Tag: سانحہ چکرا گوٹھ

  • 13 سال پرانے سانحہ چکرا گوٹھ مقدمے کا فیصلہ نہیں سنایا جا سکا

    13 سال پرانے سانحہ چکرا گوٹھ مقدمے کا فیصلہ نہیں سنایا جا سکا

    کراچی: 13 سال پرانے سانحہ چکرا گوٹھ مقدمے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی، اب اس کیس کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

    مقدمے میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں، جن کے خلاف 2011 میں تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس کیس میں طرفین کے وکلا کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے۔

    عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن شواہد پیش کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، اسامہ علی ایڈووکیٹ نے کہا رئیس مما کو ٹرائل کے دوران کسی گواہ نے شناخت نہیں کیا، عابد زمان ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا جائے۔

    پراسیکیوشن کے مطابق رئیس مما اور دیگر نے 2011 میں پولیس وین پر حملہ کیا تھا، اس دوران فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق، اور ایک اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جس نے متعدد قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے، کورنگی سے سانحہ چکرا گوٹھ کا نامزد ملزم اور ٹارگٹ کلر محمد لئیق کو دھرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوہزار آٹھ میں لسانی بنیاد پر کئی قتل کیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتارکیا ہے، ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی بم اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