Tag: سال 2025

  • سال 2025 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ

    سال 2025 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سال 2025 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم 26 مئی سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ، جو یکم جون تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق 2025 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ قومی پولیو مہم 26 مئی تا یکم جون ملک بھر میں منعقد ہو گی اور مہم ایک مرحلہ میں مکمل کی جائے گی۔

    ذرائع این ای او سی نے کہا کہ جنرل علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم ، دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے جبکہ حساس علاقوں میں پانچ روزہ مہم دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔

    کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی اور حساس ایریاز میں سپیشل موبائل ٹیمز کمیونٹی بیسڈ ویکسینیشن کریں گی، ذرائع

    قومی مہم میں 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی،مہم میں 6 تا 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے ڈراپس پلائے جائیں گے، وٹامن اے ڈراپس پلانے سے بچوں کی قوت مدافعت مضبوط ہو گی۔

    پنجاب 36، بلوچستان 36، کے پی 36 اضلاع ، سندھ 30، آزادکشمیر 10، جی بی 10 اضلاع، اسلام آباد میں پولیو مہم چلے گی۔

    مزید پڑھیں : ملک میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ

    پنجاب میں 23 اعشاریہ 3 ملین بچوں ، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں، خیبرپختونخوا میں 73 لاکھ سے زائد بچوں اور بلوچستان میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد ، آزادکشمیر میں 7 لاکھ 42 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی۔

    قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز ڈیوٹی کریں گے، مہم میں 37549 ایریا انچارج، 8873 یو سی ایم اوز اور 3 لاکھ 27723 موبائل ٹیم ممبرز تعینات ، 11215 فکسڈ ٹیم اور 13364 ٹرانزٹ ٹیم ممبرز تعینات ہوں گے۔

    خیال رہے رواں سال اب تک ملک بھر سے دس پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • 2025 میں دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز کس ایشیائی ملک کے نام رہا؟

    2025 میں دنیا کے بہترین ائیرپورٹ کا اعزاز کس ایشیائی ملک کے نام رہا؟

    ایشیا کا ایک ایئرپورٹ ایسا بھی ہے جو نہ صرف بہترین ہے بلکہ کئی گھنٹے گزار کر بھی لوگوں کا دل نہیں بھرتا اور مزید قیام کے متمنی ہوتے ہیں۔

    ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ اسکائی ٹریکس نے 2025 کے لیے دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ایشیائی ملکوں نے پہلا اور دوسرا نمبر حاصل کیا ہے، سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کو اس فہرست میں دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

    قطر کا ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر رہا، گزشتہ چند برسوں سے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کی دوڑ قطر اور سنگا پور کے درمیان ہی جاری ہے۔

    پچھلے سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا مگر اس بار سنگاپور کا چنگی ایئرپورٹ اس بار بازی لے گیا۔

    13 ویں بار سنگا پور کے اس دلکش ایئرپورٹ نے سب سے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل 2023 میں بھی یہ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا تھا۔

    یہاں آنے والے لوگوں کو آبشار اور گلاس برج کا نظارہ مسحورکردیتا ہے جبکہ سنگاپور کا یہ ائیرپورٹ برسوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، یہاں ہوٹلز، آرٹ گیلریز، ایک میوزیم، ایک سنیما اور ڈائناسور تھیم پارک بھی موجود ہے۔

    دنیا بھر کے 565 ایئرپورٹس میں دستیاب سہولیات جیسے ٹرمینل لے آؤٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر یہ فہرست مرتب کی گئی ہے اور فہرست سازی کی گئی ہے۔

    دنیا کا تیسرا بہترین ایئرپورٹ جاپان کا ٹوکیو ہینیڈا ائیرپورٹ رہا، اس کے علاوہ جنوبی کوریا کے انچیون ایئرپورٹ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جبکہ ٹوکیو کا ناریتا ایئرپورٹ 5 ویں نمبر پر رہا۔

    ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ چھٹے، پیرس کا چارلس ڈیگال ایئرپورٹ 7 ویں، روم کا فلومیسینو ائیرپورٹ 8 ویں، جرمنی کا میونخ ایئرپورٹ 9 ویں جبکہ سوئٹزرلینڈ کا زیورخ ایئرپورٹ 10 ویں نمبر پر آیا۔

  • سال 2025  کا پہلا  ایم پاکس سے متاثرہ شخص صحت یاب

    سال 2025 کا پہلا ایم پاکس سے متاثرہ شخص صحت یاب

    پشاور : سال 2025 کا پہلا ایم پاکس سے متاثرہ شخص صحت یاب ہو گیا، متاثرہ شخص کو ائیر پورٹ سے پولیس سروسز ہسپتال لایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص صحت یاب ہو گیا ہے ،مشیر صحت کے پی احتشام علی نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نےمریض کے صحت یاب ہونےکی تصدیق کی ہے۔

