Tag: سانحہ یوحناآباد

  • سانحہ یوحناآباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت میں 22ملزمان کی پیشی

    سانحہ یوحناآباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت میں 22ملزمان کی پیشی

    لاہور: سانحہ یوحنا آباد کیس میں نامزد بائیس ملزمان کولاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کئے گئے سانحہ یوحنا آباد کےبائیس ملزمان پر احتجاج کے دوران دو بے گناہ نوجوانوں کو زندہ جلانے اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔

    پندرہ اپریل کو ملزمان کی شناخت پریڈ کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی تھی اورگواہوں نے بائیس ملزمان کو شناخت کیا تھا۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں یوحنا آباد میں تین افراد کو کار سے کچلنے والی خاتون کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

    درخواست گزار حمید مسیح نے کہا کہ مریم صفدر کی گاڑی سے کچل کر تین افراد چل بسے۔ ماتحت عدالت نے ٹھوس شواہد کے باوجود ضمانت منظور کی۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ ملزمہ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

  • سانحہ یوحناآباد: 3افراد کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

    سانحہ یوحناآباد: 3افراد کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

    یوحنا آباد : یوحناآباد میں تین افراد کو کچل کر ہلاک کر نے کے الزام میں گرفتار خاتون کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

    لاہورکی عدالت میں یوحناآباد میں مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والی خاتون کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے مریم صفدر نامی خاتون کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ اپریل تک توسیع کر دی۔

    مریم صفدر پر الزام ہے کہ اس نے سانحہ یو حناآباد کیخلاف مظاہرے کے دوران تین افراد کو اپنی گاڑی تلے کچل دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سانحہ یوحناآباد کیخلاف مظاہرے کے دوران مریم صفدر اپنی کار میں وہاں سے گزر رہی تھیں کہ مشتعل مظاہرین نے انکی گاڑی پر پتھراؤ کیا، ڈنڈے برسائے اور انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    خاتون نے خوف سے تیزی سے اپنی گاڑی نکالنا چاہی جسکے نتیجے میں چار سے زائد افراد گاڑی تلے کچلےگئے۔ ان میں سے تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