Tag: سانپ

  • رات گئے نیند سے جاگنے والے شخص نے اپنے کمرے میں کسے دیکھا؟

    رات گئے نیند سے جاگنے والے شخص نے اپنے کمرے میں کسے دیکھا؟

    برطانیہ میں ایک شخص اس وقت سخت حیران اور خوفزدہ رہ گیا جب رات گئے اس نے اپنے کمرے میں ایک غیر متوقع مہمان کو موجود پایا۔

    لیڈز کا رہائشی کیلون ایک رات نہایت اجنبی قسم کی سرسراہٹ سے نیند سے بیدار ہوا، اس کا کہنا تھا کہ کمرے میں گھپ اندھیرا تھا لہٰذا اس نے اپنا موبائل اٹھایا، اور کمرے کو اس سے اسکین کیا تو جلد ہی اسے اس سرسراہٹ کی وجہ معلوم ہوگئی۔

    کمرے میں ایک 4 فٹ لمبا سانپ تھا جو کیلون کے بیڈ کے برابر میں موجود میز پر چڑھ رہا تھا، کیلون کے مطابق اس نے بستر سے چھلانگ ماری اور لائٹ جلائی۔ اگر وہ کچھ دیر اور سویا رہتا تو سانپ اس کے بستر میں آن موجود ہوتا۔

    کیلون کے مطابق اس نے ایک سلیپنگ بیگ سانپ پر ڈالا اور اینیمل ویلفیئر ادارے کو فون کیا۔

    ادارے کا نمائندہ وہاں پہنچا تو اس نے بتایا کہ یہ زہریلا سانپ نہیں تھا اور ممکنہ طور پر پالتو سانپ تھا جو کسی گھر سے فرار ہوگیا تھا یا پھر اسے باہر چھوڑ دیا گیا تھا۔

    نمائندے کے مطابق سانپ کو اس کے مالک کے ملنے تک حفاظت سے رکھا جائے گا اور اس کا خیال رکھا جائے گا۔

  • لاہور میں گھر سے 6 فٹ سے بڑا اژدہا  نکل آیا

    لاہور میں گھر سے 6 فٹ سے بڑا اژدہا نکل آیا

    لاہور: گڑھی شاہو، صدیق کالونی میں ایک گھر سے 6 فٹ سے بڑا اژدہا نکل آیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں صدیق کالونی کے ایک گھر سے بڑا سانپ نکل آیا، جس سے لوگ خوف زدہ ہو گئے، فوری طور پر اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے 6 فٹ 11 انچ لمبے اژدہے کو پکڑ لیا۔

    ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ سانپ کو آج لاہور چڑیا گھر کے حوالے کیا جائے گا۔

    ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کو سانپ سے متعلق ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی جس پر ٹیم نے پہنچ کر گھر میں موجود اژدہے (Python) کو بروقت پکڑ کر گھر والوں کو محفوظ بنایا۔

    اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم نے 30 منٹ میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور سانپ کو قابو کیا، پیمائش کے بعد ٹیم نے بتایا کہ سانپ کی لمبائی 6 فٹ 11 انچ ہے۔

    ترجمان کے مطابق 2020 میں صوبائی دارالحکومت میں اب تک 154 سانپ/اژدہے کی ایمرجنسی میں ریسکیو کور فراہم کیا گیا ہے، ریسکیو پنجاب بھر میں اب تک 1791 سانپ کی ایمرجنسی پر بروقت ریسپانس کر کے لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کر چکی ہے۔

  • آسٹریلیا میں انہونی ہوگئی

    آسٹریلیا میں انہونی ہوگئی

    کوئنز لینڈ: آسٹریلیا میں زہریلے سانپ کے ڈسنے کے بعد تین بچوں کے باپ نے موت کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں شمال مشرقی کوئنز لینڈ کے شہر آبرگوری میں بدھ کے روز کام کے دوران تین بچوں کے پاب کو سانب نے ٹخنے پر ڈس لیا۔32 سالہ ڈفی کو پہلے ان کے قریبی آبائی شہر انگھام پہنچایا گیا اور پھر ایمبولینس مین ٹاؤنس ویل یونیورسٹی اسپتال لے جایا گیا۔

    ڈفی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اس کو شوہر کو اسپتال لے جانے میں جتنا وقت لگا اس کا مطلب یہ تھا کہ کسی بھی قسم کا زہر کا تریاق لگانے میں بہت دیر ہوچکی ہے۔جینا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کے خاوند کو بتایا کہ زہر کے تریاق کا انتظام کرنے کے لیے وقت گزر چکا، لہذا ڈفی کو انتظار کرنا پڑا۔

