Tag: سانحہ ساہیوال

  • راؤانوارسےواقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرناہوگا،شیریں مزاری

    راؤانوارسےواقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرناہوگا،شیریں مزاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ راؤانوارسےواقعہ ساہیوال تک پولیس مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرنا ہوگا، حکومت ہونے کےناطے ہماری ذمےداری ہے کہ یہ سلسلہ ختم ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سانحہ ساہیوال سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ راؤانوارسےواقعہ ساہیوال تک مقابلوں میں اموات کاسلسلہ ختم کرناہوگا، ہمیں قانونی کی حکمر انی قائم کرنا چاہیے۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت ہونے کےناطے ہماری ذمےداری ہےپولیس مقابولوں میں اموات کا یہ سلسلہ ختم ہو، جواب دہی سب کے لیےہونی چاہیے۔

    یاد رہے کہ ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔

    بعد ازاں ساہیوال واقعے پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی۔

    مزید پڑھیں : ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے کی ایف آئی آر درج

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے میں ملوث افراد کو مثال بنائیں گے، بچوں کی کفالت ریاست کے ذمہ ہوگی، انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائے گی۔

    دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی ایف آر درج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں سی ٹی ڈی کے نامعلوم سولہ اہلکاروں کونامزد کیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد لواحقین نے جی ٹی روڈ پر احتجاج ختم کردیا تھا۔

  • سانحہ ساہیوال، ذیشان کے اہل خانہ کا میت کی تدفین سے انکار، احتجاج کا اعلان

    سانحہ ساہیوال، ذیشان کے اہل خانہ کا میت کی تدفین سے انکار، احتجاج کا اعلان

    لاہور: ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں مارے جانے اور وزیرقانون پنجاب کی طرف سے دہشت گرد قرار دیے جانے والے مقتول ذیشان کے اہل خانہ نے میت کی تدفین سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ذیشان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی،  جس کے بعد ورثا نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور تدفین سے انکار کردیا۔

    اہل خانہ نے نماز جنازہ کے بعد ذیشان کی میت فیروز پور روڈ پر رکھی اور بھائی نے مطالبہ کیا کہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت مقتول پر عائد کیا جانے والا دہشت گردی کا الزام واپس لیں۔ مظاہرے میں ذیشان کی معذور والدہ اور بیٹی بھی شریک ہیں جنہوں نے راجہ بشارت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    قبل ازیں وزیرقانون کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ذیشان کی والدہ نے بیٹے پر عائد ہونے والے دہشت گردی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’میرا بیٹے کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں معذوری کے باوجود اپنے بیٹے ذیشان کو انصاف دلواؤں گی اور اس کی جدوجہد بھی کروں گی۔

    مزید پڑھیں: ساہیوال واقعے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد جب میتیں اُٹھائی گئیں تو انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، جاں بحق افراد کے ورثاء دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جنہیں دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔

    دوسری جانب ساہیوال واقعے پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے، تحریک التوا پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے دستخط موجود ہیں۔

    تحریک التوا پر مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور احسن اقبال کے بھی دستخط موجود ہیں، تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال واقعہ پر ایوان میں بحث کرائی جائے گی، نہتے شہریوں کا بچوں کے سامنے قتل اہم ترین مسئلہ ہے۔

  • ساہیوال واقعے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    ساہیوال واقعے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    لاہور: ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد جب میتیں اُٹھائی گئیں تو انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، جاں بحق افراد کے ورثاء دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جنہیں دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔

    دوسری جانب ساہیوال واقعے پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے، تحریک التوا پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے دستخط موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: ساہیوال آپریشن 100 فیصد ٹھوس شواہد بنیاد پر کیا گیا، جے آئی ٹی کا مؤقف تسلیم کریں گے، وزیرقانون پنجاب

    تحریک التوا پر مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور احسن اقبال کے بھی دستخط موجود ہیں، تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال واقعہ پر ایوان میں بحث کرائی جائے گی، نہتے شہریوں کا بچوں کے سامنے قتل اہم ترین مسئلہ ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے دیگر صوبائی وزراء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی ٹی ڈی نے آپریشن 100 فیصد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیا ہے تاہم سی ٹی ڈی کی رپورٹ کو نہیں جے آئی ٹی رپورٹ کو حتمی تصور کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں واقعے میں جاں بحق افراد پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ ہماری ایف آئی آر متعلقہ تھانہ میں دینے کے بجائے لاہور میں درج کروانے کا کہا جارہا ہے جبکہ پولیس ہماری نے ہماری ایف آئی آر کاٹنے کے بجائے مرنے والوں پر ہی مقدمہ درج کردیا۔

  • ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

    ساہیوال واقعہ: ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب

    ساہیوال: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعۂ ساہیوال پر کہا ہے پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے، ملزمان کو سزا دے کر مثال قائم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میانوالی سے یہاں پہنچا ہوں۔

    [bs-quote quote=”شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی، انکوائری کی خود نگرانی کروں گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، ملوث اہل کاروں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا ’جے آئی ٹی 72 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ مکمل کرے گی، اور شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی، انکوائری کی خود نگرانی کروں گا۔‘

    پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیس میں انصاف ملے گا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، گرفتار اہل کار سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، حقائق قوم کے سامنے لے کر آئیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا ’میرا وعدہ ہے انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، ساہیوال واقعے کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔‘‘

    یہ بھی پڑھیں:  سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو نشانِ عبرت بنا دیں گے: فواد چوہدری

    خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ اگر سی ٹی ڈی اہل کاروں کا مؤقف درست نہ ہوا تو انھیں نشانِ عبرت بنائیں گے۔

    دوسری طرف ترجمان وزیرِ اعظم آفس افتخار درانی نے کہا ہے کہ ساہیوال کے افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں بے آسرا ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال حکومت کرے گی۔