Tag: سانحہ جعفر ایکسپریس

  • جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا: ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: بلوچستان میں پیش آنے والے سانحہ جعفر ایکسپریس پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر جعفر ایکسپریس واقعے کے آپریشن کی تفصیلات پیش کررہے ہیں، آپریشن کے دوران جو رکاوٹیں پیش آئیں اس حوالے سے بھی آگاہ کررہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ 11تاریخ کو ایک بجے کے قریب جعفر ایکسپریس پر آئی ای ڈی دھماکا کرکے روکا گیا، دہشتگردوں نے تین ایف سی جوانوں کو بھی شہید کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگرد مختلف گروپس میں بٹے ہوئے تھے، دہشتگردوں کے ایک گروپ نے خواتین اور بچوں کو ٹرین کے اندر رکھا۔

    دہشتگردوں نے ٹرین پر حملے سے پہلے قریبی ایف سی پوسٹ پر حملہ کیا، حملے میں 3 سپاہیوں کو شہید کیا گیا، ان عناصر کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

    جہاں جعفر ایکسپریس واقع پیش آیا انتہائی مشکل ترین علاقہ ہے، مسافروں کو ٹرین سے باہر زمین پر اکھٹا کیاگیا، ایک گروپ نے بچوں اورخواتین کو ٹرین میں رکھا باقی مسافروں کوباہرلے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ حملے کے ساتھ ہی میڈیا پر جنگ شروع ہوئی جو بھارت سے چلائی جارہی تھی، جب یہ واقعہ پیش آیا تو فزیکل ایکٹیویٹی چل رہی تھی، ان دہشتگردوں کی سپورٹ میں انفارمیشن وار بھی چلنا شروع ہوگئی۔

    اس انفارمیشن وار کو بھارتی میڈیا لیڈ کررہا تھا، بھارتی میڈیا پرانی ویڈیو دکھا کر پروپیگنڈا کررہا تھا، بھارتی میڈیا نے ٹرین پر دہشتگردی کے حملے کو کارنامے کے طور پر دکھایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پرانی ویڈیو دکھا کر پروپیگنڈا کررہا تھا، اے آئی تصاویر، دہشتگردوں کی دی گئی جعلی ویڈیو دکھا کر پروپیگنڈا کیا گیا، بھارتی میڈیا سوشل میڈیا سے ٹرین کی پرانی ویڈیو دکھاتا رہا۔

    دہشتگردوں کا ایک چھوٹا گروپ ٹرین میں خودکش بمبار کیساتھ رکا، دہشتگردوں کی بڑی تعداد یرغمالیوں کو لیکر پہاڑوں پر گئی، 12مارچ کی صبح ایف سی ، پاک فوج نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔

    دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تو کچھ یرغمالیوں کو بھاگنے کا موقع ملا، دہشتگردوں کو ہمارے اسنائپرز نے انگیج کیا جس کی بدولت یرغمالیوں کو بھاگنے کا موقع ملا۔

    دہشتگردوں کی گفتگو سے واضح تھا کہ درمیان میں خودکش بمبارموجود ہیں، خودکش بمباروں کی وجہ سے آپریشن کو احتیاط کےذریعے آگے بڑھایا جا رہا تھا۔

    ضرار کمپنی کے شوٹرز نے سب سے پہلے خودکش حملہ آوروں کو نشانہ بنایا، خودکش بمباروں کو نشانہ بنانے پر کچھ مسافر افراتفری میں بھاگنے میں کامیاب ہوئے، ضرار کمپنی کے جوان سب سے پہلے ٹرین کے انجن کی طرف سے کلیئرنس کیلئے اندر داخل ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ایک ایک بوگی چیک کرکے ٹرین کو کلیئر کیا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک بھی مغوی کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔

  • سانحہ جعفر ایکسپریس ،  مسافر  کی معلومات کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم

    سانحہ جعفر ایکسپریس ، مسافر کی معلومات کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم

    اسلام آباد : پاکستان ریلویز نے سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد معلومات کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا ، جہاں کسی بھی مسافر کے حوالے سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلومات کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا، جہاں کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔

    راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطہ میں ہے، ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا.

    مزید معلومات کے لیے 0819201210, 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے تاہم کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل ہیں، جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے ٹرین کو مسافروں سمیت یرغمال بنالیا تھا، بزدلانہ حملہ کرنے والے دہشتگرد بیرون ملک ہینڈلرزسے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔

    جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 155 مسافروں کو رہا کروایا اور 27 دہشت گرد جہنم واصل کیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز باقی مسافروں کی بحفاظت رہائی کیلیے کوشاں ہیں، اضافی نفری آپریشن میں حصہ لےرہی ہے۔