Tag: سامان کی پلاسٹک ریپنگ

  • ائیر پورٹس پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونی چاہیے، غلام سرور خان

    ائیر پورٹس پر سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونی چاہیے، غلام سرور خان

    کراچی : ائیر پورٹس پر مسافروں سے پلاسٹک ریپنگ کے سو روپے وصول کرنے پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے ائیر پورٹس پر مسافروں سے پلاسٹک ریپنگ کے سو روپے وصول کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ایئرپورٹ مینیجر طاہر سکندر نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی، وفاقی وزیر کو انٹیگریٹڈ بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں اور ایئر پورٹ پر موجود انسانی وسائل کے بارے میں آگاہی دی۔

    اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر موجود کار پارکنگ کے مسائل اور گرین چینل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ سسٹم اور ایئرپورٹ کی صفائی کے بارے میں بھی استفسار کیا۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایئرپورٹ پر موجود ٹراما سینٹر اور شفا فارمیسی کا بھی دورہ کیا، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم سے کم ہونے چاہیئں۔

    تمام ایئرپورٹس پر مساوی پلاسٹک ریپنگ پالیسی لاگو ہونی چاہیے اور پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس نمایاں جگہ پر لگائے جائیں تاکہ تمام مسافر ان ریٹس کو باآسانی دیکھ سکیں۔

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اہم کردار کی حامل ہے۔ وفاقی وزیر نے ڈی جی سی اے اے کو ہدایت کی کہ تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی ریپنگ پچاس روپے وصول کی جائے اور ایئرپورٹس پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ تمام ایئرپورٹس بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں،آنے اور جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں۔

  • عازمین حج کے لیے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار

    عازمین حج کے لیے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار

    کراچی : عازمین حج کے لیےسامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دے دی گئی ، بغیر پلاسٹک ریپنگ سامان پرمتعلقہ کنٹریکٹر کو ایک ہزار فی بیگ جرما نہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حجاز مقدس روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لئے سامان کی ریپنگ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا، نئی پالیسی کے تحت عازمین کی سہولت کے لئے ریپنگ کے نرخ فی بیگ 100 روپے مقرر کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے عازمین حج کی ریپنگ کے اخراجات مختلف ائرپورٹس ہر متعلقہ ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہوگی اور ریپنگ اخراجات کی ادائیگی کے لئے کنٹریکٹر کی جانب سے کلیم ڈائریکٹوریٹ آف حج اسلام آباد میں جمع ہو گا۔

    اخراجات کا کلیم ہر حج پرواز کی روانگی کے بعد پرواز ٹو پرواز کی بنیاد پر دائر ہو گا، بغیر ریپنگ سامان کی سعودیہ آ،د پرمتعلقہ کنٹریکٹر کو 1 ہزار روپے فی بیگ جرما نہ عائد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق عازمین کے لئے سامان کی ریپنگ لازمی کرانے پر مبنی آگاہی کے لئے کنٹریکٹر اور سی اے اے ،ہم چلائی جائے گی، دانستہ ریپنگ نہ کرانے والے حاجی کے کوائف پر مبنی فارم متعلقہ حاجی سے دستخط کرانا کنٹریکٹر کی ذمہ داری قرار دیا ہے۔

    عازم حج کے دستخط شدہ فارم کی موجودگی پر کنٹڑیکٹر جرمانے سے بری الذمہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک جانے والےمسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار

    یاد رہے چند روز قبل سول ایوی ایشن ڈویژن کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سے متعلق اہم اقدامات کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا بغیر پلاسٹک ریپنگ کےسفری بیگ لےجانےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کیلئے مزید مشینیں لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں ، ریپنگ مشین کیلئے ٹینڈر جاری کردیے ہیں، ریپنگ سےبیگوں میں سےچوری کےواقعات کی روک تھام ہوگی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور، کوئٹہ ایئرپورٹس پرمشینیں نصب ہوں گی ، مشینوں کوایئرپورٹس پرایک ماہ کے اندر نصب کیا جائےگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا مسافروں کوسامان کی ریپنگ پرعملدرآمدآئندہ ماہ سےشروع ہوگا، بغیر ریپنگ کے مسافروں کاسامان جہاز میں منتقل نہیں ہوگا۔