Tag: سانپ

  • سوئی ہوئی خاتون کے بالوں میں سانپ رینگنے لگا، ویڈیو وائرل

    سوئی ہوئی خاتون کے بالوں میں سانپ رینگنے لگا، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ سوئی ہوئی خاتون کے بالوں میں رینگ رہا ہے۔

    کاشی کیاترا کے انسٹا گرام سے مذکورہ ویڈیو شیئر کیا گیا تھا، جو پوسٹ ہوتے ہی کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پیٹ کے بل اپنے ہاتھوں پر سر رکھ کر سو رہی ہے اور اسی دوران ایک سانپ اس خاتون کے سر کے بالوں میں مزے سے رینگ رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by kAshiKyaTrA (@kashikyatra)

    سانپ خاتون کے بالوں میں پوری طرح لپیٹا ہوا ہے اور سر کے پچھلے حصے کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    میٹرو میں سانپ اُٹھائے شخص کی آمد، مسافروں میں بھگدڑ، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کو اب تک 27 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ 2 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ لوگ لائک کر چکے ہیں۔ جبکہ اس ویڈیو کو 1 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ افراد شیئر بھی کرچکے ہیں۔

  • میٹرو میں سانپ اُٹھائے شخص کی آمد، مسافروں میں بھگدڑ، ویڈیو وائرل

    میٹرو میں سانپ اُٹھائے شخص کی آمد، مسافروں میں بھگدڑ، ویڈیو وائرل

    اگرچہ دیکھا جائے تو زیادہ تر لوگ سانپوں سے ڈرتے ہیں، مگر بعض افراد انہیں پالتو جانور کے طور پر رکھتے ہیں اور سفر کے دوران بھی انہیں اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں۔

    ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخض پبلک ٹرانسپورٹ میں سانپ لئے بیٹھا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے کلپ میں ایک شخص کو سانپ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسرا شخص اسے اپنی گردن پر لٹکائے کھڑا ہے، ویڈیو میں سانپ کو آہستہ آہستہ اپنے مالک کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اگرچہ اس شخص کے اس عمل سے زیادہ تر لوگ خوف کھائے ہوئے ہیں، جبکہ ایک عورت بہت زیادہ فکرمند ہے کہ کہیں سانپ حملہ نہ کردے، تاہم، وہ کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کرتی بلکہ اپنا حوصلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔

    جیسے ہی اس کلپ کو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا گیا، اسے صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اس قسم کے جانوروں کی نقل و حمل کو غیر قانونی اور خطرناک سمجھتے ہیں۔

    لاش کی اطلاع پر پہنچنے والی پولیس بیوقوف بن گئی، ویڈیو وائرل

    انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر 23.4 کمنٹس موصول ہوچکے ہیں، جبکہ آراء دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

  • ویڈیو: کیبل وائر پر سے سانپ گزرنے کے منظر نے ٹریفک جام کروا دیا

    ویڈیو: کیبل وائر پر سے سانپ گزرنے کے منظر نے ٹریفک جام کروا دیا

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک سڑک کے اوپر گزرنے والی کیبل وائر پر سے ایک سانپ کے گزرنے کے منظر نے ٹریفک جام کروا دیا۔

    بھارت میں حیدرآباد شہر کے علاقے لبرٹی چوک کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں ایک کیبل وائر پر سے گزرتے سانپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    منظر دیکھ کر راہگیروں میں سنسنی پھیل گئی تھی، حمایت نگر، لبرٹی چوک کے پاس لوگوں نے دیکھا کہ ایک سانپ کیبل کے تاروں سے سگنل کے کھمبے کی طرف جا رہا تھا، منظر دیکھ کر بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہو کر ٹھہر گئے۔

    موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں سوار افراد نے بھی اپنی اپنی گاڑیاں سڑک پر روک دیں، اور یہ منظر دیکھنے لگے، انھوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید بھی کیا۔

    معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کی وجہ سے لبرٹی چوک پر ایک گھنٹے تک ٹریفک جام رہا، جب سانپ سگنل کے کھمبے سے اتر کر ساتھ والی خالی عمارت میں چلا گیا، تو پولیس نے ٹریفک کو بحال کیا۔

