Tag: ساڑھی

  • سوناکشی سنہا کے ریسپشن کی ساڑھی میں کیا خاص بات تھی؟

    سوناکشی سنہا کے ریسپشن کی ساڑھی میں کیا خاص بات تھی؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    اداکارہ نے اپنے ریسیپشن میں جو ساڑھی زیب تن کی تھی وہ مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاصیت بھی رکھتی تھی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارائیں گزشتہ چند سالوں سے اپنی شادی پر ہلکے گلابی لہنگے زیب تن کرتی نظر آرہی ہیں، اسی طرح سوناکشی سنہا نے بھی اپنی شادی کی دو اہم تقاریب ویڈنگ اور ریسپشن پر دو مختلف ساڑھیاں منتخب کیں۔

    اداکارہ کی آئیوری ساڑھی کسی نئے ڈیزائنر نے تیار نہیں کی تھی بلکہ وہ ان کی والدہ کی شادی کی ساڑھی ہے اور اداکارہ نے اس ساڑھی کے ساتھ جیولری بھی والدہ کی کلیکشن سے منتخب کی تھی۔

    اداکارہ نے میرج رجسٹریشن کے بعد ریسپشن میں کسٹمائز سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا جس میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

    اداکارہ کی یہ سرخ ساڑھی بھارتی کلاتھنگ برانڈ ‘را مینگو’ کا شاہکار ہے جو انکی ویب سائٹ پر ‘چاند بوٹا’ کے نام سے موجود ہے۔

    اس ساڑھی کی قیمت آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے، جو 79 ہزار 800 بھارتی روپے کی ہے اور اگر اس قیمت کو پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو 2لاکھ 65ہزار 60 روپے بنتی ہے۔

    بھارتی اداکارہ نے دیگر بھارتی اداکاراؤں کے مقابلے میں سستی ساڑھی کا انتخاب کیاجبکہ شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے والدہ کی ساڑھی اور زیورات پہن کر مزید خرچہ ہونے سے بچالیا۔

  • ایسی انوکھی ساڑھی جو ماچس کی ڈبی میں سما جائے

    ایسی انوکھی ساڑھی جو ماچس کی ڈبی میں سما جائے

    نئی دہلی: بھارت میں ایک ماہر درزی نے ماچس کی ڈبی میں سما جانے والی ساڑھی تیار کی ہے جسے لوگ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

    ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ماہر درزی نالا وجے نے انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے، نالا وجے نے کامیابی کے ساتھ ایک ساڑھی بنی ہے جو خالص ریشم سے بنی ہے اور ماچس کی ڈبی میں فٹ ہوسکتی ہے۔

    نالا وجے نے اپنے اس شاہکار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہاتھ سے بنی ساڑھی کو بنانے میں 6 دن لگتے ہیں جو ماچس کی ڈبی میں فٹ ہو سکتی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگر ساڑھی بنانے کے لیے مشین کا استعمال کیا جائے تو اس عمل میں 3 دن لگتے ہیں۔

    نالا وجے کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے بنی ساڑھی کی قیمت 12 ہزار روپے ہے جبکہ مشین سے بنی گئی ساڑھی کی قیمت 8 ہزار روپے ہے۔

  • کرونا وائرس: قوت مدافعت بڑھانے والی ساڑیوں کی فروخت شروع

    کرونا وائرس: قوت مدافعت بڑھانے والی ساڑیوں کی فروخت شروع

    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے نوابوں کے شہر میں کپڑے کے ماہرین نے ایسی حیرت انگیز ساڑیاں تیار کی ہیں جو کرونا وائرس سے بچاؤ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق منفرد شناخت رکھنے والے بھارتی شہر بھوپال میں محکمہ ہینڈلوم اور دستکاری کے افسران کے مشورے پر ہینڈلوم کے ذریعے ایسی ساڑیاں تیار کی گئی ہیں جن کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ کرونا وبا کے دوران دنیا بھر میں قوت مدافعت کے اضافے پر خاص طور سے توجہ دی جا رہی ہے، ایسے میں خواتین کے لیے بھوپال میں ادویہ میں بھگو کر تیار شدہ ساڑیاں پیش کی گئی ہیں، جنھیں آیور واستر کا نام دیا گیا ہے۔

