Tag: سانحہ بلدیہ ٹاؤن

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن : رضوان قریشی کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن : رضوان قریشی کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

    کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاؤن کےملزم کی دوبارہ گرفتاری کافیصلہ،رضوان قریشی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش،تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کی تفتیش کیلئے مقدمے میں نامزد ملزم رضوان قریشی کو دوبارہ گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش وفاق کو کردی گئی ہے، رینجرز کی جانب سے رضوان قریشی سے تفتیش کے حوالے سے ایک رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی تھی ۔

    جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم رضوان قریشی نے انکشاف کیا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری  مالکان کی  جانب سےبھتہ نہ دینےپرفیکٹری کوآگ لگائی گئی تھی۔

    اس رپورٹ کے بعد اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئے رضوان قریشی کو گرفتار کرنا ہے جس کیلئے رضوان قریشی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سرکاری وکیل مقدمہ سے دستبردار

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سرکاری وکیل مقدمہ سے دستبردار

    کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے خود کو سانحہ بلدیہ کیس کی پیروی سے علیحدہ کرلیا ہے۔ شازیہ ہنجرا نے الزام عائد کیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس جان بوجھ کر خراب کیا گیا۔

    تفتیشی افسر کے رویے کی عدالت سے شکایت کی تو انھوں نے کہا کہ آپ یہ معاملہ باہر نمٹائیں، شازیہ ہنجرا کے مطابق وہ اس بات سے بھی بے خبر تھیں کہ مقدمہ میں 950 گواہ ہیں اگر تفتیشی افسر عدالت سرکاری وکیل سے معاونت نہ کرے تو کیس نہیں چل سکتا ہے۔

    لہذا میں اس کیس کی پیروی سے دستبردار ہو نا چاہتی ہوں۔ اس سے قبل شازیہ ہنجرا ایڈووکیٹ کے گھر میں ایک مشکوک شخص نے گھسنے کی کوشش کی جس کے بعد چار پولیس کمانڈوز گھر کی سکیورٹی پر تعینات کر دئیے گئے۔

    شازیہ ہنجرا اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدنان کریم کی اہلیہ اور فاروق ایچ نائیک کی اسسٹنٹ ہیں۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے،جہانگیرترین

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے،جہانگیرترین

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ حکومت سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا معاملہ فوراً فوجی عدالت کے سپرد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی پنجاب کے ضلعی صدور کے اجلاس سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت بحران پہ بحران پیداکرنے میں لگی ہے۔

    جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے آئین میں دی گئی شرائط کو ہی مدنظر رکھ لیا جائے تو بھی معاملہ سلجھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے علاوہ قومی او ر صوبائی اسمبلیاں متنازعہ ہیں ۔

    کے پی کے اسمبلی ممبران ایسے میں سینٹ انتخاب میں جاتے ہیں تو یہ انکا حق بنتا ہے۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی رپورٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کریگی، سندھ ہائیکورٹ

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی رپورٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کریگی، سندھ ہائیکورٹ

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کی جانب سے پیش کردہ جے آئی ٹی رپورٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی جبکہ عدالت کیس کا فیصلہ ایک سال میں سنائے گی۔

    سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر اور جسٹس ظفر راجپوت پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سانحہ بلدیہ ٹاون کیس کی سماعت کی، درخواست گزار این جی او کے وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالت میں جو جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی ہے وہ بلدیہ کیس کی نہیں بلکہ اسلحہ آرڈیننس کیس کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے ٹرائل متاثر ہوسکتا ہے، میڈیا اور عوام میں اس رپورٹ سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ جی آئی ٹی رپورٹ اہم اداروں نے مرتب کی ہے، اس لئے اس کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، کسی کو اس رپورٹ پر تحفظات یااعتراضات ہیں تو وہ عدالت سے رجوع کرے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کا کام ہے۔ اس جے آئی ٹی سے متعلق فیصلہ بھی ٹرائل کورٹ ہی کرے گی۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاون میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور مقدمہ ایک سال میں نمٹانے کاحکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ عدالت میں پیش کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق سانحے کا مرکزی ملزم پکڑا جاچکا ہے، جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ سیاسی جماعت کے اعلیٰ عہدیدار نے فیکٹری مالکان سے بیس کروڑ بھتہ مانگا تھا، فیکٹری مالکان اس معاملے پربات کرنے گئے تواعلیٰ عہدیدارنے لاتعلقی ظاہرکی اورتلخ کلامی بھی کی، جس کے بعد اس عہدیدارسے پارٹی کی ذمہ داریاں بھی واپس لے لی گئیں اوربھتہ نہ ملنے پر کیمیکل پھینک کرعلی انٹرپرائزز نامی فیکٹری کر نذرِ آتش کردیا گیا تھا۔