  • سانپ کو انتہائی مہارت سے بوتل میں بند کرنے کی ویڈیو وائرل

    سانپ کو انتہائی مہارت سے بوتل میں بند کرنے کی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوری ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص انتہائی مہارت کے ساتھ سانپ کو پلاسٹک کی بوتل میں بند کررہا ہے۔

    انٹرنیٹ ہال آف فیم کے نام سے ایک صفحہ کے ذریعے X پر پوسٹ کئے گئے مختصر کلپ کو اب تک تقریباً 3ملین کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    یہ کام اتنا آسان نہیں تھا جسے اس باکمال شخص نے انتہائی مہارت کے ساتھ مکمل کیا، وہ آہستہ آہستہ ثابت قدمی سے سانپ کو بوتل میں بند کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس دوران سانپ نے اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن سانپ اپنی کوشش میں ناکام رہا، سانپ کا سر بوتل کے اندر دھکیلنے کے بعد اس نے آہستہ آہستہ اس کی دم کو جار میں دھکیل دیا اور بوتل کو بند کردیا۔

    اس دوران قریب کھڑے لوگ کافی بے چین دکھائی دیئے، کیونکہ وہ اس کے انتظار میں تھے کہ سانپ کیسے قابو میں آئے گا۔

  • ویڈیو: سانپ نے موٹر سائیکل پر قبضہ کر لیا

    ویڈیو: سانپ نے موٹر سائیکل پر قبضہ کر لیا

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک سانپ کو شہری کی موٹر سائیکل پر قبضہ کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یہ دل دہلا دینے والا واقعہ یوپی کے گاندھی نگر کے چھتوہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑی کر دی اور کچھ دیر کے لیے وہاں سے چلا گیا، جب وہ واپس آیا تو خوف کے مارے چیخ اٹھا کیوں کہ ایک بڑا سانپ موٹر سائیکل پر قبضہ جما چکا تھا۔

    ایک صحافی کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ اطمینان سے فیول ٹینک اور ہینڈل پر حرکت کر رہا ہے، اور آس پاس جمع شدہ ہجوم کی پرواہ نہیں کر رہا، جب کہ ہجوم میں لوگ چیخ چیخ کر اسے کسی چھڑی سے بھگانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

    اس قبل بھی ایسا ہی واقعہ تلنگانہ میں بھی پیش آیا تھا جب 2021 میں IFS آفیسر سوسنتا نندا نے اسکوٹر کی ہیڈلائٹس کے پیچھے چھپے سانپ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اسکوٹر باہر سے نارمل لگ رہا تھا لیکن جب سانپ پکڑنے والے نے ہیڈلائٹس ہٹائی گئی تو سانپ دکھائی دیا۔

    واضح رہے کہ جنگلی حیات کے ماہرین عوام کو خبردار کرتے رہتے ہیں کہ مناسب تربیت نہ ہو تو کسی سانپ کو پکڑنے کی کوشش خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے اس طرح کے خطرناک اقدامات تربیت یافتہ پیشہ ور افراد پر چھوڑ دینے چاہیئں۔ خیال رہے کہ بھارت میں سانپ کو مارنا قانون کے خلاف ہے، کیوں کہ سانپوں کو وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

  • سانپ کا ڈسا نوجوان طبی امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گیا

    سانپ کا ڈسا نوجوان طبی امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گیا

    کوہلو: سانپ کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان بلوچستان کے ضلع کوہلو کے سرکاری اسپتال میں اینٹی اسنیک ویکسین نہ ہونے کے سبب جاں بحق ہوگیا۔

    اطلاعات کے مطابق لاسیزئی کوہلو میں سانپ کے حملے میں زندگی کی بازی ہارنے والے نوجوان کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔

    احتجاج کے دوران لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو میں رات کو نہ ڈاکٹر تھا نہ ہی اینٹی اسنیک ویکسین تھی، لواحقین نے کہا کہ ان لوگوں کی نظر میں انسانی جان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

    جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد نے کہا کہ اسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ کلینک کھول رکھی ہے اور ڈیوٹی کے وقت ایم ایس اپنے پرائیویٹ کلینک میں مصروف تھے، سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کو بھی ایم ایس کے گھر سے لایا گیا۔

