Tag: سان فرانسسکو

  • گھر کے گیراج سے 140 سال قبل مدفون لاش برآمد

    گھر کے گیراج سے 140 سال قبل مدفون لاش برآمد

    امریکی شہر سان فرانسسکو کے علاقے سانتا کروز میں ایک گھر کے گیراج سے تعمیراتی کام کے دوران ایک 2 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جسے 140 سال قبل نہایت مہارت سے محفوظ کیا گیا تھا۔

    یہ لاش گزشتہ برس مئی میں برآمد کی گئی تھی تاہم اب اس پر طویل تحقیق اور سائنسی تجزیوں کے بعد ماہرین نے معلوم کرلیا کہ یہ لاش 2 سالہ ایڈتھ ہاورڈ کک کی ہے جو 13 اکتوبر سنہ 1876 میں وفات پا گئی تھی۔

    body-2

    اس لاش کو شناخت کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے 30 ہزار تدفینوں اور اموات کا ریکارڈ چیک کیا۔

    ماہرین نے شناخت کے لیے کئی افراد کے ڈی این اے کا ٹیسٹ بھی کیا جن کا ممکنہ طور پر اس لاش سے کوئی تعلق ہوسکتا تھا۔

    بالآخر ماہرین اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے اور ایک  82 سالہ پیٹر کک نامی شخص کا ڈی این اے لاش کے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔ پیٹر اس بچی کا پردادا تھا۔

    طویل تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ جس مقام سے بچی کی لاش دریافت ہوئی، وہ مقام سنہ 1800 میں ایک قبرستان کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

    body-1

    ایڈتھ کو بھی 140 سال قبل اس کی موت کے بعد یہیں پر اس جگہ دفن کیا گیا تھا جہاں اس کے خاندان کے دیگر افراد بھی دفن تھے۔

    تاہم سنہ 1900 کے اوائل میں ان تمام مدفون اجسام کو یہاں سے نکال کر دوسرے قبرستان میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: دنیا کی خوبصورت ترین آخری آرام گاہیں

    ایڈتھ کی لاش ایک ہوا بند دھاتی تابوت میں رکھی گئی تھی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کم سن بچی کی دوبارہ سے آخری رسومات ادا کی جائیں گی اور اسے پھر سے دفن کر دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا میں عمارت زمین میں دھنسنے لگی

    امریکا میں عمارت زمین میں دھنسنے لگی

    واشنگٹن: آپ نے اٹلی کے پیسا مینار کے بارے میں ضرور پڑھا ہوگا جو بنانے والوں کی غلطی سے ذرا سا ترچھا بن گیا اور سیاحوں کی توجہ کا باعث بن گیا۔ یہ ٹاور دن بدن مزید جھک رہا ہے اور انتظامیہ نے سیاحوں کے اس کی چھت پر چڑھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    ایسی ہی ایک اور عمارت اب امریکی ریاست سان فرانسسکو میں بھی سامنے آئی ہے جہاں موجود 58 منزلہ میلینیئم ٹاور زمین میں دھنس اور جھک رہا ہے۔

    sf-2

    یہ صورتحال عمارت کے اندر رہنے والوں کے لیے خاصی خوفناک اور پریشان کن ہے۔ سان فرانسسکو کے سب سے مہنگے علاقے میں واقع اس بلڈنگ میں لوگوں نے لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جو اب داؤ پر لگ گئی ہے۔

    کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو اپنی جمع پونجی سے یہاں پرتعیش فلیٹس خرید کر رہ رہے ہیں اور اگر حکومت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عمارت کو خالی کرنے کا نوٹس دے دیا تو یہ افراد شاید بے گھر ہوجائیں۔

    آسٹریلیا اپنی ’جگہ‘ بدل چکا ہے *

    سنہ 2009 میں کھولی جانے والی یہ عمارت اپنی تعمیر کے اگلے ہی سال سے ریت میں دھنسنا شروع ہوچکی تھی۔ عمارت ان 7 سالوں میں 16 انچ زمین میں دھنس چکی ہے جبکہ توازن میں فرق آنے کے باعث 2 انچ زمین کی جانب جھک بھی چکی ہے۔

