Tag: سام سنگ

  • سام سنگ اسمارٹ فون ’’ایس 8‘‘ کی رونمائی رواں ماہ ہو گی

    سام سنگ اسمارٹ فون ’’ایس 8‘‘ کی رونمائی رواں ماہ ہو گی

    نیویارک: سام سنگ موبائل فون کمپنی نے نئے فیچر سے آراستہ قیمتی موبائل فون تیار کر لیا ہے جو جلد مارکیٹ میں ’’ ایس 8‘‘ کے نام سے دستیاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فون کی ایس سیریز میں جدت اور مہارت کے نئے انداز کے ساتھ ایک اور موبائل ’’اسمارٹ ون ایس 8‘‘ کا اضافہ ہو رہا ہے جو نئے فیچر، عام فہم اور خوبصورت ڈیزائن و رنگ سے مزین ہوگا اور اگلے ماہ مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

    سام سنگ موبائل کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس 8 کا انٹرنیٹ سسٹم دیگر فونز کی بہ نسبت بہت معیاری اور تیز رفتار ہوگا جب کہ پچھلے فونز کے برعکس ایس 8 سلور، بلیک اور گرے رنگ میں دستیاب ہوگا جو صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

    یاد رہے قبل ازیں سام سنگ اسمارٹ فونز بلیک اور گولڈن کلر میں آئے ہیں تاہم اب سام سنگ ایس 8 کے ذریعے ایک منفرد رنگوں سے مزین اہم ڈیوائس کو متعارف کروارہا ہے۔

    اپنے منفرد فیچرز، ساخت اور پائیداری کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ فون قدرے مہنگا ہوگا جس کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں گردش میں ہیں جس کی تقریب رونمائی رواں ماہ 29 کو تقریب رونمائی ہوگی اور اس کے بعد 21 اپریل کو یہ مارکیٹ میں آجائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال  جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی نے کمپنی کے حکام کے حوالے سے یہ خبر دی تھی کہ کمپنی نے عارضی طور پر نوٹ سیون اسمارٹ فون بنانا بند کر دیا ہے۔

    پروڈکشن بند کرنے کا یہ فیصلہ نوٹ سیون میں بیٹری فالٹ کے باعث آگ لگنے کی وجہ سے کیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق فون کی پروڈکشن فالٹ دور کر دیئے جانے تک روکی گئی ہے، فالٹ دور کرنے کے بعد پروڈکشن دوبارہ شروع کی جائے گی۔

  • نوٹ سیون میں‌ کوئی فالٹ نہیں‌ تھا، سام سنگ

    نوٹ سیون میں‌ کوئی فالٹ نہیں‌ تھا، سام سنگ

    سیول: موبائل فون بنانےوالی معروف کمپنی سام سنگ نے اپنے مشہور ماڈل گلیکیسی نوٹ 7 کے پھٹنے کے واقعات کا ذمہ دار بیٹری کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فون کے سافٹ ویئر یا ہارڈ ویئر میں کوئی نقص نہیں تھا۔

    پیر کو جاری بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ نہ فون کے سافٹ ویئر میں کوئی گڑبڑ تھی اور نہ ہی ہارڈ ویئر میں, صرف فون کی بیٹریوں میں نقص تھا جس کے سبب نوٹ سیون کی بیٹریاں پھٹنے کے واقعات پیش آئے، گیلیکسی نوٹ سیون کی جانچ میں یہ پتا چلا ہے کہ فون کے حد سے زیادہ گرم ہونے یا اس میں آگ لگنے کا سبب خراب بیٹریاں تھیں۔

    کمپنی کے مطابق وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ نوٹ7 کے تعلق سے رونما ہونے والے واقعات کا سبب بیٹریاں تھیں، بیٹریاں بنانے والی دو مختلف کمپنیوں کے ڈیزائن اور بیٹری بنانے کے طریقے دونوں میں نقائص تھے۔

    جانچ پڑتال کے مطابق فون میں بیٹریوں کے درست طور پر فٹ نہ بیٹھنے اور پھر بیٹریوں میں ناکافی انسولیشن مواد کے سبب یہ مسائل پیدا ہوئے تھے وہ اس مسئلے کی نشاندہی نہ کرپانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

