Tag: سانپ

  • سانپ نے ہوٹل کے مرکزی دروازے پر ڈیرے ڈال لیے، ویڈیو وائرل

    سانپ نے ہوٹل کے مرکزی دروازے پر ڈیرے ڈال لیے، ویڈیو وائرل

    فلوریڈا: نجی ہوٹل کے مرکزی دروازے پر سانپ نے ڈیرے ڈال لیے جسے دیکھ کر  نیشنل ایسوسی ایشن فار اسٹاک کار آٹو ریسنگ کی ٹیم کے کھلاڑی اور کوچ خوفزدہ ہوگئے۔

    ویسے تو سانپ ایسا جانور ہے جسے دیکھ کر ہر شخص خوف زدہ ہوجاتا ہے اگر آپ کبھی گھر میں داخل ہوں اور کمرے میں یا مرکزی دروازے پر بڑا زیریلا سانپ نظر آجائے تو آپ کی کیفیت کیا ہوگی؟ اسی طرح کی صورتحال کا امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔

    کار آٹو ریسنگ کے کھلاڑی جب واپس اپنے کمروں میں جانے کے لیے ہوٹل کے مرکزی دروازے پر  پہنچے اُن کی نظر سانپ پر پڑی جسے دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے مگر ان میں سے کچھ باہمت لوگوں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

    یہ ویڈیو بھی دیکھیں: باتھ روم کی صفائی کے دوران پانچ فٹ لمبا سانپ، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرکزی دروازے کے کنڈے پر سانپ براجمان ہے اور وہ یہ پیغام دینے کی کوشش کررہا ہے کہ اگر کسی نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔

    جوئے جبس جو امریکی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ رہ چکے ہیں وہ بھی کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا، فیس بک پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے ساتھ صارف نے لکھا ہے کہ ’ہمیں ایک اور نئی ریس کی ضرورت ہے جس سے ہم آؤٹ ہوچکے ہیں۔‘

    انتظامیہ نے فوری طور پر وائلڈ لائف اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد انہوں نے ہنگامی اقدامات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو پکڑا اور اُسے جنگل منتقل کردیا۔

    انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ انوکھا واقعہ پہلی بار پیش آیا، ہمارے ہوٹل میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اس لیے یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ یہ سانپ باہر کہیں سے آیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی شخص نے زندہ سانپ کا سر چبا ڈالا

    بھارتی شخص نے زندہ سانپ کا سر چبا ڈالا

    اترپردیش : بھارت میں ایک شخص نے سانپ کے کاٹنے پر مشتعل ہو کر سانپ کا سر ہی چبا ڈالا اور بے ہوش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اترپردیش کی تاریخ کے حیرت انگیز واقعے میں سونی لال نامی شخص نے سانپ کو کچا چبانے کا دعوی کیا ہے، اُس نے بتایا کہ صبح کھیتوں میں معمول کا کام کررہا تھا کہ سانپ نے ڈس لیا جس پر مشتعل ہو کر میں نے سانپ کا سر ہی چبا ڈلا اور اس جان سے مار دیا۔

    اپنی نوعیت کے عجیب و غریب واقعے میں سونی لال بے ہوش ہوگیا جسے مقامی افراد نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے ہوش میں لایا گیا اور چند ضروری ٹیسٹ کے نتائج کے بعد ڈاکڑز نے سونی لال کی حالت کو خطرے سے باہر بتایا ہے تاہم اسے ایک دن نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق سونی لال کے بیان کے برعکس اس کے جسم کے کسی حصے پر سانپ کے کاٹنے کے نشان نہیں ہیں تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کوئی شخص سانپ کا سر چبانے کے باوجود زندہ وہ جائے، ہوسکتا ہے سانپ زہریلہ نہ ہو اور اس نے سانپ کا سر چبانے کے بعد اسے فورآ اگل دیا۔ ہو گا۔

    حیرت انگیز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے گاؤں کے باسی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے اور سر کٹے سانپ کو دیکھ کر دیکھ کر دنگ رہ گئے تاہم گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سونی لال نشہ کرتا ہے اور عین ممکن ہے کہ اس نے نشے میں سانپ کو چبا لیا ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بہادر خاتون نے زندہ سانپ کو قابو کرلیا

