Tag: سامعہ خان

  • حسن علی کی دبئی میں فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    حسن علی کی دبئی میں فیملی کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    قومی کرکٹر حسن علی کی دبئی جمیرا میں فیملی کے ساتھ سیر و تفریح کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ خان سے ہوئی جوڑے کی دو بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل ہیں۔

    حال ہی میں وہ اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ دبئی میں طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    انہوں نے دبئی کے مختلف دلکش مقامات سے تصاویر شیئر کیں، حسن علی کی اہلیہ سامعیہ نے جمیرہ بیچ دبئی سے دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں بیٹیاں بھی موجود ہیں۔

    سامعہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں حسن علی نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی اہلیہ کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے دبئی میں اپنی فضائی کمپنی  کی ملازمت چھوڑی اور ان کے ساتھ پاکستان منتقل ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اہلیہ کے پاس اب بھی بھارت کی شہریت ہے لیکن وہ اب ان کے ہمراہ پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔

    انہوں نے اہلیہ کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ ان کی بیوی نے ان کی خاطر دبئی چھوڑا اور پاکستان منتقل ہوئیں، اب انہیں دو بچے ہیں اور وہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

    حسن علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وہ سسرال بھی گئے اور انہوں نے وہاں اچھا وقت گزارا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)

  • شادی کے لیے اہلیہ نے بہت قربانیاں دیں، حسن علی

    شادی کے لیے اہلیہ نے بہت قربانیاں دیں، حسن علی

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ شادی کے لیے اہلیہ نے بہت قربانیاں دیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی خاتون سامعہ خان سے شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں، انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔

    حسن علی نے کہا کہ قومیت کا کبھی سوال نہیں تھا، وہ سامعہ سے ایک باہمی دوست کے ذریعے ملے تھے اور ان سے محبت ہوگئی۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ شادی ہوئی اور دونوں ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، خوش ہوں کہ کم عمری میں شادی ہوگئی کیونکہ انہیں انہیں جیون ساتھی مل گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر شادی کی ہے، شادی اسی وقت کرنی چاہیے جب کسی کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔

    حسن علی نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ نے شادی کے لیے قربانیاں دیں، وہ بھارتی شہری ہیں لیکن وہ پاکستان شفٹ ہوگئی، ایک تیسرا ملک ان کے لیے مختلف تھا وہ خوشی سے پاکستان میں موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران وہ ایک بار ہندوستان میں اپنے سسرال گئے تھے۔

  • بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں، ماہر علم نجوم کی پیشگوئی

    بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں، ماہر علم نجوم کی پیشگوئی

    ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ 3 لوگوں کے ستارے زیادہ مضبوط اور گردش میں ہیں جن میں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بانی پی ٹی آئی شامل ہیں، عمران خان کو ستارے کے مطابق شادی راس نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ 2023 میں کہا تھا بانی پی ٹی آئی آئسولیشن میں جارہے ہیں، 12 جنوری سے عمران خان کی آئیسولیشن ختم ہونے کا سلسہ شروع ہورہا ہے، 10 فروری 2025 سے ان کی آئسولیشن ختم ہونے جارہی ہے، ان کے لیے جنوری سے فروری عارضی ریلیف کے ماہ ہوں گے۔

    سامعہ خان نے کہا کہ ستاروں کے مطابق ملک کے حالات بہتری کی جانب نظر آرہے ہیں، سال کے شروع کے ماہ وزیراعظم شہباز شریف کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔

    ماہر علم نجوم کے مطابق بلاول بھٹو کا سیاسی ستارہ بہت مضبوط ہے، ان کو 2025 میں نوازتے دیکھ رہی ہوں، ہوسکتا ہے ان کو وزیراعظم کے منصب سے نوازا جائے اور وہ دولہا بھی بن سکتے ہیں۔

  • سامعہ خان کی بھارت میں سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    سامعہ خان کی بھارت میں سیرو تفریح کی تصاویر وائرل

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے اپنے آبائی وطن بھارت سے سیر و تفریح کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہیں۔

    قومی فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کے 4 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب سامعہ خان اپنے وطن بھارت واپس آئی ہیں، جس کی تصاویر و ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔

    سامعہ خان کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں قومی ٹیم کے ساتھ مختلف بھارتی شہروں کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے پہلے حیدرآباد اور احمد آباد میں سیر و تفریح کی، اس کے بعد گُڑگاؤں اور کلکتہ کی، اب وہ بنگلورو میں موجود ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کے دوران انہیں قومی ٹیم اور حسن علی کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس کے علاوہ سامعہ خان بنگلا دیش کے خلاف ہونے والے حالیہ میچ کے موقع پر اپنی 2 برس کی بیٹی حلینہ حسن علی کے ہمراہ میچنگ کرتے ہوئے سرخ جوڑے میں بھی دکھائی دیں۔

  • شادی کے بعد پہلی بار حسن علی کی اہلیہ اپنے دیس بھارت پہنچ گئیں

    شادی کے بعد پہلی بار حسن علی کی اہلیہ اپنے دیس بھارت پہنچ گئیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان اپنے دیس بھارت پہنچ گئیں، پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد وہ پہلی بار اپنے وطن واپس آئی ہیں۔

    سامعہ نے خود اپنی و طن آمد کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ حسن کی اہلیہ نے دوستوں کے ہمراہ اپنی تصاویر کو انسٹاگرام کی زینت بنایا جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

    حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان تقریباً4 برس بعد اپنے وطن واپس آئی ہیں، حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے سنسنی خیز میچ کے دوران بھی وہ اسٹیڈیم میں موجود تھی

    تصاویر میں ان کے ساتھ ننھی سی شہزادی ‘حیلینا‘ بھی موجود ہیں، ایک پوسٹ میں انھوں نے سری لنکا کے خلاف حسن علی کی جانب سے 4 وکٹیں لینے پر شکر بھی ادا کیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی شہریت کی حامل سامعہ شادی سے قبل دبئی میں مقیم تھیں انھوں نے 2019 میں حسن علی سے شادی کی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ بھارت واپس نہیں گئی تھیں۔

    نسیم شاہ کی انجری کے بعد ورڈکپ کے لیے حسن علی کی ٹیم میں شمولیت کے سبب سامعہ چار برس بعد اپنے اہلِ خانہ سے ملنے وطن واپس آئی ہیں۔

  • سامعہ حسن کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    سامعہ حسن کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ حسن نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سامعہ حسن علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شادیوں کا سیزن۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

    سامعہ حسن کو تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ تصاویر سے یہ تاثر آرہا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔

    حسن علی کی اہلیہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں انسٹا صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کو پسند کررہے ہیں۔

    سامعہ اور حسن علی سوشل میڈیا پر اکثر ننھی پری ہیلینا حسن کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں بھی انہوں نے ہیلینا کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)

    فاسٹ بولرحسن علی اوران کی اہلیہ نے رواں سال مئی میں بیٹی ہیلینا کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی تھی اور سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

    اُن کی شادی 20 اگست 2019 میں ہوئی جس کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوا تھا۔