    اسی سے متعلق: پاکستان: سام سنگ نوٹ 4 میں آگ لگنے اور پھٹنے کا واقعہ

    کمپنی نے کہا ہے مستقبل میں اس قسم کی غطلیاں دوہرائی نہیں جائيں گی کیونکہ اب ان کا نیا فون ایس 8 آنے والا ہے اور انھوں نے کہا کہ انھوں نے ماضی غلطیوں سے سبق حاصل کیا ہے۔

    یاد رہے کہ سام سنگ نے گیلیکسی نوٹ 7 کو گزشتہ سال اگست میں لانچ کیا تھا اور اس بڑے اسکرین والے فون کی مارکیٹنگ کمپنی کے اعلٰی ترین اور عمدہ ترین فون کے طور پر کی گئی تھی اور اس کا مقابلہ ایپل کمپنی کے آئی فون سے تھا۔

    یہ پڑھیں: سام سنگ نے اپنے فون نوٹ سیون کی پروڈکشن بند کردی

    کمپنی نے گذشتہ سال اکتوبر میں فون میں پیدا ہونے والی خرابی کے سبب اسے واپس لیا تھا اور پھر اسے دوبارہ ریلیز کیا تھا۔

    ستمبر میں حد سے زیادہ گرم ہونے اور بعض معاملے میں پھٹ پڑنے کی شکایتوں کے بعد اس نے 25 لاکھ فون واپس لیے تھےجس پر کمپنی کے سوا 5 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اخراجات آئے اور اس کے ساتھ ہی کمپنی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔

  • گلیکسی نوٹ سیون کے ہمراہ سفر نہ کریں،پی آئی اے

    گلیکسی نوٹ سیون کے ہمراہ سفر نہ کریں،پی آئی اے

    کراچی : پی آئی اے نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے سام سانگ گلیکسی نوٹ 7 اپنے ساتھ لے کر طیارے میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی جانب سے یہ ہدایت ان رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد جاری کی گئیں جن میں کہا گیا تھا کہ اس نئے اسمارٹ فون کی بیٹریوں میں خرابی ہے جس کہ وجہ سے وہ دھماکے سے پھٹ سکتی ہیں۔

    پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ ’سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے حوالے سے سامنے آنے والی حالیہ رپورٹس اور عالمی سطح پر مسافروں کو خبردار کیے جانے کے بعد پی آئی اے بھی اپنے تمام مسافروں کو خبردار کرتا ہے کہ وہ سفر کے دوران گلیکسی نوٹ 7 ساتھ رکھنے سے گریز کریں‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اس سیٹ کو اپنے سامان میں بھی رکھنے سے گریز کریں کیوں کہ اس سے طیارے اور مسافروں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ نےاپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت معطل کررہی ہے اور دنیا بھر میں بھیجے گئے 25 لاکھ سیٹ بھی واپس منگوائے جارہے ہیں۔

    واضح رہے اس سے قبل دیگر ملکوں کی ایئرلائنز قنطاس، ورجن آسٹریلیا اور اتحاد ایئرلائنز بھی اس حوالے سے انتباہ جاری کرچکی ہیں اور مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دوران پرواز مذکورہ سیٹ کو استعمال اور چارج کرنے سے گریز کریں۔

  • سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کا انتہائی دلچسپ  فیچر

    سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کا انتہائی دلچسپ فیچر

    سیول: سام سنگ نے اعلان کیا تھا کہ نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کو مارچ میں متعارف کروایا جارہا ہے لیکن اب اس کی لانچنگ کی تاریخ بھی منظرِ عام پر آگئی ہے، اسمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کو یکم مارچ کو اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں لانچ کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیجے جارہے ہیں جس میں گلیکسی 6 کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس ہینڈ سیٹ کی اطراف سیدھی نہیں بلکہ کروی ہوں گی۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس کی ڈسپلے اسکرین 5.1 انچ کواڈ  ہوگی اور اس میں رات کے وقت استعمال کیلئے سپر ڈیم فیچر بھی ہوگا، پچھلا کیمرہ 20 میگا پکسل جبکہ اگلا 5 میگا پکسل ہوگا۔


