Tag: سال نو

  • پاکستان 2018 میں زیادہ پرامن، روشن اورمضبوط ہوگا‘ شہبازشریف

    پاکستان 2018 میں زیادہ پرامن، روشن اورمضبوط ہوگا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سال نوپراہل وطن کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پاکستان زیادہ پرامن ، روشن اور مضبوط ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سال نو پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2018 میں اپنی کامیابیوں وناکامیوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو پرامن فلاحی ریاست بنانے کے لیےکوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سےعوام خوشحال ہورہے ہیں، سی پیک پاکستان کے لیے حقیقی گیم چینجر ثابت ہورہا ہے۔


    نئے سال کی آمد پر رہنماؤں کے خصوصی پیغامات


    شہبازشریف نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں دے کرپرچم بلند رکھا جبکہ پولیس، دیگراداروں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئےانرجی منصوبے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ عوام کے لیے حکومتی تحفہ ہے، دعاہے 2018 پاکستان کے لیے امن، سلامتی وخوشحالی کا سال ثابت ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کامیاب سال تمام ہوا، سالِ نو کے نئے چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کو تیارہیں، آرمی چیف

    کامیاب سال تمام ہوا، سالِ نو کے نئے چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کو تیارہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ ایک یادگار سال اختتام پذیر ہوگیا ہے اور سال 2018 انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں کئی داخلی اور خارجی چیلینجز درپیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سپہ سالار پاک فوج قمر باجوہ کے نئے سال سے متعلق بیان کو شائع کیا ہے۔

    اپنے بیان میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایک کامیاب سال بیت گیا ہے ایک اور نیا سال نئے اہداف اور مقابلوں کے ساتھ آن پہنچا ہے ، پاک فوج ان اندرونی و بیرونی اور غیر معمولی چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج مشکلات اور مسائل کو چیلینج کے طور پر لیتی ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ان چیلینجز کو مواقعوں میں تبدیل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ کوئی بھی پاکستان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا، ہم نے اہداف کا ایک حصہ طے کر لیا اور انشااللہ باقی کا کام بھی متحد ہو کرسرانجام دیں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کے عزم و حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتا اور انشااللہ سال 2018 پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہوگا۔

     

  • نیوایئرنائٹ کےلیےرکاوٹیں برداشت نہیں کروں گا‘ وزیراعلیٰ سندھ

    نیوایئرنائٹ کےلیےرکاوٹیں برداشت نہیں کروں گا‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرداعلی شاہ نے اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گنے کے بحران کی ذمہ داروفاقی اور پنجاب حکومت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 100 روپے من گنا سندھ کی شوگرملوں کو فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب سے سستا گنا ملے گا تو سندھ کے کاشت کاروں کو مہنگا گنا شوگرملیں کیوں خریدیں گی؟۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے مقابلے میں گنے کا نرخ 2 روپے زیادہ مقرر کیا تاکہ کاشت کاروں کو فائدہ ہو لیکن وہاں سے سندھ میں شوگرملوں کو گنا 100 روپے فی من کے حساب سے دیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔

    انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دیے اور کہا کہ کراچی کے شہری ذمہ دار ہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نو پر خوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جبکہ ہوائی فائرنگ کی کسی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سالِ نو کا استقبال سادگی سے کیا جائے گا،سخت حفاظتی انتظامات

    سالِ نو کا استقبال سادگی سے کیا جائے گا،سخت حفاظتی انتظامات

    اسلام آباد + کراچی : سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں سال نو کا استقبال سوگ اور خوف کے سائے میں کیا جائے گا،اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی جبکہ کراچی میں نیو ایئر نائٹ تقریبات پر پابندی اور ساحل کو جانے والے راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔

    دو ہزار چودہ کا اختتام پاکستان کیلئے اچھا ثابت نہ ہوا ۔ ملک دشمنوں نے پشاور میں سو سے زائد معصوم بچوں کو شہید کر کےنئے سال کی آمد کو سوگوار کردیا۔

    ملک بھر میں جہاں نئے سال کا استقبال سادگی سے کیا جائے گا وہیں سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی۔بغیر سائلینسرموٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی۔کراچی میں نیو ایئر تقریبات پر پابندی جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو جیل بھیجے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ایک روز کیلئے بند کر دی گئی۔ساحل کی طرف جانے والےتمام راستے کنٹینر لگا کر بند کر دئیے گئے ہیں۔

    جبکہ نیو ایئرنائٹ پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے سات ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ملتان میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