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یاد رہے متحدہ عرب امارات نے نیا سال کی آمد کا جشن سرکاری طور پر منانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر رنگارنگ تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سال نو کی آمد پر شہریوں اور سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات اور عام تعطیلات کا اعلان ملک میں سیاحت کی فروخ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات نئے سال کے جشن کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں نئے سال کی آمد پر سیاحوں کا سمندر امڈ آتا ہے جہاں تمام ہوٹلز کی پیشگی بکنگ کر لی جاتی ہے اور بلند عمارتوں پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا جاتا ہے.

    موسیقی، روشنی اور آتش بازی سے سجے ان شہروں کو مشرق وسطیٰ کا پیرس کہا جائے توغلط نہیں ہوگا جہاں دنیا بھر سے ہر رنگ و نسل اور ہر زبان بولنے والا شخص موجود ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ دنیا سمٹ کر ایک گاؤں میں آگئی ہے.

  • لڑکیاں اوباش لڑکوں سے بچنے کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں، اکشے کمار

    لڑکیاں اوباش لڑکوں سے بچنے کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں، اکشے کمار

    ممبئی : معروف بھارتی اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی ہے وہ ایک انسان دوست معاشرہ کہلانے کے لائق نہیں، لڑکیوں کو چاہیے اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں۔

    یہ بات اکشے کمار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، غم اور غصے کے ملے جلے لہجے میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں ایک بیٹی کا باپ ہوں اوراگر نہ بھی ہوتا تو ایسے قبیح فعل کی کبھی حمایت نہیں کرتا۔

    اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگ راہ چلتے لڑکیوں کو ہراساں کیے جانے کا بھی جواز دے رہے ہیں اور عجیب عجیب تاویلات پیش کرتے ہیں جیسے لڑکی نے چھوٹے کپڑے کیوں پہن رکھے تھے یا وہ اتنی رات کو بغیر گھر والوں کے کیوں باہر نکلی۔


    خواتین اپنے ساتھ زیادتی کی خود ذمہ دار ہیں: بھارتی سیاستدان*


    اکشے کمار نے کہا کہ ایسی تاویلات سن کر خون کھولتا ہے کیوں کہ چھوٹے ، لڑکیوں کے کپڑے نہیں کچھ لوگوں کی ذہنیت ہے، ایسے لوگوں کو اپنی ذہنیت اور فعل پر شرم آنی چاہیے۔

    مارشل آرٹ کے ماہر اداکار اکشے کمار نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں آپ نے گھبرانا نہیں بس اپنے دفاع میں کچھ مارشل آرٹ کے طریقے سیکھ لیں جس سے نہ صرف اوباش لڑکوں کو سبق سیکھایاجاسکتاہے بلکہ خود کو ایسے واقعات سے محفوظ بھی بنا سکتی ہیں۔

    اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پیغام سال نو کے موقع پر بنگلور میں اوباش لڑکوں کی جانب سے عام سڑکوں اور گلیوں میں لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کے منظر عام پر آنے دیا۔

    سال نو کا جشن کا یوں تو ہر سال ہی منایا جاتا ہے، رنگ، موسیقی، اور آتش بازی سے سجی اس رات میں خواتین کو ہراسان کرنے کے واقعات عام ہوتے چلے جا رہے ہیں، بھارت کے شہر بنگلور میں ہونے والے ایسے واقعات نے ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

    جہاں ایک مقامی سیاسی رہنما بنگلور کے واقعات کو خواتین کی جانب سے نا مناسب لباس زیب تن کرنے کو قرار دیا اور اس سے ملتی جلتی تاویلات کا سلسلہ چل نکلا ہے جس پر شوبز ، ادب اور صحافت سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ متاثرہ خواتین کے حق میں سامنے آگئے ہیں اور ذمہ دار اوباش لڑکوں کو سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