    مشیر صحت کے پی کا کہنا تھا کہ یہ 2025 کا پہلا کیس تھا جو صحت یاب ہوکر گھر چلاگیا، متاثرہ شخص کو ائیر پورٹ سے پولیس سروسز ہسپتال لایا گیا تھا، متاثرہ شخص نے آئسولیشن وارڈ میں دس دن گُزارے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں فی الوقت ایم پاکس کا ایک ایکٹیو کیس ہے، کنٹیکٹ ٹریسنگ کے دوران ابھی تک کوئی شخص متاثرہ ثابت نہیں ہوا۔

  • سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

    سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

    اسلام آباد : سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ، مہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، ترجمان وزارتِ صحت نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جاکر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

    وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

    ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین پلوانا والدین کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے، پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین قومی ترجیح ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ذاتی دلچسپی پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی عزم کی عکاس ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف یہ جنگ پوری قوت اور مستقل مزاجی سے جاری ہے۔

    پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے مابین ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے، ملک بھر میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہمارا بنیادی مقصد بچوں کو پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچانا ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں 10.6 ملین سے زائد بچوں کو پولیوقطرے پلانے کی مہم کا آغاز ہوگیا ، انسداد پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی۔

    5 سال سے کم عمر 10.6ملین سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 81 ہزار سے زائد ورکرزحصہ لے رہے ہیں۔

  • کراچی : گلشن معمار تھانے میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج

    کراچی : گلشن معمار تھانے میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج

    کراچی : گلشن معمار تھانے میں سال 2025 کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آرمیں اقدام قتل ،ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات پر گلشن معمار تھانے میں سال کا پہلا مقدمہ نمبر 1بٹہ 2025 درج کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ایف آئی آرمیں اقدام قتل ،ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    طارق الٰہی مستوئی کا کہنا تھا کہ ملزم عارف شاہ سیکٹر زیڈ ٹو میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، عارف شاہ کیخلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ سے بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ دوسرا مقدمہ ہوائی فائرنگ پر پابندی ایکٹ کے تحت درج ہوا، گلشن معمار تھانےمیں دوسرا مقدمہ ملزم شہاب کیخلاف درج ہوا،شہاب الدین سیکٹر ایکس سکس میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔

    مزید پڑھیں : سال نو کا جشن : کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم کیخلاف ہوائی فائرنگ پرپابندی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ، دونوں ملزمان کوگلشن معمار پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

    یاد رہے کراچی میں سال نو کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے پچیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں میں بیس مرد، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔۔

    پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ میں ملوث پچیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد بھی کیا۔

  • پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سورج طلوع ہوگیا، دلفریب مناظر

    پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سورج طلوع ہوگیا، دلفریب مناظر

    کراچی/ اسلام آباد : پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سورج طلوع ہوگیا جس نے طلوع ہوتے ہی لوگوں کے دلوں میں خوشحالی اور امن و امان کی امیدوں کی کرنیں بکھیر دیں۔

    2024اپنے ساتھ تلخ و شیریں یادیں لیے رخصت ہوا اور نئے سال 2025کا آغاز ہوگیا، سال نو کا پہلا سورج اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ نئی امیدیں، نئی امنگیں لے کر طلوع ہوچکا ہے۔

    new sun

    نئے سال کا نیا سورج روشن مستقبل کی دلیل بن گیا، آج ہر پاکستانی دعا گو ہے کہ آنے والا سال 2025امن، استحکام اور خوشحالی لائے۔

    اسلام آباد اور ملک کے مختلف شہروں میں سال نو کا پہلاسورج طلوع ہونے کے مناظر نے اے آر وائی نیوز کی اسکرین پر اپنے جلوے بکھیر دیئے۔

    ملک بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کے سورج کا کافی دیر انتظار کیا اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کیلیے دعائیں کیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سال ان کے وہ تمام خواب پورے ہوں گے جو گزشتہ سال ادھورے رہ گئے تھے۔

  • دسمبر آج ملنے جا رہا ہے جنوری سے (منتخب اشعار)

    دسمبر آج ملنے جا رہا ہے جنوری سے (منتخب اشعار)

    اک اجنبی کے ہاتھ میں دے کر ہمارا ہاتھ
    لو ساتھ چھوڑنے لگا آخر یہ سال بھی

    حفیظ میرٹھی نے اپنے اس شعر میں نئے سال کو ‘اجنبی’ کہا ہے۔ واقعی، سال 2025ء ابھی ہمارے لیے ایک اجنبی کی طرح ہے، لیکن آج کی شب یہ ہم سے اپنا تعارف کروائے گا اور کل طلوعِ آفتاب کے ساتھ ہی ہمارا آشنا بن جائے گا۔

    دنیا نئے سال کو خوش آمدید کہنے جارہی ہے اور شاید آپ اس موقع پر اپنے احساسات اور کیفیات کا اظہار کرنے کے لیے اشعار کا سہارا لینا چاہتے ہیں۔ اردو زبان کے ہر بڑے شاعر نے جہاں دسمبر کو ہجر اور اداسی کا استعارہ بنا کر پیش کیا ہے وہیں‌ نئے سال سے متعلق اردو شاعری بھی ہمیں پڑھنے کو ملتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کے لیے وہ اشعار نقل کررہے ہیں جو نئے سال کی آمد پر خوشی اور مسرت کے اظہار کے ساتھ گزرتے ہوئے اس برس کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔ اشعار پیشِ‌ خدمت ہیں۔

