Tag: سانحہ لاہور

  • سانحہ لاہور: ایبٹ آباد اور چمن کی مسیحی برادری سڑکوں پر آگئی

    سانحہ لاہور: ایبٹ آباد اور چمن کی مسیحی برادری سڑکوں پر آگئی

    ایبٹ آباد+ چمن : سانحہ لاہور کے خلاف ایبٹ آباد اور چمن میں بھی مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا حکومت سے سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہرسینٹ لوکس اور کیتھولک چرچ سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہر ہ کیا،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈزا ٹھائے ہوئے تھے، جن پرپنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، حکومت اس سانحہ کے ذمنہ داران کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائے۔

    علاوہ ازیں چمن میں چرچ پر خودکش حملوں کے خلاف مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرہ سینٹ پال چرچ سے شروع ہوا اور شہر کی تمام بڑی شاہراہوں سے ہوتے ہوئے سینٹ پال چرچ پر اختتام پذیر ہوا ۔

    اس موقع پر سینٹ پال چرچ کے پادری ویکٹر بھٹی اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عیسائیوں کی تحفظ کو یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ  گرجا گھروں کے سامنے پولیس کے بجائے فوج کو تعینات کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں  ملوث  سے ملک دشمن عناصر سے  آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،اور سانحہ کے ذمہ داران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

  • پاکستان واپس آکر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، طاہرالقادری

    پاکستان واپس آکر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے علاج کے لئے امریکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر کی اجازت سے بلا تاخیر پاکستان واپس آوں گا اور پاکستان واپس آکر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا امریکا روانہ ہو نے کیلئے اپنے گھر سے ائیرپورٹ کیلئے نکل گئے ہیں اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ گزشتہ بتیس سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور بلڈ پریشر کا مرض دل کے علاج میں رکاوٹ بن رہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ دوائیں اور مرض بھی بڑھتا گیا، اللہ مجھے صحتیابی عطا کرے گا۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا سانحہ لاہور کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جا ئیگا، حکومت اور عوامی تحریک کے مذاکرات میں دیت سےمتعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں تھی اور دیت سے متعلق جس نے بھی کہا جھوٹ ہے۔

    عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ جے آئی ٹی کو مسترد کر چکے ہیں اور ایک فیصد بھی قبول نہیں کریں گے۔ طاہر القادری نے کہا کہ سانحے کی چھپائی گئی رپورٹ منظرعام پر آنے سے نئے راستے کھلیں گے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ نظام بدلنے کی کوئی جدوجہد پاکستان عوامی تحریک کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔

  • طاہر القادری پرمقدمہ درج، سرکاری ٹی وی کا دعویٰ

    طاہر القادری پرمقدمہ درج، سرکاری ٹی وی کا دعویٰ

    اسلام آباد : سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف عوام کوتشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اس سے قبل طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر کو شریف برادران اقتدار سے باہر ہوں گے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس کے بعد حکومت پنجاب نے ان کے خلاف عوام کومشتعل کرنے اور تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر القادری نے دس اگست کو یوم شہدا کے روز انقلاب مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کیا تھا اور پولیس سے عوام کے راستے نہ آنے کی اپیل کی تھی ۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ نمبر 304/14درج کیا گیا ہے جس میں 121،506 اور 7اے ٹی اے کی دفعات درج کی گئی ہیں، دفعہ 121 پاکستان کے خلاف جنگ کی کوشش یا اعانت کرنا ہے جس کی سزا موت ، عمر قید اور جرمانہ ہے،دفعہ 506کا مطلب دھمکیاں دینا ہے جسکی سزا دو سال قید تک ہو سکتی ہے، دفعہ 7اے ٹی اے کا مطلب ملک میں دہشت پھیلانا ہے جسکی سزا جرم کی نوعیت کے مطابق ہوتی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہر القادری کی پاکستان آمد کے بعد انکی تقاریر کی تمام ویڈیوز حاصل کرکے لیگل ایڈوائزر مقدمے کے اندراج متعلق سوچتے رہے اور آخر کار سپریم کورٹ کے ایک سابق وکیل کی باہمی مشاورت کے ساتھ لاہور کے علاقہ موہنی روڈ کے رہائشی خورشید نامی شخص کی مدعیت میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ذرائع کے مطابق 11روزنامچے وزیر اعلی ہاؤس میں موجود ہیں جو لاہور کے مختلف تھانوں کے ہیں جہاں شہریوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمے کےا ندراج کی درخواست دی تھی، ڈاکٹر طاہرالقادری فیصل ٹاؤن کے رہائشی ہیں انکے خلاف مقدمہ تھانہ فیصل ٹاؤن کی بجائے داتا دربار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

  • طاہر القادری نے عید ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ منائی

    طاہر القادری نے عید ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ منائی

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عید سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ منائی  ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے عید الفطر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء کے ورثاء اور سانحہ کے زخمیوں کے ساتھ منائی، اس موقعے پر وہ شہداء کے ورثاء اور زخمیوں سے فردا فردا عید ملے، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انقلاب کے بعد شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ ذمہ داروں سے لیا جائے گا ۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداء نے اپنا خون دیکر پاکستان میں حقیقی عوامی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، انہوں نے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں سے کہا کہ وہ انقلاب کا ہراول دستہ ہونگے، انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء مایوس نہ ہوں، بے گناہوں کا قتل کبھی چھپتا نہیں اور بہت جلد قانون کا ہاتھ حکمرانوں کے گلے تک پہنچے گا۔

  • سانحہ لاہور: گاڑیاں توڑنے والےگلوبٹ کے ریمانڈ میں توسیع

    سانحہ لاہور: گاڑیاں توڑنے والےگلوبٹ کے ریمانڈ میں توسیع

    لاہور:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار گلو بٹ نے کس کے کہنے پر گاڑیاں توڑیں، پولیس اب تک پتہ نہ چلا سکی۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کردی۔

     سانحہ لاہورمیں گاڑیاں توڑنے والا گلو بٹ ریمانڈ پر پھر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمےکی سماعت شروع ہوئی تو فیصل ٹاؤن پولیس نے گلوبٹ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا ۔

    پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ گلوبٹ نے جس ڈنڈے سے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی وہ تو برآمد کرلیا ہے لیکن ملزم نے جس پستول سے فائرنگ کی وہ ابھی برآمد کرنا ہے جبکہ یہ تفتیش بھی کرنی ہے کہ توڑ پھوڑ کس کےکہنے پر کی گئی اور اس کے پیھچے کونسے عناصر ہیں لہذا گلوبٹ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

    عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے گلوبٹ کے ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی اور پولیس سے آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ہے۔

  • سانحہ لاہور میں سوئے ہوئے افراد پرحملہ کیا گیا، طاہرالقادری

    سانحہ لاہور میں سوئے ہوئے افراد پرحملہ کیا گیا، طاہرالقادری

    tahir

    Search: tahirSearch: tahir