Tag: سان ڈیاگو

  • والدین کے سامنے دیدہ دلیری سے بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    والدین کے سامنے دیدہ دلیری سے بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام

    امریکا میں نشے میں دھت ایک شخص نے نہایت دیدہ دلیری سے والدین کے سامنے ایک 2 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی، ماں نے پھرتی دکھا کر ملزم کو پکڑ لیا۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سان ڈیاگو کاؤنٹی میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے جاری کردی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں بیٹھی خاتون گاڑی کو ریورس کر رہی ہیں، اسی دوران ایک شخص گاڑی کی طرف بڑھتا ہے اور بغیر کسی خوف کے پچھلا دروازہ کھول کر اندر موجود 2 سالہ بچے کو اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

    دروازہ کھلتے ہی اگلی سیٹ سے ماں بھی اترتی ہے اور مذکورہ شخص کو دھکے دے کر شور کرنے لگتی ہے۔

    تھوڑی دیر بعد بچے کا باپ بھی گاڑی سے اترتا ہے اور ملزم کی طرف دوڑتا ہے، عینی شاہدین کے مطابق باپ نے مذکورہ شخص سے ہاتھا پائی بھی کی۔

    اس موقع پر ہجوم جمع ہوگیا جنہوں نے بچے کے باپ اور اغوا کار کو ایک دوسرے سے علیحدہ کیا اور پولیس کے آنے تک ملزم کو پکڑے رکھا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر 37 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کسی نشہ آور شے کے زیر اثر لگ رہا تھا، اس پر اقدام اغوا کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

  • امریکا: سان ڈیاگو نیول بیس پر بحری جہاز میں خوف ناک دھماکا

    امریکا: سان ڈیاگو نیول بیس پر بحری جہاز میں خوف ناک دھماکا

    سان ڈیاگو: امریکی شہر سان ڈیاگو کے نیول بیس پر بحری جہاز میں خوف ناک دھماکا ہوا، جس سے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سان ڈیاگو نیول بیس پر بحری جہاز میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے جہاز پر موجود 21 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ بجھا کر کولنگ شروع کر دی، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، امریکی نیول حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جہاز پر 160 افراد سوار تھے، جن سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    زخمیوں میں بون ہوم رچرڈ نامی بحری جہاز کے عملے کے 17 ارکان شامل ہیں، جب کہ 4 سویلینز زخمی ہوئے، یہ واقعہ اتوار کی صبح کو پیش آیا، علاقے میں دھواں سارا دن پھیلا رہا، نیوی اور فائر حکام کی جانب سے واقعے کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

    حکام نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ آگ بحری جہاز کے نچلے کارگو سے شروع ہوئی، جہاں جہاز کا سامان اور گاڑیاں اسٹور تھیں۔ ابتدائی طور پر نقصان کا درست اندازا بھی نہیں لگایا جا سکا ہے، زخمی افراد کا بھی علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے، یہ افراد دھویں اور تپش سے زخمی ہوئے۔

    واقعے کے بعد سان ڈیاگو کاؤنٹی ایئر پلوشن کنٹرول ڈسٹرکٹ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے علاقے کے لوگوں کو ہدایت کی کہ جہاں انھیں دھواں محسوس ہو، وہاں وہ اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں، ممکن ہو تو گھروں کے اندر رہیں، تاکہ وہ فضا میں موجود نقصان دہ ذرات سے محفوظ رہیں۔

  • دو بچوں کی ماں کا آشنا کے ہاتھوں قتل

    دو بچوں کی ماں کا آشنا کے ہاتھوں قتل

    سان ڈیاگو: امریکی شہر سان ڈیاگومیں آشنا نے اپنی گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے اپارٹمنٹ میں گولی مارکر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں جھیل مرے علاقے میں 32سالہ راڈریک نے اپنی 29سالہ گرل فرینڈ کو دو بچوں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    سان ڈیاگو پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھیل مرے کے اپارٹمنٹ میں قتل کے 12 گھنٹے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    حکام کا کہناتھا کہ جب پولیس نے ملزم کو گرفتارکرنے کے لیے اس کے رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا اس وقت ملزم کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے لیکن پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    پولیس نے ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور کہا کہ جیسے ہی ملزم کو اسپتال سے فارغ کیا جائے گا تو اس سے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔

    سان ڈیاگو پولیس کا کہناہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے پڑوسی نے رات 1بجے کےقریب اپارٹمنٹ سے جھگڑے کی اور فائرنگ کی آواز سنی۔

    پولیس لیفٹیننٹ ڈیل ٹورو کا کہناتھا کہ ملزم نے پانچ سالہ بچے کے سامنے اس کی ماں کو قتل کیا۔ملزم کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

     

     

  • کیلیفورنیا:نایاب نسل کےگینڈے کا جنم،عوام نے چڑیا گھرکا رخ کرلیا

    کیلیفورنیا:نایاب نسل کےگینڈے کا جنم،عوام نے چڑیا گھرکا رخ کرلیا

    سان ڈیاگو: امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے گینڈے نے جنم لیا ہے، عوام ننھے سیاہ گینڈے کو دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کا رخ کرنے لگے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیا گو کے سفاری پاک میں نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کی پیدائش پر چڑیا گھر کی انتظامیہ میں خوشی لہر دوڑ گئی ۔ ننھے گینڈے کی پیدائش پر چڑیا گھر کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وہاں پر آنے والے افراد بھی بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    چھ دن کے ننھے گینڈے کی حرکتوں اور اچھل کود سے ہرکوئی محظوظ  ہورہا ہے، چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق دنیا میں اس وقت سیاہ گینڈے کی تعداد صرف پانچ ہزار رہ گئی ہے، سیاہ گینڈے کی نسل کو بچانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • کیلی فورنیا :سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں نومولود زیبرا کی رونمائی

    کیلی فورنیا :سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں نومولود زیبرا کی رونمائی

    امریکی ریاست سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں نومولود زیبرا کو رونمائی کے شہریوں کے سامنے پیش کردیا گیا۔

    امریکہ کے قدیمی چڑیا گھر سان ڈیاگو میں پیدائش کے بعد رونمائی کے لیے شہریوں کے سامنے پیش کیے جانے والے ننھے زیبرے کا وزن ایک ہزار پاونڈ ہے، اپنی لمبی گردن قد آور جسم ہونے کی وجہ سے یہ نایاب نسل شہریوں کے لیے زو انتظامیہ کی جانب سے نئے سال کا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرووی زیبرا کی یہ نسل انیس سو ستر میں پندرہ ہزارتک تھی، جو اب صرف بائیس سو تک پہنچ چکی ہے، معدومی کے خطرے سے دوچار گروی زیبرا کی زیادہ تعداد کینیا اور ایتھوپیا میں پائی جاتی ہے۔