Tag: ساہیوال

  • داماد نے سسر کو چھری کے وار سے قتل کر دیا

    داماد نے سسر کو چھری کے وار سے قتل کر دیا

    ساہیوال(9 اگست 2025): پنجاب کے شہر میں داماد نے سسر کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے  گاؤں 92 سکس آر میں داماد نے سسر کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا تو سسر اور ساس بیٹی کو لینے اس کے سسرال آئے تھے، اسی دوران ملزم نے سسر کو تلخ کلامی پر قتل کر کے موقع سے فرار ہوگیا۔

    اس سے قبل چنیوٹ میں شوہر نے اہلیہ پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر سسر اور رشتے داروں کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/sadiqabad-women-crime-news-14-07-2025/

    وللہ رائی گاؤں کی پروین بی بی کی 14 سال قبل ریاض نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، تاہم ریاض اکثر مبینہ طور پر ناجائز تعلق کے الزامات لگا کر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

    الزامات سے تنگ آ کر پروین بی بی کے والد شمن نے 25 اگست کو داماد ریاض کو مسئلے کے حل کے لیے گھر بلایا تھا، ریاض دوسرے داماد محمد اسلم کے ہمراہ پہنچا جبکہ پروین بی بی سے علیحدگی میں ملاقات کی درخواست کی،۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تھوڑی ہی دیر بعد پروین کے رونے کی آواز پر پروین کے والد اور گھر والے کمرے کی طرف آئے جہاں اسلم پروین کے ہاتھ پکڑے ہوئے تھا ریاض زنجیر سے گلا دبا رہا تھا،فیملی کی مزاحمت کے باوجود پروین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جبکہ ریاض اور اسلم موقع سے فرار ہوگئے۔

  • پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ، اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں

    پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ، اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں

    (17 جولائی 2025): ساہیوال میں تھانہ کسوال کے علاقے میں سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی ساتھیوں نے پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال تھانہ کسوال کے علاقے 13-اے ایل میں پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، حملہ آوروں نے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں، سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چک تیرہ-اے ایل میں ریڈ کیا تھا، پولیس نے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نعیم اور ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کرکے گرفتار ملزمان چھڑوا لیے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/vehari-suspect-involved-killed-in-police-encounter/

  • 3 پاکستانی نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ، تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا

    3 پاکستانی نوجوان بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ، تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا

    ساہیوال کے 3 نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے 3 نوجوانوں کو بھارتی لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے تھائی لینڈ میں اغوا کر لیا گیا، مغوی نوجوان عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد بھارت کی لڑکی کیساتھ ٹیلیفونک رابطے میں تھے۔

    مغوی نوجوانوں کے والدین نے بتایا کہ انکے بچے اپنے ایک فیصل آباد کے رہائشی دوست کیساتھ 26 مئی 2025 کو تھائی لینڈ پہنچے، تینوں افراد کو وہاں سے اغوا کرکے میانمار پہنچایا گیا۔

    والد نے بتایا کہ میانمار سے اغوا کاروں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کے بدلے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا گیا۔

    مغوی شہریوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں سے بھارتی لڑکی رابطے میں تھی اور اسی لڑکی تھائی لینڈ کیلئے ٹکٹ بھیجے تھے جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر نامعلوم افراد نے انہیں رخصت کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/kashmore-police-rescue-karachi-businessman-from-kutch/

  • ساہیوال سے آکر کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گروہ گرفتار

    ساہیوال سے آکر کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گروہ گرفتار

    کراچی : ساہیوال سے آکر کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز گروہ کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان بینکوں سے کیش نکالنے والوں کو دھوکا دہی سے لوٹتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آرام باغ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے آئے 3 رکنی نوسرباز گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان میں وسیم عرف سیما،اشرف عرف اللہ رکھااوررحمان عرف رحمانی شامل ہیں، پولیس نے بتایا کہ ملزمان بینکوں سے کیش نکالنے والوں کو دھوکا دہی سے لوٹتے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان سے لوٹا ہوا کیش،اسلحہ، مو بائل فون اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان سے 2 پستول، 10 گولیاں، 4 موبائل فون اور3 لاکھ 62 ہزار نقدی بھی برآمد ہوئے۔

