Tag: سانحہ اے پی ایس کیس

  • سانحہ اے پی ایس کیس : حکومت نے  رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگ لیا

    سانحہ اے پی ایس کیس : حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگ لیا

    اسلام آباد : سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید تین ہفتے کا وقت مانگ لیا اور کہا والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ مطمئن کیاجا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے سانحہ اے پی ایس کیس میں رپورٹ جمع کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا ، درخواست میں وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتے دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہداکے والدین سے وزیراعظم کی کمیٹی ایک ملاقات کر چکی ہے، والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ مطمئن کیاجا سکے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ بھی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے 3ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کی تھی۔

    یاد رہے 9 نومبر کو سانحہ اے پی ایس کیس میں طلبی پر وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بیان میں کہا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔۔ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، عدالت حکم کرے،ایکشن لیں گے، جب سانحہ ہوا تب ہماری حکومت نہیں تھی، اےپی ایس معاملے پر اعلیٰ سطح کا کمیشن بنادیں۔

    جس پر سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پر ایک اور کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ چار ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کی اور بیس اکتوبر کے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی۔

    سپریم کورٹ نے وزیراعظم کوشہدا کے والدین سے ملنے اور ان کا مؤقف سنجیدگی سے سننےکی ہدایت کی تھی۔

  • سانحہ اے پی ایس کیس: وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی

    سانحہ اے پی ایس کیس: وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سانحہ اے پی ایس کیس میں رپورٹ جمع کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے3ہفتےکی مہلت مانگ لی، عدالت نے وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب 4ہفتے میں طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ اےپی ایس کیس میں رپورٹ جمع کرانے کے لیے وفاقی حکومت نے مزید مہلت طلب کرلی، حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے 3ہفتے کی مہلت مانگی گئی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کرانے کے لیے 3ہفتے کی مہلت دی جائے، سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی 16 دسمبر کو برسی ہے، وزیراعظم نےشہداکے والدین سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ مناسب ہوگا والدین اور کمیٹی کی ملاقات کا نتیجہ سامنے آنے دیا جائے۔

    اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا تفصیلی بیان جمع کراناچاہتاہوں، اےپی ایس کے شہد ا کےوالدین کی آج کابینہ کمیٹی سے ملاقات کرانی ہے، والدین کی با ت سن کر اس پر جواب داخل جمع کرایا جائے گا۔

    اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مہلت دی جائے تاکہ عدالت کو جامع عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔

    خیال رہے عدالت کی جانب سے وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب 4ہفتے میں طلب کیا گیا تھا اور عدالت کا دیا گیا وقت 10 دسمبر کو پورا ہو رہا ہے۔