Tag: سانحہ بلدیہ کیس

  • سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،فریقین کو 2 اگست کے نوٹس جاری

    سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،فریقین کو 2 اگست کے نوٹس جاری

    کراچی : سانحہ بلدیہ کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر و دیگر فریقین کو 2 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق ستمبر 2012 میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 250 سے زائد مزدور جل کر راکھ ہو گئے تھے،ابتدائی تفتیش میں حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دیا گیا تھا جب کہ اتنی جانوں کے نقصان کے پیچھے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ناکافی حفاظتی انتظامات تھے جس کے باعث نہ تو آگ کو فوری طور پر بجھایا جا سکا تھا اور نہ ہی فیکٹری ملازمین کو باہر نکلنے کا راستہ مل سکا تھا۔

    بعد ازاں رینجرز کی مزید تحقیقات سے پتہ چلا تھا کہ یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ دہشت گردی کا واقعہ تھا جس کے پیچھے بھتہ کا حصول تھا جس میں مبینہ طور پر سیاسی جماعت کے کارندے ملوث ہیں جس کے بعد اس کیس نے ایک الگ رض اختیار کر لیا تھا اور حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے بیرون ملک مقیم فیکٹری مالکان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

    آج عدالت نے سانحہ بلدیہ میں مبینہ طور پر ملوث انیس قائم خانی کے قریبی ساتھی مفرور ملزم علی حسن قادری کی درخواست ضمانت کی سماعت کی،عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر، تفتیشی افسر و دیگر فریقین کو 2 اگست کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

    اس موقع پرعدالت میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ‏علی حسن قادری نے فیکٹری مالکان سے 5 کروڑ 85 لاکھ روپے وصول کئے،‏علی حسن نے دعویٰ کیا کہ انیس قائم خانی کے ذریعے معاملات طے کرا دے گا تاہم رقم کا ایک بھی روپیہ متاثرین تک نہیں پہنچا۔

    واضح رہے انیس قائم خانی متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینیر تھے جنہیوں نے بعد ازاں سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال کے ساتھ مل کر پاک سرزمین پارٹی کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنا لی ہے اور آج کل ڈاکٹر عاصم کیس میں جیل کسٹڈی میں ہیں۔

     

  • سانحہ بلدیہ کیس،ملزم منصور کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    سانحہ بلدیہ کیس،ملزم منصور کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    کراچی: سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    عدالت نے پولیس کارکردگی پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے ملزم منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

    تفتیشی افسر نے عذز پیش کیا کہ وہ بیماری کی وجہ سے سانحہ بلدیہ کے ملزم منصور کو گرفتار نہ کر سکا۔ جبکہ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزم منصور رینجرز کی تحویل میں ہے۔

    عدالت نےسانحہ بلدیہ کیس کی سماعت2مئی تک ملتوی کردی۔

  • رینجرز نے آباد کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو رہا کردیا

    رینجرز نے آباد کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو رہا کردیا

    کراچی : رینجرز نے آباد کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو رہا کردیا، سانحہ بلدیہ کیس کے تین ملزمان کو نوے روز کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصلات کے مطابق زمینوں پر مبینہ قبضے کے الزام میں  گرفتار ہونے والے آباد کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو رینجرز نے رہا کردیا۔

    ۔زمینوں پر مبینہ قبضے کے الزام میں نوے روز کیلئے جیل بھیجا گیا تھا، جس کے بعد رینجرز حکام نے بابر چغتائی کو فورتھ شیڈول کےتحت رہا کردیا۔

    علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ میں ملوث تین مبینہ ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 روز کے لئےجیل بھیج دیا۔

    رینجرز نے سخت حفاظتی تحویل میں ملزمان ماجد بیگ ،عبداللہ، اور منصور کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، ذرائع کے مطابق ملزمان پر سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    رینجرز نے ملزمان کے نوے دن کی نظر بندی کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، ملزمان کاتعلق ایم کیو ایم سے ہے جبکہ عدالت نے ٹارگٹ کلرز شکیل الدین اور حاجی یونس کو بھی نوے دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کیا۔

    سانحہ بلدیہ میں ملوث ماجداور منصور سمیت تین ملزموں کو رینجرز کے سخت پہرےمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت لایا گیا۔ پیشی کے وقت ملزمان کے چہرے کپڑے سے ڈھانپے ہوئے تھے، سانحہ بلدیہ میں دو سو انسٹھ مزدور جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔

      دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں گرفتار ملزم احمد علی عرف پپو کشمیری کے ریمانڈ میں بھی سات دن کی توسیع کردی۔

  • کراچی: گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا کا بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانےکا اعتراف