    مسز ڈفی نے بتایا کہ ان کے شوہر جمعرات کی صبح ٹھیک تھے لیکن پھر ان کی آنکھوں پر سوجن ہونے لگی اور انہیں کھانا نگلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ٹھیک ہونے والے ہیں، بدقسمتی سے ہمیں زہر کے تریاق کے لیے انتظار کرنا پڑا۔

    ٹاؤنس ول یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈفی کی حالت بہتر ہے لیکن اب بھی وہ اسپتال میں ہے۔ زہر کے تریاق کے انتظام کے لیے ایک پروٹوکول موجود ہے اور تریاق انگھام میں دستیاب تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پروٹوکول کے مطابق ڈفی کا بہتر علاج انگھام کے بجائے ٹاؤنس ول میں ممکن تھا۔

    واضح رہے پام آئی لینڈ بارج کمپنی کے لیے کام کرنے والے 32 سالہ ڈفی پیشے سے مکینک ہیں۔

  • بھارت: اے ٹی ایم میں سانپ… پھر کیا ہوا

    بھارت: اے ٹی ایم میں سانپ… پھر کیا ہوا

    اترپردیش: بھارتی شہر غازی آباد میں بینک کے اے ٹی ایم مشین کے اندر سانپ گھسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کے ایک اے ٹی ایم کے اندر سانپ گھس کیا جس کے باعث اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے آنے شہری سانپ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

    آئی سی آئی بینک کے اے ٹی ایم میں ریکارڈ کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سیکورٹی گارڈ نے اے ٹی ایم کا دروازہ لاک کر دیا جس کے باعث سانپ باہر نہیں نکل سکا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ اے ٹی ایم پر چڑھ رہا ہے اور مشین کے سب سے اوپر والے سوراخ میں گھس گیا۔

    بھارت میں اے ٹی ایم مشین سے سانپ نکل آیا، شہری خوفزدہ

    اس سے قبل گزشتہ ماہ تامل ناڈو کے نجی بینک کی ایک اے ٹی ایم مشین کے اندر 4 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھس آیا تھا جس کے باعث اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے آنے والے شہری مشین میں سانپ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے۔

  • ساتھ جینے مرنے کا عہد، سانپ کے ڈسے شوہر نے بیوی کا ہاتھ چبا ڈالا

    ساتھ جینے مرنے کا عہد، سانپ کے ڈسے شوہر نے بیوی کا ہاتھ چبا ڈالا

    نئی دہلی: بھارتی جوڑے نے سچی محبت کی نئی مثال قائم کردی، ساتھ جینے مرنے کا عہد پورا تو کیا لیکن بیوی کی جان بچ گئی جبکہ شوہر ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر سمستی پور میں پیش آیا جہاں شنکر نامی شوہر کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا، رات گئے زہر شہری کے پورے جسم میں پھیل چکا تھا۔ جوڑے نے عہد کیا تھا کہ وہ دونوں ساتھ جیئیں گے اور ساتھ ہی مریں گے۔

    اس عہد کو وفا کرنے کے لیے شوہر نے اپنی بیوی کی کلائی کو چبا ڈالا تاکہ جسم میں پھیلا ہوا زیر اس تک بھی منتقل ہوجائے اور یوں دونوں ایک ساتھ اس جہاں سے کوچ کرجائیں تاہم خوش قسمتی سے بیوی کی موت واقع نہیں ہوئی۔

    اس واقعے کے بعد میاں بیوی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بھارتی شہری ہلاک جبکہ بیوی جانی خطرے سے محفوظ رہی، اس واقعے نے عشق اور محبت کرنے والوں کو نیا سبق دے دیا۔

    خیال رہے کہ عموماً ایسے واقعات کہانیوں یا پھر افسانوی کتابوں میں نظر آتے ہیں تاہم بھارت میں اس حقیقی واقعے نے ناصرف ورطہ حیرت میں مبتلا کیا بلکہ عاشقوں کے لیے عظیم مثال بھی قائم کردی۔

  • دیوقامت اژدھا گھر میں گھس کر کیا نگل گیا؟

    دیوقامت اژدھا گھر میں گھس کر کیا نگل گیا؟

    سڈنی: آسٹریلیا میں ایک دیوقامت اژدھا گھر میں گھس کر پالتو بلی نگل گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئن اسلینڈ میں کارپیٹ نامی اژدھا پالتو بلی ہی نگل گیا، جس کے باعث سانپ کا پیٹ غیرمعمولی پھول گیا۔

    محکمہ وائیلڈ لائف کے اہلکار نے گھر کے اطراف گھومنے والے سانپ کو قابو کیا جس نے بلی کو نگلا تھا اور خبردار کیا کہ تمام شہری اپنے پالتوں جانوروں کو گھروں کے اندر محفوظ رکھیں بصورت دیگر یہ حال ہوسکتا ہے۔