    سٹی تھانہ کوہلو میں جاں بحق نوجوان کے والد نے اسپتال کے عملے کے خلاف رپورٹ درج کرادی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سانپوں کا خوفناک باغ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    سانپوں کا خوفناک باغ، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    آپ نے کئی طرح کے باغیچے دیکھے ہوں گے اور باغات میں درختوں پر پھلوں کو لگے ہوئے بھی دیکھا ہوگا لیکن ایک باغ ایسا بھی ہے جہاں درختوں پر بے شمار سانپ ٹہنیوں پر لٹکتے نظر آتے ہیں۔

    جی ہاں ! دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں سانپوں کا باقاعدہ باغیچہ موجود ہے جہاں درختوں پر سیکڑوں کی تعداد میں خوفناک سانپ پالے جاتے ہیں۔

    اس باغیچے کے درختوں پر کسی طرح کا پھل نہیں لگتا بلکہ ان کی ٹہنیاں صرف سانپوں سے بھری رہتی ہیں، ہر ڈال پر آپ کو کئی سانپ نظر آئیں گے، ڈونگ ٹیم اسنیک فارم کے نام سے سانپوں کا یہ باغیچہ ویتنام میں موجود ہے۔

    مذکورہ اسنیک فارم میں باقاعدہ سانپوں کی فارمنگ ہوتی ہے بالکل اسی طرح جس طرح سے دیگر کھیتوں میں پھل اور سبزیاں اگائی جاتی ہیں لیکن یہاں سانپ پالے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ فارم میں ادویات کیلئے جڑی بوٹیاں بھی اگائی جاتی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق یہاں پر چار سو سے زائد اقسام کے زہریلے سانپ پائے جاتے ہیں، ان کے زہر سے ادویات بنائی جاتی ہیں اور ساتھ ہی ان کے زہر کو کاٹنے کے لئے تریاق بھی تیار کیا جاتا ہے۔ ڈونگ ٹیم اسنیک فارم ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے جو ان کے لئے حیرت کی بات ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ویڈیو کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ اس سے پہلے اکثر لوگ ایسے کسی باغ کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔ اس کو تحقیق کے مقصد سے بنایا گیا تھا، لیکن آج یہ ایک بہت بڑا سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ 12 ہیکٹر پر پھیلے اس فارم میں آپ کو کئی طرح کی سہولیات ملیں گی۔

    اس فارم میں ہر سال 1500 کے قریب لوگ سانپ کے ڈسنے کے بعد علاج کیلئے آتے ہیں، اینٹی ڈوز کے لیے یہاں روزانہ ریسرچ کی جاتی ہے، اس ادارے نے اکثر سانپوں کے زہر کو کاٹنے کی دوا بھی تیار کرلی ہے۔

  • کتوں اور سانپ کی خوفناک لڑائی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    کتوں اور سانپ کی خوفناک لڑائی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    سانپ خطرناک ترین مخلوقات میں سے ایک ہیں، اس کے باوجود ان کی منفرد اور حیرت انگیز صلاحیتیں اکثر انہیں دلکش مخلوق بنا دیتی ہیں، اگرچہ ان کا کاٹنا مہلک ہوسکتا ہے۔

    کچھ جانور سانپ سے نہیں ڈرتے لیکن آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ سانپ کو دیکھتے ہی کتے اور بلیاں اس سے دور بھاگنے لگتے ہیں کیونکہ وہ بھی سانپوں سے ڈرتے ہیں۔

    اس بارسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں کچھ کتے سانپ سے لڑگئے اور اس کو چاروں طرف سے گھیر کر بار بار حملہ کر رہے ہیں۔ کتوں کو بے خوفی سے لڑتے دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سانپوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اس وائرل ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے، ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ سانپ بہت کوشش کرتا ہے پھر بھی زندہ نہیں بچ سکتا۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتا جھاڑی میں چھپے سانپ کو دیکھتا ہے اور پھر اسے منہ میں دبا کر باہر نکال لاتا ہے اور ایک جھٹکے سے نیچے گرادیتا ہے۔

    اس دوران سانپ بھی شدید غصے کے عالم میں قریب کھڑے کتے پر حملہ کرنے ہی والا تھا کہ پیچھے سے تین کتوں نے اسے گھیر لیا لیکن سانپ پھر بھی پیچھے نہیں ہٹتا اور مسلسل کتوں کے حملوں کا سامنا کرتا ہے۔