    یہ کس نے فون پہ دی سالِ نو کی تہنیت مجھ کو
    تمنا رقص کرتی ہے، تخیل گنگناتا ہے
    علی سردار جعفری

    ایک پتا شجرِ عمر سے لو اور گرا
    لوگ کہتے ہیں مبارک ہو نیا سال تمہیں

    چہرے سے جھاڑ پچھلے برس کی کدورتیں
    دیوار سے پرانا کلینڈر اتار دے
    ظفر اقبال

    گزشتہ سال کوئی مصلحت رہی ہوگی
    گزشتہ سال کے سکھ اب کے سال دے مولا
    لیاقت علی عاصم

    اک پل کا قرب ایک برس کا پھر انتظار
    آئی ہے جنوری تو دسمبر چلا گیا
    رخسار ناظم آبادی

    ستاروں آسماں کو جگمگا دو روشنی سے
    دسمبر آج ملنے جا رہا ہے جنوری سے
    بھاسکر شکلا

    کسی کو سالِ نو کی کیا مبارک باد دی جائے
    کلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے
    اعتبار ساجد

    نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
    خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
    فریاد آزر

  • امارات میں سال 2025 کا استقبال، برج خلیفہ پر لیزر شو ہوگا

    امارات میں سال 2025 کا استقبال، برج خلیفہ پر لیزر شو ہوگا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے سال 2025 کی تقریبات اور آتش بازی کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، دبئی میں دنیا کی سب بلند عمارت برج خلیفہ پر فائر ورکس اور لیزر شو کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے سال 2025 کے استقبال کی تیاریاں ابوظبی اور راس الخیمہ میں بھی جاری ہیں۔ دبئی میں عوام کو ٹریفک سے بچنے کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دبئی میں حکام کی جانب سے شہریوں سے تعاون اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دبئی میں فیسٹول سٹی، جمیرا، پام جمیرا اور اٹلانٹس پر آتش بازی ہوگی۔ اس کے علاوہ ابوظبی میں جاری شیخ زاید فیسٹیول میں 53 منٹ کی شاندار آتش بازی کی جائے گی، آتشبازی کے ساتھ 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے جائیں گے۔

    راس الخیمہ میں خصوصی ٹرانسپورٹ انتظامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں نئے سال کی تقریبات کیلیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، راس الخیمہ میں آتشبازی اور لیزر شو کے ذریعے عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری جاری ہیں۔

    دوسری جانب دبئی میں نئے سال کی آمد کی خوشی میں محنت کشوں کے لئے بڑے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے۔ محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نئے سال پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کیلئے بطور تحفہ دیئے جائیں گے، جبکہ دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی اسپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔

    حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس بھی دیئے جائیں گے اس کے علاوہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔

    عمرہ زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ

    حکام کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ درہم کے مختلف پرائز بھی محنت کشوں میں تقسیم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ محنت کشوں کیلئے القوز، محسنہ، جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ محنت کش ان تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔

  • سال 2025ء تک پاکستان میں‌ پانی کی کمی ہوسکتی ہے، ماہرین

    سال 2025ء تک پاکستان میں‌ پانی کی کمی ہوسکتی ہے، ماہرین

    کراچی: ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ 2025ء میں پاکستان کو پانی کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، حکومت پانی کے بے دریغ استعمال کو روکنے اور پانی کے ذخائر بڑھانے پر توجہ دے۔

    نیسلے پاکستان کے تحت پانی کی افادیت اور اسے محفوظ کرنے کے حوالے سے واٹر پلان فور پاکستان کے نام سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مستقبل میں پاکستان کو پانی کی کمی اور اسے درپیش چیلنجز کا سامنا اور زراعت میں پانی کے بے دریغ استعمال کے حوالے سے بات کی گئی۔

    شرکاء نے کہا کہ جس طرح پانی کا استعمال ہورہا ہے اس طرح 2025ء میں پاکستان کو پانی کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    ڈرپ ایری گیشن کے ذریعے پانی کو بچانے کا کام جاری ہے، ایم ڈی نیسلے

    اس موقع پر نیسلے پاکستان کے ایم ڈی برونو اولیر ہویک کا کہنا تھا کہ 2018ء تک ہم ملک میں پینے کے صاف پانی کے 7 سینٹر تک بنالیں گے اور 2017ء کے آخر تک ڈرپ ایری گیشن کے ذریعے پانی کو بچانے کے لیے کام جاری ہے۔

    پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، کیپٹن (ر) محمود

    ماہر زراعت کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ پاکستان کو 2025ء میں پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جس کے لیے بڑے ڈیم اور پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔

    کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ بڑے ڈیم نہ بننے کے باعث پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہورہی ہے پاکستان میں صرف 30 دن کا پانی اسٹور کیا جا سکتا ہے جبکہ بھارت میں 200 اور امریکا میں 900 دن کا پانی ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

    محمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ بڑے ڈیموں کے ساتھ پانی کے چھوٹے اسٹوریج ریزر وائز بنانے کی ضرورت ہے۔