Tag: سانحہ ماڈل ٹاؤن

  • حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران ماڈل ٹائون سانحہ کو دبانے مین کامیاب نہیں ہوں گے ۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک ماہ پورا ہونے پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک ماہ گزر گیا سانحہ کی ایف آئی آر کٹی نہ شہباز شریف کا استعفیٰ سامنے آیا، مظلوم اور پریشان حال لواحقین انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، چودھری پرویز نے کہا کہ سانحہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف خود ملوث ہیں اور انہی کے حکم پر بے گناہ افراد کو خون میں نہلایا گیا تھا۔،

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:تحریک منہاج القرآن کل ملک گیراحتجاج کرے گی

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن  کے افسوس ناک واقعے کے خلاف تحریک منہاج القرآن کی جانب سے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیاہے۔لاہور کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ، لیکن کوئی اہم کارروائی عمل میں نہ آئی۔جس پر تحریک منہاج القرآن کل ملک گیر احتجاج کرے گی ۔

    صدر پاکستان عوامی تحریک راحیق عباسی کے مطابق احتجاج کے سلسلے میں لاہور ، اسلام آباد، ملتان ، کراچی ، ڈیرہ غازی خان اور پشاور سمیت سات بڑے شہروں میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ احتجاجی ریلیوں سے مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل ، وحدت المسلمین، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قائدین خطاب کرینگے اور پاکستان عوامی تحریک کے شہید کارکنان کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ملزم طاہرالقادری ہیں، رانا ثناء اللہ

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ملزم طاہرالقادری ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور:  سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم ڈاکٹر طاہرالقادری کو قراردے دیا۔

    اے آر وائی نیوز لاہور سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سانحہ منہاج القرآن کے مرکزی ملزم ہیں، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ان سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے انہیں شامل تفتیش نہیں کررہی، ڈاکٹر طاہر القادری کی رات دو بجے سے صبح گیارہ بجے تک کے ٹیلی فونک کالز،اور ٹوئٹس کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، وہ لوگوں کو پولیس پر حملوں کے لئے مشتعل کرتے رہے ہیں ۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چھ گھنٹے تک پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولیاں نہیں چلائیں، طاہر القادری نے جان بوجھ کر شواہد کو ضائع کیا، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم خوفزدہ ہے کہ موبائل ڈیٹا لے لیا یا تفتیش کی تو وہ اگلے دن پریس کانفرنس کردیں گے۔

    سابق صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر مدعی یا ملزم تفتیش کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیں تو عدالتی نظام منہدم ہو جائے گا، تفتیش کو صاف شفاف بنانے کے لئے وزارت چھوڑی، حقائق تک پہنچنے کے لئے مدد کررہا ہوں، سانحہ کے روز وزیراعلیٰ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن: وزیراعلی پنجاب،راناثنااللہ ودیگرکی کالزکا ریکارڈپیش

    سانحہ ماڈل ٹاؤن: وزیراعلی پنجاب،راناثنااللہ ودیگرکی کالزکا ریکارڈپیش

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون جوڈیشل کمیشن میں وزیراعلی پنجاب سمیت اہم شخصیات کی ٹیلی فونک گفتگو کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا، آئی ایس آئی اور آئی بی نےبھی رپورٹ جمع کروادی۔

    سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات جاری ہیں،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جوڈیشل ٹریبونل میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب ، رانا ثنااللہ ،ڈاکٹر توقیر شاہ ، آئی جی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب سمیت اعلی حکام کی سانحہ کے روز ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا ریکارڈ پیش کیا گیا، تاہم مکمل ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے ٹریبونل نے سماعت سولہ جولائی تک ملتوی کر دی۔

    دوسری طرف سانحہ ماڈل ٹاون کے روز گاڑیاں ٹوڑنے والے گلو بٹ کو چھہ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعدعدالت میں پیش کیا گیا، تاہم پولیس نے گلو بٹ سے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے ریمانڈ میں پانچ روز کی مزید توسیع کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے گلو بٹ کے ریمانڈ میں توسیع دیدی۔