    بس پھر کیا تھا کتے سانپ پر بھرپور حملہ کرتے ہیں، کتوں کے ساتھ ساتھ ان کے بچے بھی آس پاس ہی نظر آرہے ہیں، وہ بھی سانپ سے لڑنے کی کوشش کرتے ہیں، سانپ بھی ان پر حملہ کرتا رہتا ہے لیکن آخر کار کتے سانپ کو جان سے ہی مار ڈالتے ہیں۔

    اس ویڈیو کو اب تک 5 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں، ویڈیو پر لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سانپ زہریلا نہیں لگتا۔ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ اتحاد میں طاقت ہے ایک نے یہ بھی لکھا کہ شاید کسی کتے کو سانپ نے کاٹ لیا ہے، اسی لیے وہ چیخ رہا ہے۔ ویڈیو کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ کمنٹ کرکے بتائیں۔

  • چھت کے پنکھے سے سانپ آدمی پر گر گیا، رونگٹے کھڑی کرنے والی ویڈیو

    چھت کے پنکھے سے سانپ آدمی پر گر گیا، رونگٹے کھڑی کرنے والی ویڈیو

    چھت پر چلتے ہوئے پنکھے سے سانپ اڑتا ہوا نیچے موجود شخص پر جا گرا، خوف ناک ویڈیو  نے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھت پر لگے چلتے ہوئے پنکھے کے پروں سے ٹکرا کر سانپ اڑتا ہوا نیچے کھڑے شخص پر جا گرا۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ چھت اور پنکھے کے درمیان موجود خلا سے ایک سانپ نکل کر پنکھے کے گرد لپٹ رہا ہے جب کہ نیچے ایک شخص اس کی ویڈیو بنا رہا ہے۔

    پنکھا چلنے کے دوران نیچے آنے کی کوشش میں سانپ کا سر پنکھے کے پروں سے ٹکرا گیا، اور پھر کچھ دیر تک وہ پروں میں پھنس گیا اور اس کے بعد اڑ کر ویڈیو بنانے والے شخص پر جا گرا، اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر نصف ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ گھروں میں چھپے سانپ نے لوگوں کو مشکلات میں ڈالا ہے۔ اس سے قبل امریکی ریاست کنساس میں ایک شخص کے گھر کے احاطے سے 6 فٹ لمبا سانپ برآمد ہوا تھا۔ بڑے سائز کے برازیلی نسل کے اس سانپ نے خود کو صوفے میں چھپایا ہوا تھا۔

    اس رہائشی شخص کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے چار سال سے اس مکان میں رہائش پذیر ہیں تاہم اس نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا اس علاقے میں اتنا بڑا سانپ بھی موجود ہو سکتا ہے۔

  • 3 سالہ بچے نے زندہ سانپ کو چبا کر مارڈالا

    3 سالہ بچے نے زندہ سانپ کو چبا کر مارڈالا

    اترپردیش: بھارت میں ایک 3 سالہ بچے نے زندہ سانپ کو چبا کر مار ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے فرخ آباد ضلع میں پیش آیا، جہاں تین سالہ بچے نے صحن میں کھیلنے کے دوران اپنے قریب آنے والے سانپ کو چبا کر مار ڈالا۔

    رپورٹ کے مطابق دنیش کمار کا 3 سالہ بیٹا آیوش اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس نے شور مچانا شروع کردیا، جب اس کی دادی پوتے کی آواز سن کر باہر آئی تو بچے کے منہ میں مردہ سانپ  دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو شوہر اسپتال لے کر پہنچ گیا

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی دادی نے پہلے تو پوتے کے منہ سے سانپ کو باہر نکالا اور اس کا منہ صاف کیا ساتھ ہی بچے کے والدین کو اطلاع دی۔

    واقعے سے خوفزدہ والدین نے مردہ سانپ کو بیگ میں ڈال کر بچے کو قریبی اسپتال لے گئے، تاکہ ڈاکٹر کو زہرہ کے حوالے سے سمجھنے میں آسانی ہو۔

    ڈاکٹروں نے بچے کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کے بعد خطرے سے باہر قرار دے دیا، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بچے کو ضروری ادویات دی گئیں وہ اب ٹھیک ہے۔

    ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے سانپ زیادہ زہریلا نہیں تھا جس کے باعث بچہ زیادہ متاثر نہیں ہوا۔