Tag: سام سنگ

  • سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا

    سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا

    سوئل: جنوبی کوریا میں کروناوائرس کے باعث سام سنگ اور آئی فون کمپنی کی سپلائی فیکٹریز بند کردی گئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس جنوبی کوریا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے آئی فون اور سام سنگ کی سپلائی فیکٹریز کے ملازمین بھی متاثر ہورہے ہیں، اسی ضمن میں کمپنیاں بند کی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کا شہر ’جومی‘ اسپارٹ فونز سپلائی کرنے والا بڑی شہر تصور کیا جاتا ہے جبکہ کروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسز بھی یہیں ریکارڈ ہوئے ہیں، مہلک وائرس کا کمپنی ملازمین بھی شکار ہوئے۔

    فیکٹریاں بند ہونے سے سام سنگ اور آئی فون کی پروڈکشن شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ سام سنگ کے لیٹس فون ’گیلکسی ایس 20‘ اور گیلکسی زی فلپ‘ کی ریلیز بھی ملتوی ہوسکتی ہے۔

    رواں ماہ کے دوران ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ سام سنگ کی سپلائی فیکٹری بند کی گئی، اسی دورانیے میں ایک ملازم میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سے پوری کمپنی میں کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ سامنے آیا ہے۔

    دوسری جانب آئی فون کمپنی نے کروناوائرس کے پیش نظر اپنے سرمایہ کاروں کو کم آمدنی کے خطرے سے بھی آگاہ کردیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری ہمیشہ سے اپنے ملازمین، کسٹمرز اور پارٹنرز کی صحت اولین ترجیح رہی ہے۔

  • سام سنگ کا نیا فولڈ موبائل کی قیمت میں 50 فیصد کمی

    سام سنگ کا نیا فولڈ موبائل کی قیمت میں 50 فیصد کمی

    سیول: اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی فولڈ ’ٹو‘ کی قیمت رواں سال متعارف کرائے گئے گلیکسی فولڈ کی بنسبت نصف ہوگی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلیکسی فولڈ’ٹو‘ آئندہ برس فروری کے آخری عشرے میں عوام کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

    حیران کن طور پر اس کی قیمت 1 ہزار ڈالرز سے زائد نہیں ہوگی ، جس کا مطلب یہ ہوا کہ گلیکسی فولڈ کے مقابلے میں نئے فون کی قیمت آدھی ہوگی۔

    موجودہ گلیکسی فولڈ2 ہزار ڈالر مالیت کا ہے اور زائد قیمت کی وجہ سے موبائل صارفین کی وہ خاطر خواہ توجہ حاصل نہیں کرسکا۔

    بیش قیمت موبائل کی فروخت میں کمی کے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے فولڈ’ٹو‘ میں چند تبدیلیاں کرکے اس کی قیمت کو ’فولڈ‘ موبائل سے 50 فیصد کم پر فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

  • سام سنگ کا فولڈ ایبل گلیکسی اسمارٹ فون 26 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

    سام سنگ کا فولڈ ایبل گلیکسی اسمارٹ فون 26 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

    سیئول: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ کا نیا فولڈ ایبل گلیکسی اسمارٹ فون 26 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سام سنگ کا نیا گلیکسی اسمارٹ فون 26 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا اور اس کی قیمت 1980 ڈالر (دو لاکھ 77 ہزار 734 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

    سام سنگ انتظامیہ کے مطابق فولڈ ایبل فون کو بلیک، سلور، گرین اور بلیو کلر میں پیش کیا جائے گا۔

    موبائل فونز پر نظر رکھنے والی غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ کا اسمارٹ فون فولڈ ایبل (مڑنے) کی سہولت سے آراستہ ہوگا جسے کتاب کی طرح بند کیا جاسکے گا اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون میں 2 اسکرینز ہوں گی۔

    سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جبکہ اس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