    ملزمان ناظم آباد،آرام باغ،قائد آباد،سہراب گوٹھ میں وارداتیں کرچکے ہیں جبکہ نوسربازوں کاگروپ گوجرانوالہ،گجرات،میاں چنوں، سر گو دھا ، راولپنڈی میں وارداتیں کرچکا ہے۔

    ملزمان گاڑی میں وارداتیں کرتے ہیں اور ہر دفعہ نئی نمبرپیٹ استعمال کرتے ہیں، گرفتارملزمان سے پانچ جوڑی مختلف بوگس نمبر پلیٹس بھی برآمد ہوئیں۔

    ملزمان کا سندھ ڈیٹا بیس میں ریکارڈ نہیں، یہ پنجاب کےمختلف شہروں میں جیل کاٹ چکے ہیں۔

  • اسپیشل برانچ ریجنل آفس کا ڈیٹا انٹری آپریٹر گرفتار، کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف

    اسپیشل برانچ ریجنل آفس کا ڈیٹا انٹری آپریٹر گرفتار، کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف

    ساہیوال : اسپیشل برانچ ریجنل آفس کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سےاسپیشل برانچ ریجنل آفس کے ڈیٹاانٹری آپریٹر کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بلال حیدر کالعدم تنظیم کیساتھ کام کررہا تھا، سراغ رساں ادارےمیں کام کرتاہے اور کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا کہ ملزم کالعدم تنظیم کومنظم کرنے کیلئے رابطہ کارکے طور پر کام کر رہا تھا۔

    ملزم کو سی ٹی ڈی خانیوال نے گزشتہ روز حراست میں لیا اورملزم سے منسلک افراد کی گرفتاری کیلئےٹیمیں متحرک ہو گئیں۔

  • رکشہ ڈرائیور نے روڈ سے بجلی کی ٹوٹی تار ہٹاتے ہوئے جان کی بازی ہار دی، ویڈیو رپورٹ

    رکشہ ڈرائیور نے روڈ سے بجلی کی ٹوٹی تار ہٹاتے ہوئے جان کی بازی ہار دی، ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: نعیم شیخ

    انسانیت کے لیے درد دل رکھنے والا فہد نامی رکشہ ڈرائیور، جس نے اپنی جان قربان کر کے دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنایا، اور معاشرے کے لیے ایک قابل تقلید مثال قائم کر دی۔ گھر کا واحد کفیل نوجوان رکشہ ڈرائیور فہد گزشتہ روز سڑک پر لٹکتی تار کو بجلی کے پول سے باندھتے ہوئے جاں کی بازی ہار گیا۔

    فہد رکشہ چلا کر اپنی فیملی کی کفالت کرتا تھا، اس نے ڈی سی آفس کے سامنے روڈ پر پی ٹی سی ایل نیٹ سسٹم کی لٹکٹی تار کو اپنا رکشہ ایک طرف روک کر دوسروں کو اس تار سے بچانے کے لیے قریبی بجلی کے پول سے باندھنے کی کوشش کی، لیکن کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں کی بازی ہار گیا۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فہد دوسروں کا خیال رکھنے والا ایک اچھا انسان تھا، اس کے اس طرح اس کے دنیا سے چلے جانے سے سبھی افسردہ ہیں۔ فہد کی افسوس ناک موت سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ شہر بھر میں موت باندھتی ایسی لٹکتی خطرناک تاروں کا بندوبست کرنا کیا متعلقہ محکموں کی ذمہ داری نہیں؟


    حادثات میں واٹر ٹینکر کے سائز کا کیا کردار ہے؟ ویڈیو رپورٹ میں دیکھیں


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • کالعدم تنظیم کا دہشت گرد  گرفتار،  بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

    کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

    ساہیوال : محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عزیزاللہ خٹک کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے آرنیاز چوک کے قریب کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عزیزاللہ خٹک کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز اور دیگر مواد برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دہشت گرد کا تعلق تخت نصرتی کرک سے ہے۔

