Tag: سانحہ نوشکی

  • جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے جانے والا بھی دم توڑ گیا

    جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے جانے والا بھی دم توڑ گیا

    کوئٹہ: سانحہ نوشکی کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس سے کراچی لائے جانے والے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 14، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے جھلسنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں جھلسنے والے مزید ایک زخمی کی کراچی کے اسپتال میں رات گئے دوران علاج موت واقع ہو گئی۔

    علاج کے لیے کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے، کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج شوکت نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، جاں بحق شوکت جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا۔

    یاد رہے کہ آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 3 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔


    نوشکی آئل ٹینکر حادثے کے جھلسنے والے مزید 5 افراد کراچی میں دم توڑ گئے


    شدید زخمی 24 افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی ایئر بیس منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی کراچی منتقلی کے دوران ایک زخمی دم توڑ گیا تھا، زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بلوچستان حکومت ادا کرے گی۔

  • وزیراعظم  آج سانحہ نوشکی کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے

    وزیراعظم آج سانحہ نوشکی کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے ، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں ہونگیں ، نوشکی کا بھی دورہ کریں گے

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران گورنر بلوچستان،وزیراعلی بلوچستان وفاقی و صوبائی وزراء کے ہمراہ نوشکی جائیں گے۔

    جہاں وہ سانحہ نوشکی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور ایف سی کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر وزیراعظم کو نوشکی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے، وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت سی پیک ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوگا۔