    یہ عمارت دراصل سان فرانسسکو کے ساحلی علاقہ میں بنائی گئی ہے اور اس جگہ کی زیر زمین مٹی نم اور ریت جیسی ہے۔ پانی کی لہریں آنے کے باعث یہ ریت گیلی ہو کر پھیل جاتی ہے جس کے بعد عمارت اندر دھنس جاتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق عمارتوں کی تعمیر میں ان کی بنیاد ’بیڈ راک‘ میں ڈالی جاتی ہے یعنی زمین کے نیچے پتھروں اور سخت مٹی کی وہ سطح جو عمارت کی بنیاد کو پکڑ کر رکھتی ہے۔ لیکن ساحلی علاقہ ہونے کے باعث اس مقام پر یہ مٹی دستیاب نہیں تھی اور یہاں موجود ریت اب اس عظیم الشان عمارت کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگلے کچھ عرصہ میں یہ عمارت مزید 30 انچ زمین میں دھنس جائے گی جس سے عمارت کے پورے ڈھانچے کے متاثر ہونے اور اس کی تباہی کا اندیشہ ہے۔

  • گوگل کے ملازم دفتر میں کیا کھاتے ہیں؟

    گوگل کے ملازم دفتر میں کیا کھاتے ہیں؟

    دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل سب سے زیادہ کمانے والی کمپنی بن چکا ہے۔ گوگل جہاں اپنے مالکان کے لیے بے حد نفع بخش ہے وہیں یہ اپنے ملازمین کو بھی بے شمار سہولیات فراہم کرتا ہے۔

    گوگل اپنے دفاتر میں کام کرنے والے 57 ہزار 1 سو ملازمین کو دیگر کئی سہولیات کے ساتھ مفت اور لذیذ اشیائے طعام بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ کھانے کوئی عام کھانے نہیں بلکہ ان کی تراکیب دنیا کے ماہر شیفس کی تراکیب ہیں۔

    گوگل کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ان کھانوں پر ہر سال 80 ملین ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں۔ گوگل کے کچن میں 675 ملازمین موجود ہیں جو روزانہ ایک لاکھ سے زائد کھانے ملازمین کو فراہم کرتے ہیں۔

    دنیا بھر میں موجود گوگل کے دفاتر میں 185 شاندار کیفے ٹیریا موجود ہیں جبکہ صرف کیلیفورنیا میں واقع گوگل کے ہیڈ کوارٹر میں 30 کیفے موجود ہیں۔

    ہم نے گوگل کے ملازمین کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی کچھ ایسی ہی تصاویر جمع کی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ روز اپنے آفس میں کن کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    لندن میں رہائش پذیر گوگل کے ایک ملازم کے مطابق تمام ملازمین کے لیے روز آفس پہنچ کر اپنا ناشتہ خود بنانے کی سہولت موجود ہے۔

    7

    سان فرانسسکو کے ایک ماہر شیف نے گوگل ملازمین کے لیے یہ کپ کیکس بنائے۔

    6

    گوشت سے پرہیز کرنے والے سبزی خور افراد بھی ان ذائقوں سے محروم نہیں۔

    1

    لاس اینجلس میں سلاد کے شوقین ایک ملازم کا کھانا۔

    5

    لندن میں گوگل کے ایک دفتر میں چکن تندوری اور جھینگوں کے سوشی رولز بنائے گئے۔

    2

    آئس کریم کے شوقین افراد دفتر میں بھی اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔

    3

    لاس اینجلس میں گوگل کے دفتر میں کھانے کی میز۔

    8

    زیورخ کے ایک گوگل آفس میں ایک ملازم کو کھانے کے لیے یہ ٹرے موصول ہوئی۔

    4

    لاس اینجلس میں ایک ملازم کا تیار کردہ ناشتہ۔

    9

  • امریکا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    امریکا میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

    کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں اورتیز ہواوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔ اکیس ہزارسے زائد مکانات کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا شدید طوفانی بارشوں اورتیز ہواوٴں کی لپیٹ میں ہے۔ سان فرانسسکو شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں زیرآب آگئیں ہیں اور آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

    تیز ہواؤں کے باعث جنوبی علاقوں میں اکیس ہزار مکانات بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث سان فرانسِسکو کے ہوائی اڈے پر دو سو سے زائد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