    یاد رہے محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے تھے۔

  • مخالف کے مرغے کی تعریف، ملزم نے لڑکے کی آنکھ ضائع کردی

    مخالف کے مرغے کی تعریف، ملزم نے لڑکے کی آنکھ ضائع کردی

    ساہیوال میں مخالف کے مرغے کی تعریف کرنے پر ملزم نے 16 سالہ لڑکے کی آنکھ ضائع کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال میں مخالف شخص کے مرغے کی تعریف کرنے پر تھانہ ڈیڑہ رحیم کے علاقے 43 نو ایل میں ملزم نے حملہ کرکے 16 سالہ لڑکے اصغر علی کی آنکھ ضائع کردی۔

    متاثرہ لڑکے کو تشویش ناک حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کو دی جانے والی درخواست کے مطابق 16 سالہ طالب علم اصغر علی نے گاؤں میں مرغوں کی لڑائی کے دوران ملزم کے مخالف لڑنے والے مرغے کی تعریف کی جس کے رنج میں ملزم  رحمان نے بازار جاتے ہوئے 16 سالہ طالب علم اصغر علی پر حملہ کردیا۔

    اس دوران لڑائی میں ملزم کا مکا لگنے سے طالب علم کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی، طالب علم کو شدید زخمی حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اصغر علی کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے لاہور ریفر کردیا۔

    متاثرہ طالب علم اصغرعلی کے والد  نے واقعے کی ایف آئی آر کیلئے تھانہ ڈیرہ رحیم میں درخواست  دے دی اور  وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

  • فون پر بات کرنے سے انکار کیوں کیا؟ لڑکے نے لڑکی کو تیزاب پلادیا

    فون پر بات کرنے سے انکار کیوں کیا؟ لڑکے نے لڑکی کو تیزاب پلادیا

    ساہیوال : لڑکے نے فون پر بات کرنے سے انکار پر لڑکی کو زبردستی تیزاب پلادیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں عثمان نامی لڑکے نے 16سالہ لڑکی کو زبردستی تیزاب پلادیا، متاثرہ لڑکی کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا، ایف آئی آر میں کہا ہے کہ لڑکے نےلڑکی کارشتہ مانگاگھروالوں نے انکار کر دیا تھا، لڑکے نے لڑکی کوموبائل فون دینے کی کوشش کی، لڑکی کےانکار پرملزم عثمان نےلڑکی کوتیزاب پلادیا۔

    یاد رہے ایک واقعے میں بیرون ملک مقیم شوہر کی طلاق کی دھمکی پر خاتون نے غصے میں آکر اپنے 2 بچوں کو تیزاب پلا کر قتل کرڈالا تھا۔

    جاں بحق بچوں میں 6 سال کا آہل اور7 سال کا ساحل شامل تھا، ملزمہ سدرہ نے بتایا تھا کہ خاوندمشاہد سےفون پرجھگڑاہوا تھا۔ اس نے طلاق کی دھمکی دی تھی، جس پروہ غصے میں آگئی ، جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

  • مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت، 3 ڈاکٹر نوکری سے فارغ

    مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت، 3 ڈاکٹر نوکری سے فارغ

    ساہیوال: ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے پر3 ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ کردیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر واقعہ کی انکوائری کیلئے ڈاکٹر راؤ ریاض کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی تھی۔

    اس سے قبل کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، ورثاء نے وزیراعلیٰ، وزیر صحت اور آئی جی سندھ سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    جان بحق خاتون کمسن بچے کی ماں تھی اور دوسرے بچے کی پیدائش سے پہلے موت ہوگئی۔

    ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ چیک اپ کیلئے گھر کے قریب نجی اسپتال میں لے گئے تھے جہاں غلط انجکشن لگائے گئے، جس سے خاتون کی موت واقع ہوئی۔

    اس حوالے سے نجی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا موقف ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت پہلے سے ہی بہت تشویشناک تھی جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

    ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے دوران ڈلیوری خاتون جاں بحق

    متاثرہ خاندان نے محکمہ صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسپتال میں علاج معالجے کا معیار بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