    کراچی: گرفتار ملزم شکیل عرف چھوٹا کا بلدیہ فیکٹری میں آگ لگانےکا اعتراف

    کراچی: پولیس نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا،ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار افراد سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے اہم ملزم شکیل عرف چھوٹا نے نئے انکشافات کردئیے، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کیا، ملزم شکیل نے انکشاف کیا کہ چھ افراد ہائی روف میں گئے تھے، تین فیکٹری کے اندر اور تین باہر رکے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے بھتہ خوری اور کھالیں چھیننے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد بھی ہوا ۔پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں ہڑتال کے دوران فائرنگ سے خوف ہراس پھیلاتے تھے۔

    ملزم شکیل کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے،ملزم شکیل کو چار ساتھیوں سمیت پریڈی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت انتیس افراد سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی ۔

    محکمہ داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا، گرفتار ملزمان میں عامر خان ،عمیر صدیقی بھی شامل ہیں۔

  • کراچی: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی ازسر نو تشکیل

    کراچی: سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی ازسر نو تشکیل

    کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی دوبارہ تحقیقات کے لیے نئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے، آفتاب پٹھان کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دئیے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہو نیوالے فیکٹری کے سانحہ کی ازسر نو تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

     تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ آفتاب پٹھان کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں ڈی آئی جی ایسٹ کراچی منیر شیخ ، محکمہ داخلہ کے کرنل سجاد اور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائر یکٹر الطاف حسین کو شامل کیا گیا ہے۔

     خفیہ تحقیقاتی اداروں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھی اپنے ادارے کےایک ایک رکن کا نام دیں جنہیں تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا جاسکے۔

     سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں دو سو انسٹھ محنت کش جاں بحق ہو ئے تھے، رینجرز کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے بعد سے یہ معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہے۔

  • سانحہ بلدیہ کیس: ملزمان کی عدم پیشی، جج تفتیشی افسر پر برہم

    سانحہ بلدیہ کیس: ملزمان کی عدم پیشی، جج تفتیشی افسر پر برہم

    کراچی: سانحہ بلدیہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن خاتون جج ملزمان کی عدم پیشی پرتفتیشی افسر پر برس پڑیں، مقدمے کی سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نوشابہ قاضی نے ملزمان کی عدم پیشی پر تفتیشی افسر کے بیان میں تضاد پر سخت برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو ہرحال میں پیش کیا جائے۔

    جج نے ملزمان کومیڈیکل رپورٹ کیساتھ عدالت پیشی کا حکم دیا۔

    دوران سماعت تفتیشی افسر جہانزیب نےایک ہزارتئیس بیانات کی لسٹ عدالت میں جمع کرائی، جس پرعدالت نے کہا کہ لسٹ کہاں سے لائی گئی ہے،اگلی تاریخ کوکوئی نئی لسٹ نہ آجائے۔

    سیشن جج نوشابہ قاضی نے آئی او کو ہدایت کی کہ وہ قانون پڑھ کرآئیں۔

    آئی او کے بیانات میں تضاد پر وکلاء نے بھی اعتراض کیا، اس سے پہلے سانحہ بلدیہ کیس میں تفتیشی افسر نےعدالت میں معافی نامہ جمع کرایا۔

    سماعت اکیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

  • سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    سانحہ بلدیہ : ڈی جی رینجرزکاملزمان کی گرفتاری کاحکم

    کراچی: ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت سانحہ بلدیہ پر اہم اجلاس میں ڈی جی رینجر زنے ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

    رینجرزہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرکی زیرصدارت ایم اجلاس ہوا اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے سانحہ بلدیہ کیس پر اثر انداز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

     اجلاس میں ایک بھتہ خور گروہ کی جانب سے کیس کے تفتیشی افسر اور سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو دھمکیاں دینے کے واقعے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں رینجرز انٹیلی جنس حکام کی جانب سے ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی اجلاس میں سانحہ میں ملوث ملزم رضوان قریشی کی گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی رینجر زنے سانحہ بلدیہ میں ملوث تمام افراد اور ان کے ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات دیئے اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کو آپریشن مزید تیزکرنے کے احکامات جاری کئے۔

    سانحہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر عزم ہیں۔

  • سانحہ بلدیہ کیس: تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سانحہ بلدیہ کیس: تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    کراچی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نوشابہ غازی نے سانحہ بلدیہ کیس کے تفتیشی افسرانسپکٹر جہانزیب کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تنخواہ روکنے کا حکم جاری کردیا۔

    سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نوشابہ غازی نے کی۔عدالت نےتفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب کی عدم پیشی پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئےقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    عدالت نےتفتیشی افسرکی تنخواہ روکنے کے ساتھ حکم دیا کہ انسپکٹرجہانزیب کوآئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔دوران سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمہ سے علیحدگی کے خط کی تحریری کاپی عدالت کو فراہم کردی،

    سماعت کے دوران فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ ،ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ کے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلئے۔ کیس کی آئندہ سماعت سات مارچ کوہوگی۔