Tag: سال 2020

  • سارہ علی خان کا سب سے بدترین سال کون سا تھا؟

    سارہ علی خان کا سب سے بدترین سال کون سا تھا؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے سال 2020 کو اپنے لیے بدترین قرار دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ سال 2020 کا زیادہ تر حصہ انہوں نے کس طرح گزارا تھا۔

    سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی صاحبزادی سارہ علی خان نے اپنے حالیہ دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سال 2020 کا آغاز بریک اپ سے ہوا تھا اور پھر وقت مزید بدتر ہوتا چلا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی برا سال تھا اور اس کا زیادہ تر حصہ صرف انٹرنیٹ پر ہی گزرا تھا۔

    سارہ علی خان نے اپنی نئی فلم لو آج کل 2 کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ جانتے ہوں کہ آپ سے غلطی ہوئی ہے تب تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  • چینی صدر نے 2020 کو غیر معمولی سال قرار دے دیا

    چینی صدر نے 2020 کو غیر معمولی سال قرار دے دیا

    بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے 2020 کو غیر معمولی سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے دیہی علاقوں میں موجودہ معیار کے مطابق تقریباً 10 کروڑ افراد غربت سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال 2021 کی آمد کے موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پنگ نے چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف ممالک کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    چینی صدر نے اپنے پیغام میں 2020 کو غیر معمولی سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کرونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا رہا اور اس دوران ہم نے انسانی زندگی کو اوۤلیت دی۔

    انھوں نے وبا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہم دردی کا اظہار کرتے ہوئے وبا سے نبرد آزما ہونے والے تمام عوامی ہیروز کو سلام پیش کیا اور کہا ہم نے یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ اس عالمی وبا کے خلاف جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کی۔

    چینی صدر نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کو ایک ساتھ مل کر وبائی اثرات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ایک مزید خوش حال گھر کی تعمیر بھی کرنی چاہیے، چین نے وبائی صورت حال کے دوران اہم عالمی معیشتوں میں سب سے پہلے مثبت شرح نمو کا ہدف حاصل کیا، ملکی سطح پر سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھی اہم پیش رفت ہوئی۔

    چین کا اپنے شہریوں کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان

    شی جن پنگ نے کہا کہ چین کے دیہی علاقوں میں موجودہ معیار کے مطابق تقریباً 10 کروڑ افراد غربت سے نجات حاصل کر چکے ہیں، چین مستقبل میں اصلاحات اور کھلے پن کو مزید پختہ عزم کے ساتھ وسعت دے گا۔

    چینی صدر نے کہا کہ 2021 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سال گرہ ہے، ہم پارٹی کے ’عوام کو مرکزی اہمیت دینے‘ کے انتظامی تصور کا اعادہ کرتے ہیں، کیوں کہ درست اقدار اور اخلاقیات کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس عظیم راستے پر تنہا نہیں ہیں اور پوری دنیا ایک کنبے کی حیثیت رکھتی ہے۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں مختلف ممالک کی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

  • سال 2020 میں حج پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے تشویشناک خبر آگئی

    سال 2020 میں حج پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے تشویشناک خبر آگئی

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج مہنگا کرنے کا اعتراف کرلیا اور بتایا رواں سال حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے، جس سے نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار اور ساوتھ ریجن کا پیکج 5 لاکھ 45 ہزار ہوگا۔

    وزارت کی طرف سے قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں بتایا گیا کہ رواں سال حج پیکیج میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے ، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی عدم حاضری پر چئیرمین کمیٹی نے اجلاس ملتوی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر عبدالغفور حیدری کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا، چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا تاخیر سے یہ اجلاس ہورہا ہے، آج بھی وزیر مذہبی امور تشریف نہیں لائے۔

    سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا اس سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج جارہے ہیں، حج پیکج میں اس سال ایک لاکھ 15 ہزار اضافہ کیا ہے، اس سال نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار تک ہوگا، ساوتھ ریجن کا پیکج 5 لاکھ 45 ہزار ہوگیا ہے۔

