Tag: سانپ برآمد

  • اسکول میں مڈ ڈے میل سے سانپ برآمد، درجنوں بچے بیمار

    اسکول میں مڈ ڈے میل سے سانپ برآمد، درجنوں بچے بیمار

    بھارت میں پٹنہ کے مکامہ ڈویژن میں اس وقت اچانک افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی، جب سرکاری اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد درجنوں بچے بیمار ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکے بعد دیگرے بچوں کو بیمار ہوتے دیکھ کر گاؤں میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی، بچوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے کھانے میں سانپ گر گیا تھا، اس کے باوجود اسکول کے اساتذہ نے انھیں کھانے پر مجبور کیا، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق پٹنہ کے مکامہ ڈویژن میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد طلبا کی طبیعت خراب ہونے لگی، یکے بعد دیگرے اسکول میں پڑھنے والے درجنوں طالب علم بیمار ہوگئے۔

    بچوں کو چکر آنے اور الٹی کی شکایت ہونے لگی، معاملے کی اطلاع ملنے پر پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ اسکول میں لوگ بڑی تعداد میں پہنچ گئے، بیمار بچوں کو آناً فاناً میں اسپتال لے جایا گیا۔

    بچوں کے مطابق مڈ ڈے میل کے لیے بنے کھانے میں سانپ گر گیا تھا۔ اسے اسکول کے اساتذہ نے کھانے سے نکال دیا اور اسی کھانے کو بچوں کو زبردستی کھلایا گیا۔

    بعض بچوں نے جب زہریلے کھانا کھانے سے انکار کیا تو اسکول کے اساتذہ کے ذریعہ انھیں ڈرایا دھمکایا گیا۔ بچوں نے بتایا کہ تقریباً 400 طلبا نے اس زہریلے کھانے کو کھایا۔ زہریلا کھانا کھاتے ہی بچے بیمار ہونے لگے۔ کئی بچوں کے بیہوش ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق زہریلا کھانا کھلانے کے بعد ماحول خراب ہوتا دیکھ کر اسکول کے سبھی اساتذہ تالا لگا کر اسکول سے غائب ہوگئے۔ پورے گاؤں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

    قاتل 40 سال بعد کیسے پولیس کے ہاتھ آیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

    مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور سبھی بچوں کو اسپتال بھیجا گیا۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز ک ردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین کا الزام ہے کہ بچوں کو جبراً زہریلا کھانا کھلایا گیا ہے۔

  • مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد

    مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد

    میامی : امریکی ایئرپورٹ پرحکام نے مسافر کے کپڑوں سے نایاب سانپ برآمد کرکے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے میامی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے دوران تلاشی ایک مسافر کے کپڑوں کی جیب سے نایاب سانپوں کا ایک چھوٹا سا بیگ برآمد کیا ہے۔

    snakes hidden

    ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے عملے نے مسافر کی پینٹ کی جیب سے عینک کا ایک چھوٹا سا بیگ نکالا جس کو کھولنے پر دیکھا کہ اس میں سانپ کے متعدد بچے رکھے ہوئے تھے۔ واقعہ عین اس وقت پیش آیا جب مسافر کچھ ہی دیر میں جہاز پر چڑھنے والا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میامی کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے یہ واقعہ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، پوسٹ میں دو چھوٹے سانپوں کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

  • نیوکراچی میں گھر سے سانپ برآمد

    نیوکراچی میں گھر سے سانپ برآمد

    کراچی : نیوکراچی کے علاقے فور کے چورنگی پرواقع مکہ ہوٹل کے قریبی گھر سے ایک سانپ برآمد ہوا ہے جسے ایدھی رضاکاروں نے پکڑ کر چڑیا گھر پہنچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے 4-کے چورنگی کے قریب واقع ایک گھر کے باورچی خانے میں سانپ کی موجودگی نے اہل خانہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے تمام گھر والے اپنے گھر کو کھلا چھوڑ کر باہر نکل آئے۔

    بعد ازاں اہل محلہ نے ایدھی سینٹر فون کر کے مدد طلب کرنے پرایدھی رضاکار نے گھر کے باورچی خانے سے سانپ کو پکڑ کر چڑیا گھر منتقل کر دیا جس کے بعد اہل خانہ نے سکھ کا سانس لیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقہ کے قریب واقع جھاڑیوں سے کئی حشرات الارض نمودار ہوتے رہتے ہیں تا ہم سانپ پہلی مرتبی کسی رہائشی گھر سے بر آمد ہو یا ہے جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    اہل خانی نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کے چاروں اطراف جھاڑیوں کو کاٹ کر صفائی کی جائے جب کہ نزدیکی نالے میں بہتے پانی کے ساتھ بھی سانپ آجاتے ہیں جس سے علاقہ مکینوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

  • باغ جناح سے دس فٹ لمبا سانپ برآمد، عوام میں خوف ہراس

    باغ جناح سے دس فٹ لمبا سانپ برآمد، عوام میں خوف ہراس

    لاہور : باغ جناح سے دس فٹ لمبا سانپ نکل آیا،خطرناک سانپ کو دیکھ کر وہاں موجود افراد میں خوف وہراس پھیل گیا، بعد ازاں لوگوں نے سانپ کو دیکھتے ہی مار ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے باغ جناح پارک میں دس فٹ لمبا اژدھا نکل آیا جس پر وہاں موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں اور خبر ملنے پر انتظامیہ نے اسے مارڈ الا۔

    باغ جناح کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد اقبال کے مطابق سانپ پائتھن نسل کی مادہ تھی۔ سانپ گزشتہ رات باغ جناح میں نظر آیا جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور انہوں نے اسے مار ڈالا۔

    پائتھن سانپ دس فٹ لمبا اور اس کا وزن چالیس کلو تھا باغ جناح کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ سانپ چڑیا گھر کا ہے جبکہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سانپ چڑیا گھر کا نہیں ۔یہ سانپ زہریلا نہیں تھا اور اس سے کسی کو خطرہ بھی نہیں تھا۔