Tag: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے6ماہ مکمل، پی اےٹی کاملک گیرمظاہروں کااعلان

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے6ماہ مکمل، پی اےٹی کاملک گیرمظاہروں کااعلان

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے چھ ماہ مکمل ہونے پر سترہ دسمبر کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میںشیخ زاہدفیاض کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ 17 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی جائینگی اورسانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکی ایف آئی آر کے مطابق تحقیقات کا آغاز نہ ہونے اور حکومتی جے آئی ٹی کی تشکیل پر شدید احتجاج کیا جائیگا۔

     اجلاس میں قراردیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو چھپانا وزیراعلیٰ پنجاب کا اعتراف جرم ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہداءکے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔اتحادی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے آئندہ شیڈول کا اعلان 17دسمبر کو ہی کیا جائیگا۔ اجلاس میںڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحت یابی اور شہدائے ماڈل ٹاﺅن کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ علامہ طاہرالقادری مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا اجلاس آج ہوگا لیکن ٹیم کی تشکیل متنازع بنی ہوئی ہے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک جے آئی ٹی پرعدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔ علامہ طاہر القادری کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ شہباز شریف کے خاندانی دوست ہیں۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم رانا جبار کے دوست ایس ایس پی رانا شہزاد کو جے آئی ٹی میں شامل کردیا گیا ہے، جےآئی ٹی کے دیگر ممبران میں آئی ایس آئی کے کرنل احمد، ایڈیشنل آئی جی راحت علی اور سی آئی اے کے خالدابوبکر شامل ہیں۔

    متاثرہ فریق کی جانب سے جے آئی ٹی پراعتراض کے بعد تحقیقات کس قدر شفاف اور قابل قبول ہوگی یہ جاننا کچھ ایسا مشکل نہیں۔