    اس اژدھے کی لمبائی تقریباً 1 فٹ ہے، جو بلی کو نگلنے کے بعد بڑی مشکل سے رینگ رہا تھا۔ وائیلڈ لائف کے عملے کا کہنا ہے کہ اب وہی پالتو جانور محفوظ رہیں گے جو کمرے کے اندر ہو۔ کلاڈیو نامی بلی کے مالک کا کہنا ہے کہ عملے کے اہلکار نے میری مدد تو کی لیکن میری بلی نے اپنی قربانی دے دی۔

  • 7 میل سفر طے کرنے کے بعد ہیلمٹ میں سے زہریلا سانپ برآمد

    7 میل سفر طے کرنے کے بعد ہیلمٹ میں سے زہریلا سانپ برآمد

    نئی دہلی: بھارت میں ایک ایسا خوش نصیب شخص سامنے آیا ہے جس کے ہیلمٹ میں زہریلا سانپ چھپا تھا لیکن وہ اس جان لیوا خطرے سے بے خبر  بائیک چلاتا رہا اور سانپ کے حملے سے بھی محفوظ رہا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رانجیتھ نامی بھارتی شخص پیشے کے اعتبار سے ایک اسکول ٹیچر ہے جس نے موٹرسائیکل پر 7 میل کا فاصلہ طے کیا جس کے بعد اسے پتا چلا کہ اس کے ہیلمٹ میں ایک عدد زہریلا سانپ گھسا ہوا ہے۔

    بھارتی استاد پڑھانے کی غرض سے گھر سے اسکول پہنچا جہاں اس نے کلاس ختم کی اور پھر دوسرے اسکول پڑھانے چلا گیا اس دوران مسلسل زہزیلا سانپ اس کے ہیلمٹ میں موجود تھا جس کی اسے ذرا بھی بھنک نہ لگی۔

    رپورٹ کے مطابق ’کہا جاتا ہے کہ ہیلمٹ جان کی حفاظت کرتا ہے تاہم کبھی کبھی یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے‘۔

    بھارتی ٹیچر پڑھانے کے لیے جب دوسرے اسکول پہنچا تو اسے ہیلمٹ کے اندر ایک سانپ دیکھا بعد ازاں انہوں نے سانپ کو مار کر ہیلمٹ بھی جلا ڈالا۔ رانجیتھ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے فوری بعد اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ سانپ کے ڈنسے جانے سے محفوظ رہے۔

  • سانپوں نے شہری کے گھر پر قبضہ جما لیا، ریسکیو ٹیم طلب

    سانپوں نے شہری کے گھر پر قبضہ جما لیا، ریسکیو ٹیم طلب

    کوٹ رادھا کشن: پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں ایک شہری کے گھر پر سانپوں نے قبضہ جما لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں تحصیل بار کورٹس کے قریب شہری کے گھر سے 28 سانپ برآمد ہو گئے، سانپ گھر کے واش روم اور ملحقہ سیوریج لائن سے ملے۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا تھا کہ تحصیل بار کورٹس کے نزدیک چک 54 میں ساجد فضل نامی شخص کے گھر سے سانپ برآمد ہوئے، شہری کا گھر نہر کے کنارے واقع ہے، سانپ ایک سے لے کر ساڑھے 4 فٹ تک لمبے تھے۔

    ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملنے کے بعد مذکورہ گھر سے اٹھائیس سانپوں کو پکڑا، سانپ واش روم میں بل بنا کر رہ رہے تھے، یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ سانپ سیوریج لائن سے گھر کے واش روم تک آئے ہوں گے، تاہم گھر کے قریب نہر بھی بہتی ہے۔ سانپوں کی وجہ سے گھر کے مکینوں ا ور اردگرد کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد سانپ پکڑے اور اپنے ساتھ لے گئے۔

    پاکستان میں سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکیسن کا کامیاب تجربہ

    خیال رہے کہ تین ماہ قبل ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسرز اور ماہرین نے سانپ کے زہر کو ختم کرنے کی ویکسین تیار کر کے ایک کارنامہ انجام دیا تھا، ویکسین کا کام یاب تجربہ بھی کیا گیا تھا۔

    پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد افراد سانپ کے کاٹے کا شکار ہوتے ہیں اور سانپ کا ڈسنا 10 ہزار سے زائد افراد کی اموات کی وجہ بنتا ہے، جب کہ سانپ کے کاٹے کے علاج کے لیے پاکستان سالانہ 50 ہزار اے ایس وی وائلز درآمد کرتا ہے۔

