Tag: سانحہ 9مئی

  • 9 مئی کے اندوہناک سانحہ کا ایک سال مکمل ہونے کے قریب

    9 مئی کے اندوہناک سانحہ کا ایک سال مکمل ہونے کے قریب

    9 مئی کے اندوہناک سانحے کوایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے لیکن ایک سال گزرجانےکےباوجودبھی شہدا کے لواحقین کے دلوں پر لگے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9مئی کوایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے، سانحہ 9 مئی کو یاد کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین نے نم آنکھوں کےساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

    والد، دفیدار محمد حسن خان شہید نے کہا کہ ’’9مئی کاواقعہ انتہائی غلط اوربےرحمانہ تھاجس میں ہماری فوج سےدشمنی کی گئی، تمام ذمہ داران کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔‘‘

    شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ’’میں شہدااور ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ’مجھے شہداکے لواحقین کے ساتھ بہت ہمدردی ہے، جو قومیں اپنے شہداکو بھول جاتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔‘‘

    بیوہ حوالدار محمد اعظم شہید نے کہا کہ ’’9 مئی کے واقعے سے ہم سب بہت دکھی ہیں، شہدا کی تصاویر کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، ہمیں کبھی اپنے شہداء کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

    شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ’’شہداکی یادگاروں کو نذرِ آتش کرنے والوں کو کڑی سزا ملنی چاہیئے، ’بحیثیت شہید کی بیٹی مجھے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کا شدید دکھ ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔

  • سانحہ 9مئی میں ملوث  850 افراد کی نئی فہرست تیار ، گرفتاریاں  شروع

    سانحہ 9مئی میں ملوث 850 افراد کی نئی فہرست تیار ، گرفتاریاں شروع

    لاہور : پولیس نے سانحہ 9مئی میں ملوث ملزمان کی نئی فہرستوں پر گرفتاری شروع کرتے ہوئے 54 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملوث 850 افراد کی نئی فہرست تیار کرلی گئی ، جس کے بعد پولیس نے نئی فہرستوں پر گرفتاری شروع کردیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جلاؤگھیراؤ میں ملوث 54 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، یہ لوگ نو مئی کو جناح ہاؤس اوردیگرحساس تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہیں۔

    جناح ہاؤس کو سب سے پہلے آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے، گرفتاری کے لیے گھروں سمیت مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

    گرفتار افراد میں سے29 افراد کو جیل بھجوا دیا گیا ہے اور دیگر افراد کی تفتیش کا عمل جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