    سام سنگ گلیکسی فولڈ ایبل فون میں 12 جی بی ریم، 512 جی بی اسٹوریج میموری اور کولکام کا 7 این ایم کا انتہائی طاقت ور اوکٹٓا کور پروسیسر نصب ہوگا۔

    کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل میں اسنیپ ڈریگن پراسیسر اور 6 ہزار ایم ای ایچ بیٹری شامل ہے جبکہ اس کی اسکرین 7.3 انچ اور موبائل میں 2 کیمرے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کا رزلٹ 8 میگا پکسل ہے۔

    اس فون میں کے ٹیبلٹ موڈ میں بیک وقت تین ایپلی کیشنز چلائی جاسکتی ہیں یعنی ایک ہی وقت میں یو ٹیوب پر ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ پر چیٹ اور فیس بک یا براؤزر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • سام سنگ کے متوقع فون ’گلیکسی ایس 10‘ کی تصویر لیک

    سام سنگ کے متوقع فون ’گلیکسی ایس 10‘ کی تصویر لیک

    سیئول: اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ کے متوقع موبائل کی تصویر ایک بار پھر متعارف ہونے سے قبل ہی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے ایک بار پھر سام سنگ کمپنی جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    موبائل فونز پر نظر رکھنے والے صحافی نے متوقع ماڈل کی تصویر لیک کردی جس کے مطابق سام سنگ کے نئے ماڈل کو ’ گلیکسی ایس 10 پلس‘ کا نام دیا جائے گا۔

    غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سام سنگ نئے موبائل کے تین سیٹس متعارف کرائے گی، جن کی قیمتیں اور فیچرز الگ الگ ہوں گے۔

    گلیکسی ایس 10 ماڈل رواں برس فروری میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ یہ بھی اطلاع ہے کہ ہواوے بھی نیا ماڈل متعارف کرائے گی جس کو ’میٹ 20 پرو‘ کا نام دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: سام سنگ کے متوقع فون کی تصویر لیک

    اطلاعات کے مطابق دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے اس بار سام سنگ ایک نئے اور جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    یاد رہے کہ سام سنگ نے وعدے کے مطابق 8 نومبر کو کتاب کی طرف فولڈ ہونے والا موبائل متعارف کرایا جسے ’انفنیٹی فلیکس ڈسپلے‘ کا نام دیا۔

    سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

    فولڈ ہونے کے بعد فون کی اسکرین عام موبائلز کی طرح کام کرتی ہے جسے جیب میں آسانی سے رکھا جاتا ہے۔ کمپنی نے فون سے متعلق دیگر معلومات فراہم نہیں کیں تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کی تفصیلات اور قیمت سامنے آگئی

    کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل میں اسنیپ ڈریگن پراسیسر اور 6 ہزار ایم ای ایچ بیٹری شامل ہے جبکہ اس کی اسکرین 7.3 انچ اور موبائل میں 2 کیمرے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کا رزلٹ 8 میگا پکسل ہے۔

    سام سنگ نے نئے سیٹ کی قیمت 1800 ڈالر مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ اس فون کی خرید و فروخت آئندہ سال فروری کے بعد سے شروع ہوگی۔

  • سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کی تفصیلات اور قیمت سامنے آگئی

    سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کی تفصیلات اور قیمت سامنے آگئی

    سیئول: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے فولڈ ایبل موبائل کی قیمت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اطلاع سامنے آئی تھی کہ دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے اس بار سام سنگ کمپنی ایک نئے اور جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    موبائل فونز پر نظر رکھنے والی غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ کا نومبر میں آنے والا اسمارٹ فون فولڈ ایبل (مڑنے) کی سہولت سے آراستہ ہوگا جسے کتاب کی طرح بند کیا جاسکے گا اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون میں 2 اسکرینز ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: سام سنگ کا ’فولڈ ایبل‘ فون متعارف

    کمپنی نے وعدے کے مطابق 8 نومبر کو کتاب کی طرف فولڈ ہونے والا موبائل متعارف کرایا جسے ’انفنیٹی فلیکس ڈسپلے‘ کا نام دیا گیا۔

    سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جبکہ اس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

    فولڈ ہونے کے بعد فون کی اسکرین عام موبائلز کی طرح کام کرتی ہے جسے جیب میں آسانی سے رکھا جاتا ہے۔ کمپنی نے فون سے متعلق دیگر معلومات فراہم نہیں کیں تھیں بس یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یہ فون مارکیٹ میں اسے جلد پیش کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کے متوقع فون کی تصویر لیک

    اسے بھی پڑھیں: پہلا فولڈ ایبل موبائل فون متعارف

    سام سنگ استعمال کرنے والے صارفین فولڈ ایبل موبائل کی قیمت اور دیگر فیچرز کے حوالے سے انتظار کررہے تھے جو اب ختم ہوگیا۔

    کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل میں اسنیپ ڈریگن پراسیسر اور 6 ہزار ایم ای ایچ بیٹری شامل ہے جبکہ اس کی اسکرین 7.3 انچ اور موبائل میں 2 کیمرے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کا رزلٹ 8 میگا پکسل ہے۔

    سام سنگ نے نئے سیٹ کی قیمت 1800 ڈالر مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ اس فون کی خرید و فروخت آئندہ سال فروری کے بعد سے شروع ہوگی۔

  • سام سنگ کا ’فولڈ ایبل‘ فون متعارف

    سام سنگ کا ’فولڈ ایبل‘ فون متعارف

    سان فرانسسکو: اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے پہلا فولڈ ایبل موبائل متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اطلاع سامنے آئی تھی کہ دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے اس بار سام سنگ کمپنی ایک نئے اور جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    موبائل فونز پر نظر رکھنے والی غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ کا نومبر میں آنے والا اسمارٹ فون فولڈ ایبل (مڑنے) کی سہولت سے آراستہ ہوگا جسے کتاب کی طرح بند کیا جاسکے گا اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون میں 2 اسکرینز ہوں گی۔

    اب صارفین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں کیونکہ سام سنگ نے کتاب کی طرح فولڈ ہونے والا موبائل فون متعارف کرادیا جسے ’انفنیٹی فلیکس ڈسپلے‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جبکہ اس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سام سنگ کے متوقع فون کی تصویر لیک

    فولڈ ہونے کے بعد فون کی اسکرین عام موبائلز کی طرح کام کرتی ہے جسے جیب میں آسانی سے رکھا جاتا ہے۔

    کمپنی نے فون سے متعلق دیگر معلومات فراہم نہیں کیں جبکہ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ عام صارفین کے لیے مارکیٹ میں اسے جلد پیش کیا جائے گا۔

    سام سنگ کے ترجمان پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ نومبر میں ہونے والی سالانہ سام سنگ ڈؤیلپر کانفرنس میں کمپنی اب تک کا سب سے منفرد سیٹ متعارف کرائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: پہلا فولڈ ایبل موبائل فون متعارف

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سام سنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ’ہم فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اس سال کے آخر تک سامنے آئیں گے‘۔

    واضح رہے کہ سانس فرانسسکو میں 7 نومبر سے تین روزہ ڈؤیلپر کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سام سنگ کے نئے موبائل اور دیگر اشیاء متعارف کرائی جائیں گی۔

  • سام سنگ کے متوقع فون کی تصویر لیک

    سام سنگ کے متوقع فون کی تصویر لیک

    نیویارک: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ کے نئے ماڈل کی تصاویر انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی جس کے مطابق نیا سیٹ فولڈ ایبل ہوگا۔

    اطلاعات کے مطابق دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے اس بار سام سنگ ایک نئے اور جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    موبائل فونز پر نظر رکھنے والی غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ کا نومبر میں آنے والا اسمارٹ فون فولڈ ایبل (مڑنے) کی سہولت سے آراستہ ہوگا جسے کتاب کی طرح بند کیا جاسکے گا اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون میں 2 اسکرین ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: گلیگسی نوٹ 9: سام سنگ کا جاندار بیٹری اور جدید فیچرز والا فون متعارف

