Tag: سانپوں

  • سانپوں کے شکاری کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا، پھر کیا ہوا؟

    سانپوں کے شکاری کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا، پھر کیا ہوا؟

    سعودی عرب میں سانپوں کے شکاری کو پہاڑی علاقے میں زہریلے سانپ نے ڈس لیا جس سے اس کا بایاں ہاتھ سیاہ پڑ گیا۔

    العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں سانپوں کے شکاری نایف المالکی کو پہاڑی علاقے میں زہریلے سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد اس کا بایاں ہاتھ سیاہ پڑ گیا تاہم بروقت طبی امداد ملنے پر زندگی بچ گئی۔

    نایف المالکی کا کہنا تھا کہ ’ میں سیر کے لیے طائف کے پہاڑی علاقے میں گیا تھا وہاں ایک ایسا سانپ نظر آیا جسے ہمارے یہاں ’السجادۃ‘ کہا جاتا ہے‘۔

    نایف المالکی نے بتایا کہ’ میں فوری طور پر سانپ کی تصویر بنا ئی، میں اسے پکڑنا چاہتا تھا تاکہ کیمرے کے سامنے السجادۃ سانپ اور اس کے زہر کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرسکو‘۔

    سانپوں کا خوفناک باغ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ’’مگر  اس وقت میرے پاس موبائل اسٹینڈ موجود نہیں تھا، میں چند لمحوں کے لیےغافل ہوگیا، سانپ نے مجھے ڈس لیا۔ مجھے جسم میں زہر کا احساس بعد میں ہوا، جس کے بعد میں نے برداشت سے کام لیا اور فوری طور پر اسپتال پہنچا کیونکہ جس سانپ نے مجھے کاٹا تھا وہ انتہائی زہریلا تھا اور اس کا زہر مہلک ہوتا ہے‘‘۔

    سعودی سانہ کے شکارہ نے کہا کہ مجھے ایک دوست نے اسپتال پہنچانے میں مدد کی، بروقت طبی امداد ملنے پر میں زندہ بچ گیا۔

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق نایف المالکی مملکت بھر میں سانپوں کا بڑا شکاری مانا جاتا ہے، وہ بچپن ہی سے سانپوں سے کھیلتا رہا ہے، اسے سانپوں کے بارے میں بڑی معلومات ہیں۔

    نایف المالکی نے گاؤں سے رہائش قریب ہونے کے باعث سانپ تلاش کرنے اور پکڑنے میں مہارت حاصل کی، اسے عرب نسل کے کوبرا، مکار سیاہ سانپ، السجاد الشرقی، ام جنیب اور دیگر سانپوں کی بارے میں معلومات ہیں۔

  • کمرے میں سانپوں کی لڑائی، خاتون نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی

    کمرے میں سانپوں کی لڑائی، خاتون نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی

    کینبیرا: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع رہائشی گھر کے کمرے میں خطرناک سانپوں کی لڑائی کو براہ راست نشر کرنے والی خاتون نے بہادری کی نئی مثال قائم کر کے سب کو ورطہ حیرات میں ڈال دیا۔

    اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے ہٹ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ اگر اس نے ڈس لیا تو اُس کی جان جاسکتی ہے۔

    خواتین جو عام طور پر کمزور اعصاب کی مالک ہوتی ہیں وہ معمولی کیڑوں جیسے چھپکلی، لال بیگ کو دیکھ لیں تو خوف کے مارے اُس مقام سے دور بھاگتی ہیں مگر آسٹریلوی خاتون نے اپنی بہادری سے سب کو متاثر کردیا۔

    آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع کین مور  کی رہائشی خاتون لانا فیلڈ جب کمرے میں واپس آئیں تو انہوں نے قالین پر دو بڑے سانپوں کو لڑتے ہوئے دیکھا جو ایک دوسرے سے بری طرح لپٹے ہوئے تھے۔

    خاتون سانپوں کو دیکھ کر خوف زدہ نہیں ہوئیں بلکہ اس لڑائی کو غور سے دیکھنے لگیں اسی دوران اُن کے دماغ میں ویڈیو بنانے کا خیال آیا تاہم انہوں نے بجائے ریکارڈ کرنے کے اس لڑائی کو فیس بک پر لائیو کردیا۔

    لانا کا کہنا ہے کہ ’مجھے کمرے میں سانپوں کو دیکھ کر ڈر لگا مگر پھر خوف کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے ویڈیو بنائی جبکہ دونوں میرے قریب موجود تھے اور انہیں میری موجودگی کا علم بھی ہوگیا تھا‘۔

    بہادر خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر صارفین نے اُن کی ہمت کو داد دی تو کچھ نے اس حرکت کو بہت بڑی حماقت قرار بھی دیا۔

    لانا فیلڈ نے ویڈیو بنانے کے بعد سانپ پکڑنے والوں کو فون کر کے اطلاع دی تو کچھ دیر بعد وہ کمرے میں پہنچے اور کافی دیر کی محنت کے بعد دونوں سانپوں کو پکڑا۔