Tag: سانحہ داتا دربار

  • سانحہ داتا دربارسے متعلق تحقیقات جاری ہیں، عثمان بزدار

    سانحہ داتا دربارسے متعلق تحقیقات جاری ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سانحہ داتا دربار سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے پر آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں میو اسپتال کا دورہ کیا اور داتا دربار دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

    سردار عثمان بزدار نے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ داتا دربار کے بعد اپنے تمام دورے منسوخ کردیے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی امداد دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ داتا دربار کی تحقیقات مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

    لاہور دھماکے کے شہدا کی تعداد 11 ہوگئی

    دوسری جانب داتا دربار کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔

    صدام کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی، شہید ایلیٹ فورس کے اہلکار کا تعلق قصور سے تھا۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی ومذہبی شخصیات نے داتا دربار کے باہرخودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد کا پیغام دیا۔