    ماہرین توقع ظاہر کررہے ہیں کہ اس فون میں وائرلیس طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری استعمال کی جائے گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکی پیٹری صرف 10 منٹ چارج کرکے 4 گھنٹے تک استعمال کرسکیں گے۔

    دوسری جانب بارسلونا میں ہونے والی تقریب میں سونی، ہواوے اور  ایچ ٹی سی کمپنیاں بھی نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے جارہی ہیں۔

  • سام سنگ نیا اسمارٹ فون "گیکسی ایس 6” متعارف کرانے جارہا ہے

    سام سنگ نیا اسمارٹ فون "گیکسی ایس 6” متعارف کرانے جارہا ہے

    لاہور: ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ سام سانگ نے اپنے نئے سمارٹ فون گلیکسی ایس 6 کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل ورلڈ کانگرس 2 مارچ 2015ء کو اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد کی جائے گی، جس میں سام سنگ گلیکسی ایس 6 کو پہلی بار متعارف کرانے جارہا ہے اور جلد ہی اسے فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔

    اس سے قبل سام سنگ نے گلیکسی 5 کو بھی 2014ءمیں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر متعاراف کرایا تھا۔

    کورین ویب سائٹ کے مطابق موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر ایچ ٹی بھی اپنا نیا اسمارٹ فون ایچ ٹی سی ون متعارف کرائے گا۔

    سام سنگ کے گلیکسی اسمارٹ فونز نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا نیا اسمارٹ فون پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ سام سنگ اپنے اس موبائل کیلئے مشہور سافٹ وئیر ٹچ وائز میں بھی بڑی تبدیلیاں کی ہے، جس کے باعث اس کی پرفارمنس گلیکسی سیریز کے باقی تمام اسمارٹ فونز سے زیادہ تیز اور بہتر ہوگی۔

  • ویڈیوز دیکھنے والوں کیلئے سام سنگ کی نئی ایپ متعارف

    ویڈیوز دیکھنے والوں کیلئے سام سنگ کی نئی ایپ متعارف

    سیول: صارفین کو ان کی پسند کی ویڈیوز دکھانے کیلئے سام سنگ نے نئی ایپ متعارف کروادی ہے جو صارف کی دلچسپیوں پر نظر رکھتے ہوئے خود ہی اس کی تفریح کیلئے مناسب ترین ویڈیوز پیش کرے گی۔

    اس سے پہلے کمپنی مِلک میوزک نامی ایپ متعارف کرواچکی ہے اور نئی ایپ اسی کی طرز پر سٹریمنگ ویڈیوز دکھائے گی، یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صارف کے پسند سے واقف ہوتی جائے گی اور میوزک، کامیڈی، لائف اسٹائل اور تفریحی ویڈیوز کو علیحدہ علیحدہ گروپوں میں تقسیم کرکے پیش کرے گی۔

    یہ ایپ متعلقہ ویڈیوز کو انٹرنیٹ کی لاکھوں کی ویب سائٹوں سے اکٹھا کرے گی جبکہ سام سنگ کی طرف سے ایکسلوزو ویڈیوز بھی پیش کی جائیں گی یعنی جو کسی بھی اور ویب سائٹ پر دستیاب نہ ہوں گی۔

    یہ ایپ سام سنگ گلیکسی نوٹ ٹو، نوٹ تھری، نوٹ فور، گلیکسی میگا، گلیکسی ایچ فیبلٹ، گلیکسی ایس تھری، ایس فور اور ایس فائیو موبائل فون کیلئے امریکہ میں پیش کی جاچکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں اس کی آمد جلد متوقع ہے۔

  • فائیو جی ٹیکنالوجی 2020 تک متعارف کرائی جائے گی

    فائیو جی ٹیکنالوجی 2020 تک متعارف کرائی جائے گی

    جنوبی کوریا: سام سنگ نے وائرلیس ٹیکنالوجی فائیو جی کا ابتدائی خاکہ پیش کرتے ہوئے اسے دنیا بھر میں دوہزار بیس تک عام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جنوبی کوریا میں جاری ٹیکنالوجی مصنوعات کی عالمی نمائش میں سام سنگ کے ماہرین نے بتایا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے سمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا بڑھ جائے گی ۔

    جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، یہ ٹیکنالوجی دو ہزار بیس تک متعارف کرائی جائے گی۔