Tag: سانحہ12مئی

  • مخالفین 12مئی کا ملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش میں ناکام رہے، فاروق ستار

    مخالفین 12مئی کا ملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش میں ناکام رہے، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مخالفین سانحہ12مئی کا ملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش میں ناکام رہے، خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ کچھ جماعتوں نے اپنی سیاست کو چمکایا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ12مئی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 12مئی ایک قومی سانحہ ہے اس پرجتنا افسوس کیا جائے کم ہے، اس دن سیاسی جماعتوں کے48کارکنان جاں بحق ہوئے تھے۔

    مخالفین نے سانحہ کا ملبہ ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش کی گئی مگر وہ ناکام رہے، فاروق ستار نے کہا کہ 12مئی کی سازش کس نے کی؟ اس کا ہدف کون تھا یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے،12مئی کے واقعات ایم کیوایم پاکستان کے خلاف ایک سازش تھی۔

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اس شہر کو جان بوجھ کر12مئی کو نشانہ بنا کر شب خون مارا گیا، اس دن ایم کیو ایم کے14سے زائد کارکنان شہید ہوئے، 12مئی پرباقی سیاسی جماعتوں نےاپنی سیاست کوچمکایا, پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کس بات کا جلسہ کررہی ہیں، ان دونوں جماعتوں کو کس بات کی خوشی ہے۔

    واضح رہے کہ سانحہ 12 کو گزرے گیارہ سال بیت گئے، ملک کی وکلاء برادری یوم سیاہ منا رہی ہے، وکلاء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں سیاہ پٹیاں باندھ کرعدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جب کہ یوم سیاہ کی مناسبت سے باررومزکی چھتوں پرسیاہ پرچم بھی لہرائے گئے۔

  • سانحہ12مئی : پاکستان بارکونسل کل یوم سیاہ منائے گی

    سانحہ12مئی : پاکستان بارکونسل کل یوم سیاہ منائے گی

    کراچی : سانحہ بارہ مئی کے خلاف پاکستان بار کونسل نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پانچ سال پہلے وکلاء کے قتل عام کیخلاف کل ملک گیر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    ملک بھرکی بارکونسلز کی عمارتوں پرکالے جھنڈے لہرائے جائیں گے، بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی جبکہ وکلاء عدالتوں کی کارروائی کابائیکاٹ کرینگے۔

    وکلاء رہنماؤں نے چیف جسٹس سےبارہ مئی دوہزارسات کو وکلاء کے قتل عام کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    پاکستان بار کونسل کے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال بعد بھی سانحہ بارہ مئی کا کوئی مجرم گرفتارہوا اورنہ ہی کوئی مقدمہ چلایا گیا ہے۔

  • کراچی: سانحہ12مئی کےملزم نعیم عرف گڈو کو گواہان نے شناخت کرلیا

    کراچی: سانحہ12مئی کےملزم نعیم عرف گڈو کو گواہان نے شناخت کرلیا

    کراچی: سانحہ بارہ مئی کے ملزم نعیم عرف گڈو کو دو گواہان نے شناخت کرلیا ہے۔

    ملزم کی شناختی پریڈ مقامی عدالت میں ہوئی، جہاں دو گواہان نے ملزم نعیم عرف گڈو کو شناخت کیا، ملزم نے بارہ مئی دوہزار سات کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے استقبال کے لئے آنے والے قافلے پر فائرنگ کی تھی۔

    جس میں اصغر شاہ اور جہانگیر مارے گئے تھے۔

    ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جو ماڈل کالونی میں سیاسی جماعت کا عہدیدار تھا۔