Tag: سانحہ نلتر

  • سانحہ نلتر، کیپٹن فیصل کی میت صوابی منتقل، میجر وسیم سپرخاک

    سانحہ نلتر، کیپٹن فیصل کی میت صوابی منتقل، میجر وسیم سپرخاک

    صوابی: نلتر حادثے میں شہید کیپٹن فیصل کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا جبکہ میجر وسیم فیصل کو صوابی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    سانحہ نلتر وادی میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن فیصل کا جسد خاکی صوابی پہنچا دیا گیا ۔ کیپٹن فیصل شہیدکی تدفین صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں کی جائے گی۔

    شہید کیپٹن فیصل دو ہزار تین میں پاک فوج میں شامل ہوئے اور پانچ سال پہلے آرمی ایویشن میں شمولیت اختیار کی، تینتیس اے کے یونٹ کے شہید کیپٹن فیصل کی ایک بیٹی ہے، جس کی عمر آٹھ ماہ ہے۔

    گلگت حادثہ کے ایک اور شہید میجر وسیم فیصل کو آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ سانحہ نلتر میں ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • سانحہ نلتر، ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت منیلا روانہ

    سانحہ نلتر، ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت منیلا روانہ

    اسلام آباد: سانحہ نلتر میں ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت ان کے وطن روانہ کر دی گئی۔

    سانحہ نلتر میں ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت پورے اعزاز کے ساتھ منیلا روانہ کر دی گئی، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر فلپائنی سفیر کی میت کے ہمراہ منیلا گئے ہیں۔

    مرحوم فلپائنی سفیر کی میت سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

    انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد انکے وطن روانہ کی جائینگی۔

    دوسری جانب سانحے میں زخمی ہونیوالے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد کو گذشتہ روزعلاج کیلئے سنگاپور روانہ کیا گیا تاہم انکی حالت خراب ہونے پر طیارہ بھارت میں اتار لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ یاد رہے کہ غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

  • سانحہ نلتر: تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں ہوگی

    سانحہ نلتر: تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں ہوگی

    اسلام آباد: سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کے لئے تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں منعقد کی جائے گی۔

    دفترِخارجہ کے مطابق نلتر حادثے میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی تقریب کا انعقاد دفترخارجہ میں کیا جائے گا۔

    تقریب میں وزیرِاعظم نوازشریف، غیرملکی سفارت کار اور دفترِخارجہ کے حکام شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ آٹھ مئی کو نلترمیں فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں فلپائن اور ناروے کے سفیر، انڈونیشیا اورملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق جبکہ دوپائلٹس اورایک صوبیدار شہید ہوگئے تھے۔

  • سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کی میتیں بھجوانے کی تیاریاں

    سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کی میتیں بھجوانے کی تیاریاں

    اسلام آباد : سانحہ نلتر میں جانیں گنوانےوالےغیر ملکی سفیروں اور ان کی بیگمات کی میتیں واپس بھجوانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔  پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کی میتیں بھجوانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں.

    اس سلسلے میں ناروے،انڈونیشیا، ملائشیا اورفلپائن کےوفود اسلام آبادپہنچ گئے، سانحہ نَلتر کےتیسرےروزبھی فضا سوگوار ہے۔ ناروے اور فلپائن کے انجہانی سفیر وں کے لواحقین پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    انڈونیشیا اورملائشیا سے وفود بھی اسلام آباد آگئے جو سفیروں کی بیگمات کی میتیں لےکرجائیں گے۔ دفترخارجہ کاکہنا ہے ناروے کی فرانزک ٹیم بھی اسلام آباد پہنچی ہے،جو ڈی این اے ٹیسٹ میں مدد کرے گی۔

    ناروے کی ٹیم سی ایم ایچ راولپنڈی میں پاکستانی ماہرین کے ساتھ کام کرے گی۔ نیدرلینڈزکے زخمی سفیر کو لینے کیلئے ایئر ایمبولینس بھی جلد پاکستان پہنچ رہی ہے۔

  • سانحہ نلتر محض اتفاقی حادثہ تھا، زخمی غیر ملکی سفیر

    سانحہ نلتر محض اتفاقی حادثہ تھا، زخمی غیر ملکی سفیر

    اسلام آباد : سانحہ نلترکےزخمی غیرملکی سفیروں نےواقعےکو اتفاقی حادثہ قرار دیا، عینی شاہدین کہتے ہیں کہ ناگہانی حادثے نے حواس معطل کر دیئےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق  گلگت کی وادی نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے کو غیرملکی سفیروں نے اتفاقی حادثہ قراردے دیا۔ ارجنٹائن کےسفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کا امکان مسترد کردیا۔

    جبکہ ارجنٹائن جنوبی افریقا کے سفیرکا کہنا تھا کہ یہ محض اتفاقی حادثہ تھا جو کہیں بھی ہوسکتاہے۔ جنوبی افریقن سفیر زخمی عینی شاہد انڈونیشی سفیر حسرل سنی مجتبر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر فضا میں گھومتے ہوئے زمین سے آ ٹکرایا۔

    انڈونیشی سفیر زخمی ڈچ سفیرمرسل دی ونک کہتےہیں، حواس بحال ہوئےتو دھوئیں کا بادل دیکھا۔ ڈچ سفیر پاک فوج کےمیجرکامران کاکہناتھا کہ ہیلی کاپٹر میں آگ بہت تیزی سے لگی، بچنےکاموقع ہی نہیں ملا۔

    ایک اورعینی شاہد وسیم کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر دس پندرہ منٹ کی پرواز کے بعد آرمی پبلک اسکول میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثےمیں شہید دو پاکستانی پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ غیرملکی افراد کی میتیں جلد ان کے وطن روانہ کی جائیں گی۔

  • سانحہ نلتر:شہداء کو عسکری قیادت نے سلامی دی

    سانحہ نلتر:شہداء کو عسکری قیادت نے سلامی دی

    اسلام آباد : سانحہ نلترمیں شہید ہونے والوں کو آرمی چیف جنرل راحیل سمیت عسکری قیادت نے سلامی دی۔نورخان ایئربیس پر آرمی چیف نے ورثاکو گلے لگاکردلاسہ دیا۔

    سانحہ نلتر میں جان سے جانے والے سات افراد کی میتیں خصوصی انتظامات کے ساتھ گلگت سے نور خان ائیر بیس لائی گئیں۔ عسکری قیادت نے میتیں وصول کیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورعسکری قیادت نے میتوں کوسلامی دی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےانڈونیشین سفیرکےصاحبزادےسے تعزیت کی اور اسے گلے لگاکر دلاسہ دیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےپاک فضائیہ کے شہید پائلٹس میجر التمش اور کیپٹن فیصل کےورثا سے ملاقات کی۔ اور دلاسہ دیا۔

    جمعے کو غیر ملکی سفیروں کے گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

    آرمی چیف نے الم ناک اور افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا وہ حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اور دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ ہیں۔