  • 10 سالہ بچہ ’سانپ‘ میں تبدیل ہوگیا، بے بس باپ کی مدد کی اپیل

    10 سالہ بچہ ’سانپ‘ میں تبدیل ہوگیا، بے بس باپ کی مدد کی اپیل

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بچہ عجیب و غریب اور نایاب جینیاتی مرض کا شکار ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد اسے انسانی سانپ کہہ کر پکارتے ہیں۔

    مشرقی بھارت کے ضلع گجنام کا یہ 10 سالہ بچہ لمیلر ایکیوسس نامی نایاب جینیاتی مرض کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اس کی جلد نہایت خشک اور کھپلی زدہ ہے۔

    لمیلر ایکیوسس کیا ہے؟

    لمیلر ایکیوسس ایک نایاب جینیاتی مرض ہے جس کا شکار نومولود بچے کے جسم کی جلد موم کی طرح نرم اور نہایت چمکدار ہوتی ہے، تاہم صرف 2 ہفتے کے اندر یہ جلد جھڑ جاتی ہے۔

    جلد جھڑنے کے بعد اس کے نیچے موجود دوسری تہہ نہایت سرخ اور کھپلی زدہ ہوتی ہے۔ یہ مرض ایک جینیاتی خرابی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے جس میں جلد کے خلیوں کی ٹوٹنے اور جلد کے دوبارہ مندمل ہونے کی رفتار یا تو بہت زیادہ ہوجاتی ہے یا پھر بہت سست۔

    یہ مرض 2 لاکھ افراد میں سے کسی ایک شخص کو لاحق ہوسکتا ہے۔ اس کا شکار بچے مستقل پانی کی کمی کا شکار رہتے ہیں، جبکہ انہیں جلد کے مختلف اقسام کے انفیکشن، سانس کے مسائل، بال جھڑنے کی شکایت اور جوڑوں کی بدہیئتی کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

    یہ بھارتی بچہ بھی اسی نایاب جینیاتی مرض کا شکار ہے۔ مقامی افراد کے مطابق اس بچے کو ہر گھنٹے نہانا اور ہر چند گھنٹے بعد اپنی جلد کو نمی والا محلول (موائسچرائزر) لگانا ضروری ہے تاکہ اس کی تکلیف میں کچھ کمی ہوسکے۔

    بچے کی جلد خشک ہونے کی وجہ سے مستقل جھڑتی رہتی ہے، اس بیماری کی وجہ سے اس کی جلد اس قدر سخت اور خشک ہے کہ بعض اوقات اسے چلنے میں بھی دشواری ہوتی ہے اور چھڑی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

    بچے کی آنکھوں کے گرد بھی جلد بہت سخت ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات اسے آنکھیں بند کرنے میں بھی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

    بچے کے والدین نہایت غریب ہیں، اس کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ بچپن سے اس تکلیف کا شکار ہے اور بدقسمتی سے اس کا کوئی علاج نہیں۔ ‘میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اس کی ٹریٹمنٹ کروا سکوں لہٰذا میں روز اسے اس تکلیف سے تڑپتا دیکھتا ہوں‘۔

    ایک بھارتی ڈرماٹولوجسٹ کے مطابق اس بیماری کا کوئی علاج نہیں اور اسے کریمز اور دواؤں سے صرف ایک حد تک کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک نایاب ترین جینیاتی مرض ہے۔

  • سانپ کو بوسہ دینا مہنگا پڑگیا، زہریلے کوبرے نے شہری کو اسپتال پہنچا دیا

    سانپ کو بوسہ دینا مہنگا پڑگیا، زہریلے کوبرے نے شہری کو اسپتال پہنچا دیا

    بھدراوتی: بھارت میں سانپ سے کھیلنا اور اسے بوسہ دینا نوجوان کو مہنگا پڑگیا، زہریلے کوبرے نے شہری کو اسپتال پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بھدراوتی میں شہریوں کو زہریلا کوبرا نظر آیا انہوں نے مقامی سپیرے کو اطلاع دی اور پکڑنے کا کہا، لیکن نوجوان کو شرارت اور مہارت دیکھانا مہنگا پڑگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سونو نامی شہری سانپ سے کھیلتے ہوئے اسے بوسہ دینے کی کوشش کررہا تھا اتنے میں کوبرے نے اس کے ہونٹ پر ڈنس لیا، بعد ازاں اسے اسپتال پہنچایا گیا۔

    سپیرے کے ہونٹ پر ورم اور سوزش ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی صحت بحالی میں ابھی کچھ ہفتے اور لگیں گے۔ سانپ کے ڈنسے جانے کے بعد شہری شدید تکلیف کا شکار ہے۔