    250ستمبر2012 کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک فیکٹری میں یکایک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ڈھائی سو سے زائد فیکٹری ورکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

  • ایم کیو ایم جرائم پیشہ افراد کےساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے، خورشید شاہ

    ایم کیو ایم جرائم پیشہ افراد کےساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: ایم کیو ایم جرائم پیشہ افراد کےساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے ، ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائد قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پا رٹی کے سینیئررہنما سیدخورشید شاہ نےاسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا,

    انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ تو جان ہو گی ؟ لہٰذا متحدہ قومی موومنٹ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے۔

    خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ آرمی اور آئی ایس آئی کو ظا لم وجا بر کہنا کسی طرح بھی درست نہیں، ما ضی میں الذولفقار نا می تنظیم سے پا کستان پیپلز پارٹی نے کھلے عام اپنی لا تعلقی ظا ہر کی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے حوالے سے پیسے لینے کی بات میں کو ئی صداقت نہیں۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی رپورٹ درست ہے، شرجیل میمن

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی رپورٹ درست ہے، شرجیل میمن

    کراچی : سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی رپورٹ کو درست قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ مقدمہ عدالت میں ہیں وہی فیصلہ کرے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ درست ہے .

    ان کا مزید کہنا تھا سانحہ بلدیہ کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے،اس لئے زیادہ بات نہیں کرسکتا۔

  • ایم کیوایم کا سانحہ بلدیہ رپورٹ پرعدالت جانےکا اعلان

    ایم کیوایم کا سانحہ بلدیہ رپورٹ پرعدالت جانےکا اعلان

    کراچی: ایم کیوایم نےسانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جےآئی ٹی رپورٹ کےخلاف عدالت جانےکااعلان کردیا، رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم کیوایم کےخلاف ریاستی آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے۔

    ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیخلاف شب خون مارنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    اس موقع پر حیدرعباس رضوی نے کہا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کیخلاف سازشیں شروع کر دیں گئیں ، سترہ برس سے ایم کیوایم کیخلاف میڈیاٹرائل جاری ہے،انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایم کیو ایم کیخلاف کئی جے آئی ٹی رپورٹس بنائی گئیں، جناح پور کی سازش کا الزام ایم کیو ایم پر لگا مگر کئی سال گزرنے کے بعد بھی یہ الزام ثابت نہیں کیا جا سکا مگر اس بنیاد پر ہمارے ہزاروں کارکن شہید ہوئے اور ہمیں ملک دشمن قرار دیدیا گیا۔

    انہوں نے کہاکہ ماضی میں کسی چوردروازے سے رعایت حاصل نہیں کی عدالتوں میں مقدمات کاسامناکیا اوربری ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ آئینی اورقانونی ماہرین صورتحال کودیکھ رہے ہیں ہوسکتاہے ہم خود عدالت سے رجوع کریں۔

    حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر میجر کلیم کیس کا جھوٹا الزام لگایا گیا جب کہ حکیم سعید قتل کیس میں عدالتوں میں جو کچھ ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں، آج ہمارے خلاف بیانات طالبان سے تعلق والی جماعت اسلامی بیانات دے رہی ہے جس سے تعلق رکھنے والے وحید برادران ڈرون حملے میں مارے گئے جب کہ القاعدہ کا اہم ترین دہشت گرد خالد شیخ محمد جماعت اسلامی راولپنڈی کی نائب ناظمہ کے گھر سے ملا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور شیریں مزاری کے بیانات پر بھی حیرانی ہوئی حالانکہ ان کے بیانات رکارڈ پر ہیں اور اسلام آباد دھرنے میں جو کچھ ہوتا رہا اس پر بھی بات کی جاسکتی ہے تاہم ہمارے قانونی اور آئینی ماہرین تمام صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ ہم خود معاملے پر عدالت سے رجوع کریں۔

    ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے کہا سیاسی مخالفین ایم کیوایم کودبانے کیلئے بے بنیاد جی آئی ٹی پیش کررہے ہیں، سنی سنائی بات کو جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا جس کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں۔

     رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اس بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کریگی۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات غیرملکی ٹیم سے کرائی جائے،الطاف حسین

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات غیرملکی ٹیم سے کرائی جائے،الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غیرملکی ٹیمیں بلوا کر سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کرالی جائیں، جےآئی ٹی کی ایسی رپورٹس بنتی رہیں توملک دولخت ہوجائےگا۔

    حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر جشن کے شرکاء سے خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد نے شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔

    الطاف حسین نے سانحہ بلدیہ ٹاون میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے سے متعلق رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ الطاف حسین نے سانحہ بلدیہ کی تحقیقات غیرملکی ٹیم سے کرانے کا مطالبہ کیا ۔

    ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ کسی کے انفرادی فعل کو پارٹی سے منسوب کرنا غیراخلاقی ہے۔