    بہادر خاتون نے زندہ سانپ کو قابو کرلیا

    کیا ہوگا اگر آپ دفتر میں کام کر رہے ہوں اور اچانک آپ کی میز پر کہیں سے سانپ برآمد ہوجائے؟

    ایسا ہی کچھ واقعہ آسٹریلیا کے ایک نیوز چینل میں پیش آیا جہاں خبریں بناتی ہوئی ایک خاتون کارکن کو میز پر سانپ دکھائی دیا۔

    لیکن حیران کن صورتحال اس وقت سامنے آئی جب خاتون نے بنا کسی خوف کے سانپ کو پکڑا اور ایک تھیلے میں ڈال دیا۔

    خاتون کی بہادری کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں نے خاتون کی بے خوفی کی بے حد تعریف کی۔

    ایک شخص نے انہیں ماہ کا بہترین ملازم قرار دیا۔

    ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اس خاتون سے انٹرویو میں پوچھا گیا ہوگا کہ کیا آپ کو ویڈیو پروڈکشن اور زندہ سانپ پکڑنے کا تجربہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تھائی لینڈ میں اڑتے ہوئے سانپ کا لوگوں پر حملہ

    تھائی لینڈ میں اڑتے ہوئے سانپ کا لوگوں پر حملہ

    تھائی لینڈ کے ایک نیٹ کیفے میں اس وقت بھونچال آگیا جب اچانک دروازے سے ایک سانپ اڑتا ہوا اندر داخل ہوا اور اس نے وہاں بیٹھے افراد پر حملہ کردیا۔

    انٹرنیٹ پر موجود اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دروازے کے قریب کھڑا شخص اچانک اچھلتا ہے کیونکہ اس کے قریب موجود سانپ بظاہر اڑتا ہوا اس کی ٹانگوں سے چمٹتا ہے۔

    سانپ کو دیکھتے ہی وہاں موجود تمام افراد خوف کے مارے اپنی کرسیوں سے اچھل کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس دوران سانپ رینگتا ہوا میزوں کے اندر جا کر چھپ جاتا ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق مذکورہ سانپ ریٹ اسنیک تھا۔ یہ زہریلا تو نہیں ہوتا تاہم یہ انسانوں کے لیے جان لیوا ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔

    وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ اس قسم کے سانپ میں ایسی کوئی صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ اڑ سکے، سانپ ممکنہ طور پر ہوا کے زور سے دروازے سے ٹکرایا ہوگا اور پھر اسی طرح اڑتے ہوئے اندر داخل ہوا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیاس سے بے حال کوبرا دشمن کے ہاتھ سے پانی پی گیا

    پیاس سے بے حال کوبرا دشمن کے ہاتھ سے پانی پی گیا

    بھارت میں ایک خطرناک زہریلا کوبرا سانپ پیاس سے مجبور ہو کر اپنے سخت ترین دشمن انسانوں کے ہاتھوں سے پانی پینے پر مجبور ہوگیا۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں خشک سالی اپنے عروج پر ہے۔ ریاست میں پانی کا شدید بحران ہے جس سے انسان اور جانور یکساں طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔

    ایسے میں پیاس کی شدت سے بے حال کوبرا سانپ ایک گاؤں میں گھس آیا اور پانی کے ڈرموں کے گرد دیوانوں کی طرح چکر لگانے لگا۔

    گاؤں والوں نے سانپ کو دیکھا تو وہ خوفزدہ ہوگئے تاہم انہوں نے جنگلات کے حکام اور پولیس کو مدد کے لیے بلایا۔

    مزید پڑھیں: گھر کے باتھ روم سے اژدھا برآمد

    جنگلات حکام نے اسے دیکھتے ہی اندازہ کرلیا کہ کوبرا پیاس کے ہاتھوں بے حال ہے جس کے بعد انہوں نے اس کی پیاس بجھانے کا انتظام کیا۔

    حیران کن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بہادر پولیس آفیسر نے پانی کی بوتل منگوائی اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو پانی پلایا۔

    اس دوران دوسرے پولیس اہلکار بھی ارد گرد چوکنا کھڑے رہے کہ اگر کوبرا حملہ کرے تو وہ فوراً اس پر قابو پائیں۔