    سیکریٹری مذہبی امور نے مذید بتایا کہ اس سال روپے کی قدر میں گراوٹ اور ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافہ وجہ بنا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہماری کرنسی کی صورتحال ایسی نہیں ہے ہم حج سستا کرسکیں، پیر نورالحق قادری

    چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا وزیر صاحب آئندہ اجلاس میں ہر حال میں اپنی حاضری یقینی بنائیں، جس پر سیکرٹری وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا میں چیک کرتا ہوں وزیر نے بیرون ملک بھی جانا ہے۔

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے وزیر کی عدم حاضری کے باعث اجلاس ملتوی کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا تھا کہ ہماری کرنسی کی صورت حال ایسی نہیں ہے ہم حج سستا کر سکیں، پیکج میں اضافے کی وجہ سعودی عرب میں مزید ٹیکس لگنا ہے جبکہ ذرائع مذہبی امور کا کہنا تھا کہ رواں برس حج 5 لاکھ روپے سے بھی زیادہ مہنگا ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار روپے تھے جبکہ اس سال سعودی عرب نے حج اخراجات 24 سو سے 26 سو 50 ریال کردیے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور نے گزشتہ برس حکومتی کفایت شعاری سے گزشتہ حج پر 5 ارب 53 کروڑ روپے حاجیوں کو واپس کیے تھے، اوسطاً فی حاجی 37 ہزار روپے واپس کیے گئے تھے۔

  • سال 2020 کا پہلاچاند گرہن کب ہوگا؟

    سال 2020 کا پہلاچاند گرہن کب ہوگا؟

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا ، اس قدرتی مناظر کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سال 2020 کے چاند گرہن کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا رواں سال کا پہلا چاند گرہن دس اور گیارہ جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا، جو تقریبا چار گھنٹے تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن 10بجکر 08 منٹ پر شروع ہوگا ، مکمل گرہن 12 بجکر 10 منٹ پر لگے گا جبکہ رات 2 بج کر 12 منٹ پر گرہن ختم ہوگا جبکہ دس اور گیارہ کی شب کو مطلع ابر الود رہنے کا امکان ہے، اس قدرتی مناظر کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2020 کا پہلا چاند گرہن 10 اور 11 جنوری جبکہ دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون 2020 کی درمیانی شب میں ہوگا،21 جون کو پاکستان میں پہلا سورج گرہن ہوگا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں سورج کو گرہن لگ گیا

    خیال رہے سال 2020 میں 2چاند اور 2سورج گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 10اور 11جنوری کی درمیا نی شب اور دوسرا چاند گرہن 5اور 6جون کی درمیانی شب کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 21جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

    یاد رہے گزشتہ سال دو چاند گرہن ہوئے تھے، جس میں 21 جنوری کا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا، ماہرین فلکیات نے اسے سپر بلڈ وولف مون کا نام دیا تھا جبکہ دوسرا چاند گرہن 16 اور 17 جولائی کو ہوا ،جس کا نظارہ پاکستان میں بھی دیکھا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرۂ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

  • نئے سال کے آغاز پر اندرون ملک فضائی مسافروں کے لیے بری خبر آ گئی

    نئے سال کے آغاز پر اندرون ملک فضائی مسافروں کے لیے بری خبر آ گئی

    کراچی: نئے سال کے آغاز پر اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیا سال شروع ہوتے ہی اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا، پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یار خان اور فیصل آباد سیکٹر کے کرایے میں 10 سے 15 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ہنگا می صورت حال ہو یا کسی عزیز و اقارب کے انتقال پر جانا پڑ جائے، اندرون ملک سفر کر نے والے مسا فروں کو یک طر فہ 35 ہزار رو پے سے زائد کا ٹکٹ خریدنا پڑے گا جب کہ دو طرفہ کرایہ 70 ہزار سے زا ئد ہو جاتا ہے۔

    ایک نئی ایئر لائن آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار

    نیا سال آتے ہی پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں، ایئر بلیو اور سرین ایئر بھی اضافی کرائے وصول کر رہی ہیں، اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرائے کا موازانہ خلیجی ممالک سے کیا جائے تو مذکورہ کرایہ اس کے برابر نظر آتا ہے۔

    فضائی مسافروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کرائے میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