    دوسری جانب کمپنی پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ نومبر کے ماہ میں ہونے والی سالانہ سام سنگ ڈؤیلپر کانفرنس میں نیا سیٹ متعارف کرایا جائے گا جو اب تک کا منفر سیٹ ہوگا۔

    اس ضمن میں کمپنی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں نئے ہینڈ سیٹ سے متعلق کسی بھی قسم کا اشارہ نہیں دیا گیا۔

    یاد رہے کہ سام سنگ اس سے قبل فولڈ ایبل سیٹ متعارف کرانے کا اشارہ دے چکا ہے، ایک ماہ قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ’ہم فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اس سال کے آخر تک متعارف کرائے جائیں گے‘۔

    واضح رہے کہ سانس فرانسسکو میں رواں سال 7 نومبر کو ڈؤیلپر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سام سنگ کے نئے موبائل اور دیگر اشیاء بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

    سام سنگ کے نئے سیٹ کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں مگر ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا مانناہے کہ کمپنی اس بار صارفین کو متاثر کرنے کے لیے کچھ منفرد خصوصیات سامنے لانے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

  • سام سنگ نوٹ 8، بیٹری سے متعلق صارفین کو مسائل کا سامنا

    سام سنگ نوٹ 8، بیٹری سے متعلق صارفین کو مسائل کا سامنا

    سام سنگ نوٹ 8 صارفین میں نہایت مقبول ہوچکا ہے بلکہ کچھ لوگ اسے آئی فون سے بہتر فون قرار دے رہے ہیں تاہم کچھ صارفین شکایات بھی رکھتے ہیں۔

    سوشل میڈیا وہ پلیٹ فارم ہے جہاں کسی بھی پراڈکٹ کی خوبیاں اور خامیاں فوری طور پر منظر عام پر آجاتی ہیں اور جہاں صارفین اپنے تجربات اور مشاہدات پر مبنی تبصروں کی لائن لگا دیتے ہیں۔

    سام سنگ نوٹ 8 کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایات بیٹری کے حوالے سے موصول ہورہی ہیں جس میں چارجنگ کرتے ہوئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور بیٹری کی ٹائمنگ بھی زیادہ نہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ سام سانگ نوٹ 8 کی اسکرین ٹائپنگ کے دوران خود بخود بند ہو جاتی ہے جب کہ ٹائپنگ کرتے ہوئے بھی مسائل کا سامنا ہے۔

    سام سنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سام سنگ نوٹ 8 کامیاب ترین موبائل فون سیٹ ہے تاہم کچھ سیٹس میں خرابی کی اطلاعات آئی ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے لیکن ایسی شکایات کی تعداد نہایت کم ہے۔

    سام سنگ انتظامیہ نے مزید کہا کہ اگر بیٹری سے متعلق کچھ مسائل سامنے آتے ہیں تو اسے صارفین کو بھی آگاہ کیا جائے گا لیکن ابھی کوئی ایسی صورت حال نظر نہیں آتی۔

    یاد رہے اس سے قبل سام سنگ نوٹ 7 میں بھی بیٹری کے خراب ہونے، گرم ہوجانے اور کچھ سیٹس میں تو بیٹری پھٹ جانے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے.

  • سام سنگ کا دو سیلفی کیمروں والا پہلا موبائل فون نئے سال کا تحفہ ہوگا

    سام سنگ کا دو سیلفی کیمروں والا پہلا موبائل فون نئے سال کا تحفہ ہوگا

    ہر سال کے آغاز میں موبائل فونز بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ اپنے صارفین کے لیے اپنے کامیاب فون سیٹ گلیکسی اے سیریز کا اپ ڈیٹ ماڈل کا تحفہ لاتا ہے چنانچہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوری 2018 میں منفرد فیچرز رکھنے والا موبائل فون متعارف کروانے جارہی ہے.