    یہ ساڑیاں سیکڑوں سال پرانے قدیم جڑی بوٹیوں کے مصالحوں کے نسخے سے تیار کی گئی ہیں، ان کو بنانے میں لونگ، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، چکرا پھول، دار چینی، جاوتری، کالی مرچ، شاہی زیرہ، تیز پتے وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہے۔

    ان مصالحوں کو پہلے باریک پیسا جاتا ہے، پھر انھیں ایک پیکٹ میں 48 گھنٹوں تک پانی میں رکھا جاتا ہے اور پھر کپڑوں کو دوائیوں والے پانی کی بھاپ پر گھنٹوں تک رکھ دیا جاتا ہے، اور اس طرح قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی ساڑیاں تیار ہو جاتی ہیں، ٹیکسٹائل ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ساڑی تیار کرنے میں 5 سے 6 دن لگ جاتے ہیں۔

    تاہم دوسری طرف آیور وید کے ماہرین اس دعوے پر متفق دکھائی نہیں دیتے، لیکن بھوپال کے آیور وید کالج کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نتن مروہ کا کہنا ہے کہ آیور وید میں استعمال ہونے والی تمام دواؤں میں ایک خاص عنصر پایا جاتا ہے، جو جلد پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

    یہ ساڑیاں فی الوقت بھوپال، اندور اور گوالیار میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں، ہینڈلوم اور دست کاری کے ترقیاتی کمشنر راجیو شرما کا کہنا تھا کہ جلد یہ گووا، ممبئی، نوئیڈا، نئی دہلی، احمد آباد، گجرات، جے پور، کولکتہ، بنگلورو، چنئی، حیدرآباد اور رائے پور بھی بھیجی جائیں گی۔

    ایک ساڑی کی قیمت تقریباً 3 سے 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، خریداروں کی جانب سے مثبت تاثر کا اظہار کیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ ان کی تیاری کے لیے خاص مہارت اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

    وبا کے دور میں اگر یہ ساڑیاں خواتین میں قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بنتی ہیں تو یہ مقامی سطح پر ایک بڑی کامیابی سمجھی جائے گی۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی دست کاری اور ہینڈلوم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ملبوسات بھارت سے باہر بھی اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔

    ٹیکسٹائل کے ماہر ونود ملیار کا کہنا ہے کہ قوت مدافعت میں اضافے کے لیے بنائی جانے والی ساڑیوں کو بنانے کا طریقہ بہت پرانا ہے، یہ ساڑیاں مصالحوں کے پانی سے تیار کی جاتی ہیں، اس کو پہننے کے بعد اس سے انسانوں میں جراثیم سے لڑنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

  • ساڑھی پہن کر بیڈمنٹن کھیلنے کا شاندار مظاہرہ۔۔ ویڈیو وائرل

    ساڑھی پہن کر بیڈمنٹن کھیلنے کا شاندار مظاہرہ۔۔ ویڈیو وائرل

    ڈھاکا: مغربی بنگلادیش کی خاتون وزیراعلیٰ مماتا بنیرجی بیڈمنٹن کی زبردست کھلاڑی نکلیں، اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون وزیراعلیٰ ساڑھی پہن کر بیڈمنٹن کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کررہی ہیں۔

    مماتا نے ڈبل میچ کھیلا جس میں انہیں شکست کا سامنا ضرور کرنا پڑا مگر صارفین نے ساڑھی پہن کر بیڈمنٹن کھیلنے کو مہارت قرار دیا۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’ہم کھیلوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور گاؤں کی سطح پر اس کا فروغ بھی چاہتے ہیں‘۔

    ویڈیو دیکھیں

    https://www.facebook.com/MamataBanerjeeOfficial/videos/731778973863094/

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے حال ہی میں بربہم ضلعے میں منعقد ہونے والے جنگل محل کپ فیسٹیول کا افتتاح کیا تھا جس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ بیڈمنٹن کی بہترین کھلاڑی ہیں اور اسکول زمانے میں کھیلوں میں‌بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیتی تھیں۔