Tag: سانحہ واہگہ

  • سانحہ واہگہ کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے پہنچ گئی

    سانحہ واہگہ کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے پہنچ گئی

    لاہور: سانحہ واہگہ میں بڑی تعداد میں شہادتوں کے باوجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد پریڈ دیکھنے اور اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہوئی۔

    سانحہ واہگہ میں قیمتی جانوں کی ضیاع کے باوجود دہشتگرد پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے پست نہ کرسکے، کور کمانڈر لاہور اور ڈی جی رینجرز اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ پہنچے جبکہ اعلیٰ حکام کے علاوہ خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی موقع پر پہنچ کر اپنے شیر جوانوں کو داد تحسین پیش کیا۔

    کور کمانڈر لاہور نوید زمان رینجر اہلکاروں اور عوام کے چہروں کو دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس قوم نے یہاں پر ساٹھ شہادتوں کا سامنا کیا تھا، پریڈ کے بعد پاکستانی عوام رینجرز اہلکاروں کی سخت سیکورٹی حصار میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے گھروں کو روانہ ہوئے۔

    کور کمانڈر لاہور نے پریڈ میں حصہ لینے والے رینجرز گارڈز کو شاباش دی اور اُن کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

    دوسری جانب امریکا نے بھی واہگہ بارڈر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  • سانحہ واہگہ، 3رینجرز اہلکار سمیت 9افراد کی نماز جنازہ ادا

    سانحہ واہگہ، 3رینجرز اہلکار سمیت 9افراد کی نماز جنازہ ادا

    لاہور: واہگہ بارڈ پر دھماکے میں ہلاک ہونے والے تین رینجرز اہلکار سمیت نو افراد کی آہوں اور سسکیوں کیساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    دہشت گردوں نے ہنستے بستے گھر اجاڑ ڈالے، دھماکے میں ہلاک ہونے والے نو افراد کی آہوں اور سسکیوں کیساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز القادسیہ میں سانحہ واہگہ بارڈر میں جاں بحق افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

    اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، اس موقع پر اپنے پیاروں کے غم میں لواحقین آشک بار ہوگئے۔

    واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملہ میں شہید ہونے والے تین رینجرز اہلکاروں کی بھی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں ہیں ۔

    گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے والوں پر ملک دشمنوں نے خودکش حملہ کردیا، رینجرز اہلکاروں سمیت انسٹھ افراد شہید اور سو سے افراد زخمی ہوگئے، واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد جیسے ہی لوگ پریڈ گراؤنڈ سے باہرنکلے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