    اس حوالے سے سام سنگ گلیکسی اے سریز کو اپنے صارفین کے لیے مزید مفید، دل آویز اور آسان بنانے جارہی ہے جس کے تحت سام سنگ استعمال کرنے والے افراد ایک بالکل نئے تجربے سے آشکار ہوں گے جو کہ گلیکسی ایس اور سام سنگ نوٹ سے بھی بہتر فیچر رکھنے والا موبائل ثابت ہوگا.

    سام سنگ گلیکسی اے اسیریز کا اپ ڈیٹڈ ماڈل میں وہ فیچر بھی موجود ہوں گے جو ابھی آئی فون میں بھی نہیں ہے جس کے بعد موبائل کے دلدادہ لوگوں میں اس نئے موبائل کے لیے بے تابی دیدنی ہو گئی ہے جس کے لیے پہلے ہی سے ڈیمانڈ آنا شروع ہو گئی ہیں جس سے امید ہو چلی ہے کہ یہ کامیاب ترین سیٹ ہوگا.

    جہاں گلیکسی اے ایٹ میں ایس ایٹ کی طرح انفٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس اسکرین کے فیچرز تو موجود ہی ہیں مگر اہم ترین بات اس موبائل فون میں دو سیلفی کیمرے کی موجودگی ہے جو بہ یک وقت فرنٹ اسکرین پر ہوں گے جب کہ اس میں بھی ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا جب کہ موجودہ گلیکسی اے ایٹ کے 5.7 انچ کے ڈسپلے سے بھی مختلف ہوگا.

    ویسے تو آنے والے اس نئے موبائل فون کے تمام فیچرز صارفین کی دلچسپی اور سرپرائز دینے کے لیے پوشیدہ رکھے گئے ہیں لیکن دوءل سیلفی سے آراستہ اسکرین کی خبر نے سیلفی لینے کے شوقین صارفین کی بے تابی میں اضافہ کردیا ہے.

  • بیٹری پھٹنے کے واقعات کے بعد سام سنگ کا منفرد تحفہ

    بیٹری پھٹنے کے واقعات کے بعد سام سنگ کا منفرد تحفہ

    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ فضائی سفر کر رہے ہوں، اور آپ کو دوران پرواز کھانے کے ساتھ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کا موبائل بھی دیا جائے؟ یقیناً آپ پہلے حیران و پریشان اور پھر خوش ہوجائیں گے۔

    ایسا ہی کچھ واقعہ اسپین کی ایئر لائن میں پیش آیا جب ایک فضائی سفر کے دوران تمام مسافروں کو طعام کے ساتھ سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کا موبائل بھی تحفتاً دیا گیا۔

    مسافروں کے لیے اس تحفے کا انتظام دراصل سام سنگ موبائل کمپنی نے کیا۔

    آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل سام سنگ کے نوٹ سیریز کے موبائل فون میں بیٹریز پھٹنے، موبائل فون میں آگ لگنے اور اس باعث لوگوں کے جھلسنے کے واقعات پیش آرہے تھے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں سام سنگ نوٹ 4 میں آگ لگنے اور پھٹنے کا واقعہ

    سام سنگ نے بیٹری میں نقص آنے کے بعد نوٹ 7 کی فروخت روک دی تھی اور دنیا بھر سے فون درست کرنے کے لیے واپس بھی منگوائے تھے۔ مجموعی طور پر کمپنی نے 25 لاکھ فونز واپس منگوائے تھے۔

    تاہم اب لوگوں میں نوٹ سیریز سے متعلق بیٹھے ہوئے خوف کو دور کرنے اور نوٹ 7 کی ناکامی کے اثر کو زائل کرنے کے لیے سام سنگ نے اسپین کی ائیر لائن کے فضائی مسافروں کو نوٹ 8 کا تحفہ دیا۔

    مسافر اپنے کھانوں کی ڈشز میں نوٹ 8 فون دیکھ کر حیران رہ گئے اور بے حد خوش بھی ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