Tag: سانحہ کوٹ رادھاکشن

  • سانحہ کوٹ رادھا کشن: 5 مجرمان کی پھانسی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج، تین کی رہائی کا حکم

    سانحہ کوٹ رادھا کشن: 5 مجرمان کی پھانسی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج، تین کی رہائی کا حکم

    لاہور: سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں مجرمان کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے 5 مجرمان کی پھانسی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے 8 مجرمان نے سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں، جن میں سے تین کی اپیلیں منظور ہو گئیں۔

    لاہور ہائی کورٹ نے سانحے میں ملوث مجرم ریاض، عرفان، مہدی خان اور دیگر کی سزائے موت برقرار رکھی، جب کہ حنیف، حافظ، اشتیاق کی اپیلیں منظور کر کے انھیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچوں مجرمان کو 4، 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی، مجرم حارث، ارسلان اور منیر کو 2، 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    یاد رہے 2014 میں رادھا کشن میں بھٹے میں کام کرنے والے مسیحی جوڑے کو توہینِ قرآن کے الزام میں سو سے زائد مشتعل افراد نے تشدد کے بعد بھٹی میں زندہ جلا دیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے واقعے کے 18 روزبعد کوٹ رادھا کشن واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا۔

  • لاہور: سانحہ کوٹ رادھاکشن کے ملزمان کے ریمانڈ میں7 دن کی توسیع

    لاہور: سانحہ کوٹ رادھاکشن کے ملزمان کے ریمانڈ میں7 دن کی توسیع

    لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے انتالیس ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کردی۔

    پولیس کی جانب سے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے انتالیس مبینہ ملزمان کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر آج صبح انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ملزما ن کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان سے کیس کی تفتیش جیل میں کی جائے تھانے میں نہیں کیوں کہ سکیورٹی کے حوالے سے انھیں خدشات ہیں اور تھانے میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے ۔عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے حساس نوعیت کے پیشِ نظر تفتیش کے مکمل ہونے تک ملزمان کو جیل میں رکھنے کی درخواست منظور کرلی ہے، سانحہ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو مشتعل ہجوم نے زندہ جلادیا تھا۔

  • سانحہ کوٹ رادھاکشن کے ملزمان گرفتارکئے جائیں، مولانا عبدالخبیرآزاد

    سانحہ کوٹ رادھاکشن کے ملزمان گرفتارکئے جائیں، مولانا عبدالخبیرآزاد

    لاہور:بادشاہی مسجدکےخطیب مولانا عبدالخبیرآزاد نےکوٹ رادھاکشن واقعے کےذمےداروں کوکیفرِکردارتک پہنچانےکامطالبہ کیاہے۔سنی اتحاد کونسل کےفتوےکےمطابق ملزمان نےبدترین گناہ اورسنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

    بادشاہی مسجدکےخطیب مولاناعبدالخبیرآزاد نےجمعےکوکلارک آبادکا دورہ کیا۔اُن کاکہناتھاکہ پاکستان میں اس واقعےکی مثال نہیں ملتی اور اس واقعےسے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

    مولانا عبدالخبیرآزاد کوٹ رادھا کشن کے نواحی گائوں میں بھٹے پرکام کرنے والے مزدور میاں بیوی شہزاد مسیح اور شمع بی بی پر توہین مذہب کے الزامات لگاکر انہیں زندہ جلانے پرمختلف اقلیتی،سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید ردِعمل کا اظہارکیاجارہاہے۔۔

    سنی اتحاد کونسل کے پچاس مفتیوں کی جانب سےجاری کردہ اجتماعی فتوی میں کہاگیا ہےکہ ملزمان نے بدترین گناہ اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔۔

    توہین قرآن ہوئی تو مقدمہ درج کرواکرحقائق کو پرکھنا لازم تھا ملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے۔جبکہ اقلیتیں بھی اسلامی شعائر کا احترام کریں۔